خود کو دنیا سے بیزار جب پاؤ!!
قرآن اٹھاؤ، دل سے لگاٶ، رب کے ہو جاؤ
یہ بھی لکھنا
اُداسیوں کا سبب جو لکھنا
تو یہ بھی لکھنا
کے چاند، تارے، شہاب آنکھیں بدل گئے ہیں
وہ زندہ لمحے جو تیری راہوں میں
تیرے آنے کے منتظر تھے
وہ تھک کے سایوں میں ڈھل گئے ہیں
وہ تیری یادیں خیال تیرے، وہ رنج تیرے ملال تیرے
وہ تیری آنکھیں، سوال تیرے
وہ تم سے میرے تمام رشتے بچھڑ گئے ہیں، اُجڑ گئے ہیں
اُداسیوں کا سبب جو لکھنا
تو یہ بھی لکھنا
لرزتے ہونٹوں پہ لڑکھڑاتی دعا کے سورج
پِگھل گئے ہیں
تمام سپنے ہی جل گئے ہیں
سب نے اپنی سلامتی مانگی
میں پکارا کہ اے خدا میرا عشق
اُنگلیاں پھیر میرے بالوں میں
یہ میرا درد سر نہیں جاتا
رسمِ الفت دراز کرنا کیا
ہاتھ آبلوں پہ دھرنا کیا
بےخودی زندگی میں شامل ہو
دلِ مدہوش پھر سنبھلنا کیا
نہ پڑے شوخئ نظر جس پہ
ایسی ذلف کا سنورنا کیا
کہہ رہیں نیند میں ڈوبتی آنکھیں
خواب کچے گھڑوں میں بھرنا کیا
اُس نے چھوڑا ہی کب ہمیں زندہ
یوں بھی جی کے تھا اور کرنا کیا
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا
وہ تری یاد تھی اب یاد آیا
آج مشکل تھا سنبھلنا اے دوست
تو مصیبت میں عجب یاد آیا
دن گزارا تھا بڑی مشکل سے
پھر ترا وعدۂ شب یاد آیا
تیرا بھولا ہوا پیمان وفا
مر رہیں گے اگر اب یاد آیا
پھر کئی لوگ نظر سے گزرے
پھر کوئی شہر طرب یاد آیا
حال دل ہم بھی سناتے لیکن
جب وہ رخصت ہوا تب یاد آیا
بیٹھ کر سایۂ گل میں ناصرؔ
ہم بہت روئے وہ جب یاد آیا
ناصر کاظمی
مجبور انگلیوں نے وہ نمبر مِلا لیا
یکدم ہی زندگی کو سماعت نے آ لیا
لہجے میں اک جلے ہوئے رشتے کی آنچ تھی
یخ بستگی کا بوجھ اسی نے اٹھا لیا
آواز تھی کہ ایک بھڑکتا الاؤ تھا
ہم نے بھی لفظ لفظ کو مشعل بنا لیا
تھوڑی سی بے نیام تھی شمشیرِ گفتگو
اس کو بھی اَن سُنی کی رِدا میں چھپا لیا
پہلے اک لمحے کی زنجیر سے باندھا مجھ کو
اور پھر وقت کی رفتار بڑھا دی اُس نے...!!!
کچھ اذیتیں لفظوں میں بیاں نہیں کی جا سکتی
اور وہ اندر ہی اندر دیمک کی طرح ختم کر رہی ہوتی ہیں
قید کر لوں اسےآنکھوں کے نہاں خانےمیں
چاہتا ہوں کہ کسی سے نہ ملاؤں اس کو
چلنا چاہے تو رکھے پاؤں میرے سینے پر
بیٹھنا چاہے تو آنکھوں پہ بٹھاؤں اس کو
ان موسموں میں پنچھی پلٹتے نہیں سدا
دل کو اداسیوں میں رہائی دیا نہ کر
محبت میں نفرت ہوجانا بڑی بات نہیں
محبت میں صبر آجانا کمال ہے
👑"میں رومانی داستانوں میں سانس لینے والی لڑکی ہوں🎀
جسے #چاند 🌙, #ستارے🌟, #تتلیاں 🦋, #بارش💦, اور پھولوں💐 سے بے
حد محبت💖 ہے "😍💗
محبتوں کی عمر بہت زیادہ نہیں ہوتی مگر وہ دلکش لمحے... ٹھہر جاتے ہیں، ہمیشہ ساتھ رہتے ہیں 🌺
سنا ہے جان سے جان لے جاتا ہے۔۔۔۔ صبیح
دعا کرو یہ عشق جان لیوا نا ہو۔۔۔۔💔
محبت اس بہتے پانی کی طرح ۔۔۔۔
کتنی معصوم ہوتی ہے۔۔۔
ہوتی ہی چلی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔💕💞
تجھے بھولنے کی خاطر۔۔۔۔۔
آج پھر دوا بدلی ہے۔۔۔۔😓
آج پھر دل دیوانہ ہے۔۔۔۔
آج پھر ہوا۔۔۔۔ کملی ہے۔۔۔۔🍁🍂
یہ بے چین سی طبیعت۔۔۔
آج پھر زرا مچلی ہے۔۔۔۔۔
جذبات بھی پتھر۔۔۔۔
خیالات بھی پتھر۔۔۔۔۔
ہم۔نے جیئے ہیں کچھ حالات بھی پتھر۔۔۔۔
اپنے ہی وجود سے گلے بہت ہیں۔۔۔
کرتے ہیں اگر بات۔۔۔۔ تو بات بھی پتھر۔۔۔
عکس ساکت ہی رہا ازل سے صبیح۔۔۔۔
آنکھ پتھر۔۔۔۔ زباں پتھر ۔۔۔یہ ہاتھ بھی پتھر
پانی میں بھی دیکھا۔۔۔ سایہ اپنا۔۔۔۔
جسم پتھر ۔۔۔روح پتھر۔ میری ذات بھی پتھر
اوڑھ لیا پھر درویشوں جیسا بھیس ۔۔۔۔
صبح پتھر شام پتھر۔۔۔۔۔
دن پتھر ۔۔۔۔۔ اور رات بھی پتھر۔۔۔۔۔💔💔💔
کسی نے ہنس کر پوچھا کبھی عشق ہوا تھا...........❣💦
ہم نے غمگین آنکھیں اوپر کی اور مسکرا کر بولے آج بھی ہے...........❣
تم آنکھوں میں آنسوں ڈھونڈتے ہو
ہمارا دل روتا ہے🔥💔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain