القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام
آیت نمبر 47-49
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
کہو کہ بھلا بتاؤ تو اگر تم پر خدا کا عذاب بےخبری میں یا خبر آنے کے بعد آئے تو کیا ظالم لوگوں کے سوا کوئی اور بھی ہلاک ہوگا؟اور ہم جو پیغمبروں کو بھیجتے رہے ہیں تو خوشخبری سنانے اور ڈرانے کو پھر جو شخص ایمان لائے اور نیکوکار ہوجائے تو ایسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ اندوہناک ہوں گےاور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ان کی نافرمانیوں کے سبب انہیں عذاب ہوگا
💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔
جب آپ کا دل اپنے گھر میں نہ لگے سمجھ جائیے کہ توبہ کا وقت آ گیا ہے۔
🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏
ہر وقت توبہ واستغفار کرتے رہا کریں آخرت کےلیے اچھا ہے۔
👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍
🌱🌴🌴🌹🌴🌹🌴🌴🌹🌱🌴🌴
انسان کا کردار صندل کے درخت کی طرح ہونا چاہیے جو کلہاڑی کی ضرب کھا کر بھی اسے خوشبو سے مہکا دیتا ہے۔
۔🌼🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌼
💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓
لوگوں سے ملتے وقت اتنا نہ جھکو کہ اٹھتے وقت سہارا لینا پڑے۔
💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕
Be humble but dont loss your self respect at all.
👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍
🌷🌷🌷🌷🌷🌺🌺🌷🌷🌷🌷🌷
جب غلطی ثابت ہو نائے تو عقل مند اپنے آپ کو درست کر لیتا ہے اور بےوقوف ضد پر اڑ جاتا ہے۔
💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞
❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤
توبہ قبول ہونے کی بڑی پریشانی یہ ہے کہ اس کے بعد انسان کا دل گناہوں سے ہٹ جاتا ہے
👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍
🌹🌹🌹🌹🌹🌷🌹🌷🌹🌹🌹🌹🌹
وہ علم دل میں گھر کرتا ہے جو نفع ونقصان کے بغیر سکھایا جائے۔
👌👌👌👌👌👌👌👌👌👌
🌹🌹🌹🌹🌸🌸🌸🌹🌹🌹🌹
بہادروں کا کام ہے معاف کرنا ۔اگر کوئی کمزور آپ کی بے عزتی کرے تو اسے معاف کردو۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام
آیت نمبر 45-46
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
غرض ظالم لوگوں کی جڑ کاٹ دی گئی۔ اور سب تعریف خدائے رب العالمین ہی کو (سزاوار ہے)(ان کافروں سے) کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر خدا تمہارے کان اور آنکھیں چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر لگادے تو خداکے سوا کون سا معبود ہے جو تمہیں یہ نعمتیں پھر بخشے؟ دیکھو ہم کس کس طرح اپنی آیتیں بیان کرتے ہیں۔ پھر بھی یہ لوگ ردگردانی کرتے ہیں
القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام
آیت نمبر 43-44
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
تو جب ان پر ہمارا عذاب آتا رہا کیوں نہیں عاجزی کرتے رہے۔ مگر ان کے تو دل ہی سخت ہوگئے تھے۔ اور جو وہ کام کرتے تھے شیطان ان کو (ان کی نظروں میں) آراستہ کر دکھاتا تھاپھر جب انہوں نے اس نصیحت کو جو ان کو کے گئی تھی فراموش کردیا تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیئے۔ یہاں تک کہ جب ان چیزوں سے جو ان کو دی گئی تھیں خوب خوش ہوگئے تو ہم نے ان کو ناگہاں پکڑ لیا اور وہ اس وقت مایوس ہو کر رہ گئے
