القرآن - سورۃ نمبر 67 الملك
آیت نمبر 11-13
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
پس وہ اپنے گناہ کا اقرار کرلیں گے۔ سو دوزخیوں کے لئے (رحمت خدا سے) دور ہی ہے(اور) جو لوگ بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے لئے بخشش اور اجر عظیم ہےاور تم (لوگ) بات پوشیدہ کہو یا ظاہر۔ وہ دل کے بھیدوں تک سے واقف ہے
القرآن - سورۃ نمبر 67 الملك
آیت نمبر 8-10
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
گویا مارے جوش کے پھٹ پڑے گی۔ جب اس میں ان کی کوئی جماعت ڈالی جائے گی تو دوزخ کے داروغہ ان سے پوچھیں گے کہ تمہارے پاس کوئی ہدایت کرنے والا نہیں آیا تھا؟وہ کہیں گے کیوں نہیں ضرور ہدایت کرنے والا آیا تھا لیکن ہم نے اس کو جھٹلا دیا اور کہا کہ خدا نے تو کوئی چیز نازل ہی نہیں کی۔ تم تو بڑی غلطی میں (پڑے ہوئے) ہواور کہیں گے اگر ہم سنتے یا سمجھتے ہوتے تو دوزخیوں میں نہ ہوتے
القرآن - سورۃ نمبر 67 الملك
آیت نمبر 5-7
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
اور ہم نے قریب کے آسمان کو (تاروں کے) چراغوں سے زینت دی۔ اور ان کو شیطان کے مارنے کا آلہ بنایا اور ان کے لئے دہکتی آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہےاور جن لوگوں نے اپنے پروردگار سے انکار کیا ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے۔ اور وہ برا ٹھکانہ ہےجب وہ اس میں ڈالے جائیں گے تو اس کا چیخنا چلانا سنیں گے اور وہ جوش مار رہی ہوگی
القرآن - سورۃ نمبر 67 الملك
آیت نمبر 3-4
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
اس نے سات آسمان اوپر تلے بنائے۔ (اے دیکھنے والے) کیا تو (خدا) رحمٰن کی آفرینش میں کچھ نقص دیکھتا ہے؟ ذرا آنکھ اٹھا کر دیکھ بھلا تجھ کو (آسمان میں) کوئی شگاف نظر آتا ہے؟پھر دو بارہ (سہ بارہ) نظر کر، تو نظر (ہر بار) تیرے پاس ناکام اور تھک کر لوٹ آئے گی
القرآن - سورۃ نمبر 67 الملك
آیت نمبر 1-2
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
وہ (خدا) جس کے ہاتھ میں بادشاہی ہے بڑی برکت والا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہےاسی نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ تم میں کون اچھے عمل کرتا ہے۔ اور وہ زبردست (اور) بخشنے والا ہے
حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک حج اور 4عمرے کیے۔
سورت الناس اور الفلق ایک ساتھ نازل ہوئیں اور ان کر معوذتین کہا جاتا ہے۔
حضرت عمر علیہ اسلام اسلام لانے والے 40 ویں مرد تھے ان سے پہلے 39 لوگ مسلمان تھے۔
جزاک اللہ
حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کتنے عمرہ ادا کیے؟
🌸🌹🌹🌸🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌸
حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کتنے حج کیے؟
جواب ضرور دینا سب☺
القرآن - سورۃ نمبر 62 الجمعة
آیت نمبر 11
ترجمہ:
اور جب یہ لوگ سودا بکتا یا تماشا ہوتا دیکھتے ہیں تو ادھر بھاگ جاتے ہیں اور تمہیں (کھڑے کا) کھڑا چھوڑ جاتے ہیں۔ کہہ دو کہ جو چیز خدا کے ہاں ہے وہ تماشے اور سودے سے کہیں بہتر ہے اور خدا سب سے بہتر رزق دینے والا ہے
Doosto surah jummah ka sra tarjuma prhna i love it❤❤👍
القرآن - سورۃ نمبر 62 الجمعة
آیت نمبر 9-10
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
مومنو! جب جمعے کے دن نماز کے لئے اذان دی جائے تو خدا کی یاد (یعنی نماز) کے لئے جلدی کرو اور (خریدو) فروخت ترک کردو۔ اگر سمجھو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہےپھر جب نماز ہوچکے تو اپنی اپنی راہ لو اور خدا کا فضل تلاش کرو اور خدا کو بہت بہت یاد کرتے رہو تاکہ نجات پاؤ
القرآن - سورۃ نمبر 62 الجمعة
آیت نمبر 6-8
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
کہہ دو کہ اے یہود اگر تم کو دعویٰ ہو کہ تم ہی خدا کے دوست ہو اور لوگ نہیں تو اگر تم سچے ہو تو (ذرا) موت کی آرزو تو کرواور یہ ان (اعمال) کے سبب جو کرچکے ہیں ہرگز اس کی آرزو نہیں کریں گے۔ اور خدا ظالموں سے خوب واقف ہےکہہ دو کہ موت جس سے تم گریز کرتے ہو وہ تو تمہارے سامنے آ کر رہے گی۔ پھر تم پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے (خدا) کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر جو کچھ تم کرتے رہے ہو وہ سب تمہیں بتائے گا ؏
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain