آسان قرآن - سورۃ نمبر 104 الهمزة آیت نمبر 9 تفسیر: 3: اللہ بچائے، دوزخ میں آگ کے شعلے لمبے چوڑے ستونوں کی شکل میں ہوں گے، اور وہ چاروں طرف سے دوزخیوں کو اس طرح گھیر لیں گے کہ باہر نکلنے کا راستہ بند ہوگا۔
القرآن - سورۃ نمبر 107 الماعون آیت نمبر 1-7 شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے کیا تم نے اسے دیکھا جو جزاء و سزا کو جھٹلاتا ہے ؟ ۞ وہی تو ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے۔ ۞ اور مسکین کو کھانا دینے کی ترغیب نہیں دیتا۔ ۞ پھر بڑی خرابی ہے ان نماز پڑھنے والوں کی ۞ جو اپنی نماز سے غفلت برتتے ہیں۔ ۞ جو دکھاوا کرتے ہیں۔ ۞ اور دوسروں کو معمولی چیز دینے سے بھی انکار کرتے ہیں۔۞ ؏
اَللّٰہُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَةِ التَّآمَّةِ وَالصَّلٰوةِ الْقَآئِمَةِ اٰتِ مُحَمَّدَنِ الْوَسِیْلَةَ وَالْفَضِیْلَةَ وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْدَنِ الَّذِیْ وَعَدْتَّہ ۔ یااللہ !اس کامل اعلان اور قائم ہونے والی نماز کے مالک، محمدۖکو مقامِ وسیلہ عطا فرما اور ان کی فضیلت میں اضافہ فرما اور ان کو مقامِ محمود پر پہنچا جس کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے ۔ O Allah , Lord of this perfect call and established prayer. Grant Muhammad the intercession and favor, and raise him to the honored station You have promised him, [verily You do not neglect promises]. Facebook Twitter Google + Share on Whatsapp