رمضان المبارک کا آخری جمعہ ہے مانگ لیجیے جو مانگ سکتے ہیں۔زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھیں اور سورت کہف کی تلاوت کریں۔ دعائوں میں یاد رکھیے گا ۔کیا پتا پھر یہ جمعہ یہ رمضان نصیب ہو نا ہو۔ جزاک اللہ خیرا
آسان قرآن - سورۃ نمبر 103 العصر آیت نمبر 3 تفسیر: 2: اس سے معلوم ہوا کہ خود نیک بن جانا ہی کافی نہیں ہے، بلکہ اپنے اپنے اثرو رسوخ کے دائرے میں دوسروں کو حق بات اور صبر کی تلقین کرنا بھی ضروری ہے، صبر قرآن کریم کی ایک اصطلاح ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جب انسان کی دلی خواہشات اسے کسی فریضے کی ادائیگی سے روک رہی ہوں یا کسی گناہ پر آمادہ کررہی ہوں اس وقت ان خواہشات کو کچلا جائے، اور جب کوئی ناگوار بات سامنے آئے تو اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر اعتراض سے اپنے آپ کو روکا جائے، ہاں تقدیر کا شکوہ کئے بغیر اس ناگوار چیز کے تدارک کی جائز تدبیر کرنا صبر کے خلاف نہیں ہے۔
القرآن - سورۃ نمبر 103 العصر آیت نمبر 1-3 شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے زمانے کی قسم۔ ۞ انسان درحقیقت بڑے گھاٹے میں ہے۔ ۞ سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائیں اور نیک عمل کریں اور ایک دوسرے کو حق بات کی نصیحت کریں، اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کریں۔۞ ؏
القرآن - سورۃ نمبر 104 الهمزة آیت نمبر 1-9 شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے بڑی خرابی ہے اس شخص کی جو پیٹھ پیچھے دوسروں پر عیب لگانے والا (اور) منہ پر طعنے دینے کا عادی ہو۔ ۞ جس نے مال اکٹھا کیا ہو اور اسے گنتا رہتا ہو۔ ۞ وہ سمجھتا ہے کہ اسکا مال اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا۔ ۞ ہرگز نہیں ! اس کو تو ایسی جگہ میں پھینکا جائے گا جو چورا چورا کرنے والی ہے۔ ۞ اور تمہیں کیا معلوم وہ چورا چورا کرنے والی چیز کیا ہے ؟ ۞ اللہ کی سلگائی ہوئی آگ ۞ جو دلوں تک جا چڑھے گی۔ ۞ یقینا جانو وہ ان پر بند کردی جائے گی۔ ۞ جبکہ وہ (آگے کے) لمبے چوڑے ستونوں میں (گھرے ہوئے) ہوں گے۔۞ ؏