I really dont like to use social media but now a days it is the last option. Damadam leave tu krna lage the but kuch logon ke mohabbat aur piyar le atta ha . Roshie. Ayza . ALI.MALIK .UBAID .GULAB SIS .GULABO .RB BANARIS SORRY CHOTTA .AUR JIN KA NAME NHI LIKH PAI SORRY. AP KE API AP KO HMESHA DUA MA YAAD RKHTE HA .THANKS FOR YOUR APPRECIATION AND LOVE. ☺😊❤❤❤❤❤❤💞💕💕💕💕 ALLAH PAK AP KA DAMN KO KHUSHION SA BHE DAIN AUR AP KE TMAM NAIK KHWAISHAT QABOOL FRMAIN AMEEN.
القرآن - سورۃ نمبر 10 يونس آیت نمبر 22 ترجمہ: وہی ہے جو تمہیں خشکی اور سمندر میں چلاتا ہے، یہاں تک کہ جب تم کشتیوں میں ہوتے ہو اور وہ انھیں لے کر عمدہ ہوا کے ساتھ چل پڑتی ہیں اور وہ اس پر خوش ہوتے ہیں تو ان (کشتیوں) پر سخت تیز ہوا آجاتی ہے اور ان پر ہر جگہ سے موج آجاتی ہے اور وہ یقین کرلیتے ہیں کہ بیشک ان کو گھیر لیا گیا ہے، تو اللہ کو اس طرح پکارتے ہیں کہ ہر عبادت کو اس کے لیے خالص کرنے والے ہوتے ہیں، یقینا اگر تو نے ہمیں اس سے نجات دے دی تو ہم ضرور ہی شکر کرنے والوں سے ہوں گے۔
القرآن - سورۃ نمبر 10 يونس آیت نمبر 21 ترجمہ: اور جب ہم لوگوں کو کوئی رحمت چکھاتے ہیں، کسی تکلیف کے بعد، جو انھیں پہنچی ہو، تو اچانک ان کے لیے ہماری آیات کے بارے میں کوئی نہ کوئی چال ہوتی ہے۔ کہہ دے اللہ چال میں زیادہ تیز ہے۔ بیشک ہمارے بھیجے ہوئے لکھ رہے ہیں جو تم چال چلتے ہو۔
القرآن - سورۃ نمبر 10 يونس آیت نمبر 19-20 شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے اور نہیں تھے لوگ مگر ایک ہی امت، پھر وہ جدا جدا ہوگئے اور اگر وہ بات نہ ہوتی جو تیرے رب کی طرف سے پہلے طے ہوچکی تو ان کے درمیان اس بات کے بارے میں ضرور فیصلہ کردیا جاتا جس میں وہ اختلاف کرر ہے ہیں۔ ۞ اور وہ کہتے ہیں اس پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اتاری گئی ؟ سو کہہ دے غیب تو صرف اللہ کے پاس ہے، پس انتظار کرو، بیشک میں (بھی) تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں سے ہوں۔۞ ؏