7.مکروہ تحریمی مکروہ تحریمی جو حرام کے قریب ہے یہ بھی ظنی دلیل سے ثابت ہوتا ہے اشد ضرورت میں یہ بھی جائز ہے۔ یہ واجب کے بالمقابل ہے اس کا منکر فاسق اور بلا عذر کرنے والا گنہگار ہے 8.حرام حرام وہ ہے جس پر ممانعت کا حکم پایا جائے اور جواز کی دلیل نہ ہو یہ بھی فرض کی طرح دلیل قطعی سے ثابت ہوتا ہے۔ سنًت موکدہ کے بالمقابل اسائت اور مستحب کے مقابل خلاف اولیٰ ہے
مباح مباح وہ حکم ہے جس کرنے میں ثواب نہ ہو اور نہ کرنے میں عذاب نہ ہو البتہ اچھی نیت سے مباح قابلِ ثواب بن جاتا ہے بشرطیکہ کسی گناہ کا سبب نہ بنتا ھو 6.مکروہ تنزیہی مکروہ تنزیہی وہ ہے جس کے نہ کرنے میں ثواب ہو اور کرنے میں عذاب نہ ہو 5
: .سنّتِ موکدہ سنًت موکدہ وہ فعل ہے جسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عموماً اور اکثر کیا ہو اور کبھی بغیر کسی عذر کے ترک بھی کیا ہو۔ اس کا ترک گناہ اور ترک کی عادت فسق ہے 4.مستحب مستحب وہ ہے کہ جس کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یا آپ کے صحابہ نے کیا ہو یا اس کو اچھا خیال کیا ہو یا تابعین نے اس کو اس کو اچھا سمجھا ہو۔ لیکن اس کو ہمیشہ یا اکثر نہ کیا ہو بلکہ کبھی کیا اور کبھی ترک کیا ہو۔ اس کا کرنا ثواب ہے اور نہ کرنا گناہ نہیں۔
: احکامِ شریعت کا بیان ___ 1.فرض اس حکم کو کہتے ہیں جو قطعی اور یقینی دلیل سے ثابت ہو اور اس میں میں کوئی دوسرا احتمال نہ ہو جیسے فرض نماز۔ روزہ وغیرہ اس کا منکر کافر ہوتا اور بغیر عذر چھوڑنے والا فاسق ہوتا ہے 2.واجب واجب وہ حکم ہے جو دلیل ظنی سے ثابت ہوں یعنی جس کی دلیل میں دوسرا ضعیف احتمال بھی ہو جس کا منکر کافر نہیں ہوتا بلکہ فاسق ہو جاتا ہے یہ عمل کے اعتبار سے فرض کے برابر ہے اس لئے اس کو فرض عملی بھی کہتے ہیں5
القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام
آیت نمبر 41-42
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
بلکہ (مصیبت کے وقت تم) اسی کو پکارتے ہو تو جس دکھ کے لئے اسے پکارتے ہو۔ وہ اگر چاہتا ہے تو اس کو دور کردیتا ہے اور جن کو تم شریک بناتے ہو (اس وقت) انہیں بھول جاتے ہو ؏
اور ہم نے تم سے پہلے بہت سی امتوں کی طرف پیغمبر بھیجے۔ پھر (ان کی نافرمانیوں کے سبب) ہم انہیں سختیوں اور تکلیفوں میں پکڑتے رہے تاکہ عاجزی کریں
القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام
آیت نمبر 39-40
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہ بہرے اور گونگے ہیں (اس کے علاوہ) اندھیرے میں (پڑے ہوئے) جس کو خدا چاہے گمراہ کردے اور جسے چاہے سیدھے رستے پر چلا دےکہو (کافرو) بھلا دیکھو تو اگر تم پر خدا کا عذاب آجائےیا قیامت آموجود ہو تو کیا تم (ایسی حالت میں) خدا کے سوا کسی اور کو پکارو گے؟ اگر سچے ہو (تو بتاؤ)
القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام
آیت نمبر 37-38
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
اور کہتے ہیں کہ ان پر ان کے پروردگارکے پاس کوئی نشانی کیوں نازل نہیں ہوئی۔ کہہ دو کہ خدا نشانی اتارنے پر قادر ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتےاور زمین میں جو چلنے پھرنے والا (حیوان) یا دو پروں سے اڑنے والا جانور ہے ان کی بھی تم لوگوں کی طرح جماعتیں ہیں۔ ہم نے کتاب (یعنی لوح محفوظ) میں کسی چیز (کے لکھنے) میں کوتاہی نہیں کی پھر سب اپنے پروردگار کی طرف جمع کئے جائیں گے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain