when you realise that..
سارے فیصلے تم نے خود ہی کر ڈالے اے زندگی۔
ہم سے بھی پوچھا ہوتا کیسے جینا تھا کتنا جینا تھا
جینا تھا بھی یا نہیں۔
رفتہ رفتہ میں نے زندگی کو سمجھنا شروع کیا
تو پتہ چلا کہ زندگی تو صبر کے سواء کچھ نہیں۔۔
کوئی بچھڑ گیا تو صبر کوئی روٹھ گیا تو صبر
کسی نے کردار پہ انگلی اٹھائی تو صبر۔
جو مانگا نہیں ملا تو صبر۔
آج میں حساب لگایا کہ جس دن میں اداس ہوتی ہوں میں فنی پوسٹس شئیر کرتی ہوں۔ ۔😊۔
اے کی گل ہوئی۔😒۔

میرے جیسے کچھ لوگ ضرور ہوں گے۔ جو اپنے پرانے موبائل کمپوٹر کھلونے تک نہیں بیچتے کسی کو بھی نہیں دیتے۔
وہ محسوس کرتے ہیں کہ یہ چیزیں ہمارے ساتھ رہ کہ انمول ہو چکی ہیں۔
انسان تو پھر دلوں میں بستے ہیں۔
جب آپ وصیت لکھنے بیٹھیں گے تو آپ کو پتہ چلے گا کی واحد شخص جس کا آپ کے مال میں کوئی حصہ نہیں وہ آپ خود ہیں۔ ۔
لہذا جتنا ممکن ہو سکے اپنی زندگی میں ہی آخرت کے لئے ذخیرہ کر لیں۔
جتنا ہو سکے صدقہ خیرات کریں۔


انگریز اُردو میں۔۔۔۔۔۔ دروازہ کھول دے۔۔۔۔
کیسے کہے گا۔۔۔؟ نہیں پتہ۔ ؟.؟
چلیں میں بتاتی ہوں
''There was a Cold day ''
اس کو تیز تیز پڑھو خود سمجھ جاؤ گے۔ ۔
😜😂😂😂
کانچ پر پارہ چڑھا دیں تو آئینہ بن جاتا ہے۔
کسی کو آئینہ دکھا دیں تو پارہ چڑھ جاتا ہے۔
میرے اللّٰہ مجھے تجھ سے کوئی شکوہ نہیں یہ بار بار آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں نا یہ تو بس وہی جذبات ہوتے ہیں جو زبان سے بیان نہیں ہو سکتے تو بس یہ اظہار ہوتا ہے یہ تو بس وہ تھکن ہوتی ہے جسے دنیا نہیں سمجھ سکتی اور جسے تیرے علاوہ کوئی دور نہیں کر سکتا۔ ۔۔
دل میں کھوٹ ہو تو۔
دعا۔ عطاء۔ اور محبت تینوں رستہ بدل لیتی ہیں۔
جب بندہ مخلص ہو تو ۔
عزت میرا ربّ دیتا ہے۔۔
بیشک۔🌼🌹🌸۔

اپنی نگاہوں کو ایک چہرے کا پابند رکھو ۔
ہر صورت پہ مر جانا توہینِ وفا ہوتی ہے۔



انسان خود عظیم نہیں ہوتا۔ ۔
اس کا کردار اس کو عظیم بناتا ہے۔۔
۔
۔
۔
۔
دنیا والے چہرے اور مال کو دیکھتے ہیں۔
عرش والا دل اور اعمال کو دیکھتا ہے۔ ۔

ایک بات جو میں بتانا ضروری سمجھتی ہوں یہاں اگر کوئی آپ سے اسلام کے متعلق کوئی بات پوچھے تو اسے کبھی کچھ غلط بات نہ بتائیں جو آپ جانتے ہی نہیں ۔ خود ہی توکے نا مارا کریں ایسے نہیں تو ایسا ہی ہوگا ایسے نہیں تو ایسے کر لیں ۔ ۔ اگر کچھ نہیں پتہ ہوتا تو صاف بول دیں ۔ واللہ عالم۔ ۔ ۔۔
یہ میں نے اس لے کہا کہ ابھی میں نے کسی سے وضو کے بارے میں پوچھا اس نے توکا مار دیا کہ ایسا ہے ۔ میں نے بولا کتاب میں تو ایسے لکھا تو اس نے بولا آپ ویسا کر لو میں نے یہ کہا میں نے یہ نہیں کہا ۔ ۔ میرے خیال سے اسے خود بھی نہیں پتہ تھا ۔ ۔ واللہ اعلم بول دیتے ۔ غلط مشورہ نہیں دینا چاہئے۔ ۔ کیوں کہ کسی کو نہیں پتہ تبھی آپ سے پوچھتا کوئی
خود کو مرجھانے مت دیں آپ نہیں تو کچھ بھی نہیں یہ زندگی فضول تھوڑی ہے۔
جو کسی واقعے کے سپرد کر دی جائے۔ آپ خوش رہیں گے تو یہ دنیا بھی آپ کے ساتھ مسکرائے گی
خود کو ایکٹو اور پر اعتماد رکھیں
آپ کو آپ کی ضرورت ہے۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain