Damadam.pk
Amna_@Malik's posts | Damadam

Amna_@Malik's posts:

اللہ کی ذات وہ واحد ذات ہے جو کبھی اپنے بندے کو تنہا نہیں چھوڑتا اس کی محبت سب سے بہتر ہے ۔
A  : اللہ کی ذات وہ واحد ذات ہے جو کبھی اپنے بندے کو تنہا نہیں چھوڑتا اس کی محبت - 
Be thankful to ALLAH always and say ALHAMDULILLAH for every thing you have right now and pray for others.plzzz dont be greedy
A  : Be thankful to ALLAH always and say ALHAMDULILLAH for every thing you have - 
That is the reality of todays world dont forget your wellwisher just for temporary illusions.they can hurt later .much more
A  : That is the reality of todays world dont forget your wellwisher just for - 
Amna_@Malik
 

القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام
آیت نمبر 65-66
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
کہہ دو کہ وہ (اس پر بھی) قدرت رکھتا ہے کہ تم پر اوپر کی طرف سے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے عذاب بھیجے یا تمہیں فرقہ فرقہ کردے اور ایک کو دوسرے (سے لڑا کر آپس) کی لڑائی کا مزہ چکھادے۔ دیکھو ہم اپنی آیتوں کو کس کس طرح بیان کرتے ہیں تاکہ یہ لوگ سمجھیںاور اس (قرآن) کو تمہاری قوم نے جھٹلایا حالانکہ وہ سراسر حق ہے۔ کہہ دو کہ میں تمہارا داروغہ نہیں ہوں

Thats the loVe of ALLAH FOR HIS  SLAVES .MAY HE GUIDE US TOWARDS THE RIGHT PATH.
A  : Thats the loVe of ALLAH FOR HIS SLAVES .MAY HE GUIDE US TOWARDS THE RIGHT - 
Amna_@Malik
 

القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام
آیت نمبر 63-64
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
کہو بھلا تم کو جنگلوں اور دریاؤں کے اندھیروں سے کون مخلصی دیتا ہے (جب) کہ تم اسے عاجزی اور نیاز پنہانی سے پکارتے ہو (اور کہتے ہو) اگر خدا ہم کو اس (تنگی) سے نجات بخشے تو ہم اس کے بہت شکر گزار ہوںکہو کہ خدا ہی تم کو اس (تنگی) سے اور ہر سختی سے نجات بخشتا ہے۔ پھر (تم) اس کے ساتھ شرک کرتے ہو

Amna_@Malik
 

القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام
آیت نمبر 61-62
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
اور وہ اپنے بندوں پر غالب ہے۔ اور تم پر نگہبان مقرر کئے رکھتا ہے۔ یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کی موت آتی ہے تو ہمارے فرشتے اس کی روح قبض کرلیتے ہیں اور وہ کسی طرح کی کوتاہی نہیں کرتےپھر (قیامت کے دن تمام) لوگ اپنے مالک برحق خدا تعالیٰ کے پاس واپس بلائے جائیں گے۔ سن لو کہ حکم اسی کا ہے اور وہ نہایت جلد حساب لینے والا ہے

Amna_@Malik
 

القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام
آیت نمبر 60
ترجمہ:
اور وہی تو ہے جو رات کو (سونے کی حالت میں) تمہاری روح قبض کرلیتا ہے اور جو کچھ تم دن میں کرتے ہو اس سے خبر رکھتا ہے پھر تمہیں دن کو اٹھا دیتا ہے تاکہ (یہی سلسلہ جاری رکھ کر زندگی کی) معین مدت پوری کردی جائے پھر تم (سب) کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے (اس روز) وہ تم کو تمہارے عمل جو تم کرتے ہو (ایک ایک کرکے) بتائے گا

Amna_@Malik
 

القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام
آیت نمبر 58-59
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
کہہ دو کہ جس چیز کے لئے تم جلدی کر رہے ہو اگر وہ میرے اختیار میں ہوتی تو مجھ میں اور تم میں فیصلہ ہوچکا ہوتا۔ اور خدا ظالموں سے خوب واقف ہےاور اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں جن کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اور اسے جنگلوں اور دریاؤں کی سب چیزوں کا علم ہے۔ اور کوئی پتہ نہیں جھڑتا مگر وہ اس کو جانتا ہے اور زمین کے اندھیروں میں کوئی دانہ اور کوئی ہری اور سوکھی چیز نہیں ہے مگر کتاب روشن میں (لکھی ہوئی) ہے

کڑوا ہے پر سچ ہے۔کسی کو دعا دو تو صاف دل سے دو کیا پتا یہ آپ کے حق میں بھی بہتر ہو۔
A  : کڑوا ہے پر سچ ہے۔کسی کو دعا دو تو صاف دل سے دو کیا پتا یہ آپ کے حق میں بھی - 
Funny joke
A  : Kabhe kabhe tu ma sochte hoon ma hoon kon phir awaaz ati ha AMNA 😂😂😂 - 
Amna_@Malik
 

القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام
آیت نمبر 56-57
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
(اے پیغمبر! کفار سے) کہہ دو کہ جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو مجھے ان کی عبادت سے منع کیا گیا ہے۔ (یہ بھی) کہہ دو کہ میں تمہاری خواہشوں کی پیروی نہیں کروں گا ایسا کروں تو گمراہ ہوجاؤں اور ہدایت یافتہ لوگوں میں نہ رہوںکہہ دو کہ میں تو اپنے پروردگار کی دلیل روشن پر ہوں اور تم اس کی تکذیب کرتے ہو۔ جس چیز (یعنی عذاب) کے لئے تم جلدی کر رہے ہو وہ میرے پاس نہیں ہے (ایسا) حکم الله ہی کے اختیار میں ہے وہ سچی بات بیان فرماتا ہے اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے

Amna_@Malik
 

القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام
آیت نمبر 54-55
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
اور جب تمہارے پاس ایسے لوگ آیا کریں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں تو (ان سے) سلام علیکم کہا کرو خدا نے اپنی ذات (پاک) پر رحمت کو لازم کرلیا ہے کہ جو کوئی تم میں نادانی سے کوئی بری حرکت کر بیٹھے پھر اس کے بعد توبہ کرلے اور نیکوکار ہوجائے تو وہ بخشنے والا مہربان ہےاور اس طرح ہم اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں (تاکہ تم لوگ ان پر عمل کرو) اور اس لئے کہ گنہگاروں کا رستہ ظاہر ہوجائے ؏

اللہ پر یقین رکھیں وہ ضرور تمام مشکلات حل فرمائیں گے ۔ان شاءاللہ
A  : اللہ پر یقین رکھیں وہ ضرور تمام مشکلات حل فرمائیں گے ۔ان شاءاللہ - 
Amna_@Malik
 

القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام
آیت نمبر 52-53
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
اور جو لوگ صبح وشام اپنی پروردگار سے دعا کرتے ہیں (اور) اس کی ذات کے طالب ہیں ان کو (اپنے پاس سے) مت نکالو۔ ان کے حساب (اعمال) کی جوابدہی تم پر کچھ نہیں اور تمہارے حساب کی جوابدہی ان پر کچھ نہیں (پس ایسا نہ کرنا) اگر ان کو نکالوگے تو ظالموں میں ہوجاؤ گےاور اسی طرح ہم نے بعض لوگوں کی بعض سے آزمائش کی ہے کہ (جو دولتمند ہیں وہ غریبوں کی نسبت) کہتے ہیں کیا یہی لوگ ہیں جن پر خدا نے ہم میں سے فضل کیا ہے (خدا نے فرمایا) بھلا خدا شکر کرنے والوں سے واقف نہیں؟

یا اللہ ہمارے حال پر رحم فرما۔آمین یا رب العالمین
A  : یا اللہ ہمارے حال پر رحم فرما۔آمین یا رب العالمین - 
I want both of them😕😑😑😣😋
A  : I want both of them😕😑😑😣😋 - 
Beshak g inn sa bach kr rhai.
A  : Beshak g inn sa bach kr rhai. - 
May ALLAH GUIDE US TO THE RIGHT PATH AND HELP THEM OUT FROM HIS TREASURES .AMEEN.
A  : May ALLAH GUIDE US TO THE RIGHT PATH AND HELP THEM OUT FROM HIS TREASURES - 
Amna_@Malik
 

القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام
آیت نمبر 50-51
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
کہہ دو کہ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس الله تعالیٰ کے خزانے ہیں اور نہ (یہ کہ) میں غیب جانتا ہوں اور نہ تم سے یہ کہتا کہ میں فرشتہ ہوں۔ میں تو صرف اس حکم پر چلتا ہوں جو مجھے (خدا کی طرف سے) آتا ہے۔ کہہ دو کہ بھلا اندھا اور آنکھ والے برابر ہوتے ہیں؟ تو پھر تم غور کیوں نہیں کرتے ؏
اور جو لوگ جو خوف رکھتے ہیں کہ اپنے پروردگار کے روبرو حاضر کئے جائیں گے (اور جانتے ہیں کہ) اس کے سوا نہ تو ان کا کوئی دوست ہوگا اور نہ سفارش کرنے والا، ان کو اس (قرآن) کے ذریعے سے نصیحت کر دو تاکہ پرہیزگار بنیں