Damadam.pk
Areeba-chaudhry's posts | Damadam

Areeba-chaudhry's posts:

Areeba-chaudhry
 

🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼
دل پاک نہیں تو پاک ہو سکتا نہیں انسان
ورنہ ابلیس کو بھی آ تے تھے وضو کے فرا ئض بہت۔
🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸💫💫💫💫💫💫💫

Areeba-chaudhry
 

اور اس نے آدھے کنویں کا چکر لگا کر مچھلی کی طرف دیکھا، جیسے پوچھ رہا ہو کہ اب ؟
مچھلی نے پھر نفی میں سر ہلایا
اب تو مینڈک نے پوری رفتار سے پورے کنویں کا چکر لگایا اور مچھلی سے کہا کہ اب اس سے بڑی تو کوئی چیز نہیں ہے
مچھلی مسکرائی اور مینڈک سے کہا : تمہارا قصور نہیں ہے کہ تمہاری سوچ ہی اس کنویں تک ہے۔
اسی طرح ہمارے معاشرے میں کُچھ لوگ بھی ایسے ہوتے ہیں جن کی سوچ اس کنویں کے مینڈک کے برابر ہوتی ہے۔ ان کو لگتا ہے کہ وہی اپنے عقائد اور نظریات میں سچے اور کھرے ہیں۔ ایسے لوگوں سے لڑائی یا بحث کرنے کی بجائے ان کو ان کے حال پر چھوڑیں اور ان کی سوچ پر مسکرا کر آگے نکل جائیں.

Areeba-chaudhry
 

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک آدمی سمندر سے ایک مچھلی پکڑ کے لایا اور اسے اپنے گھر میں موجود کنویں میں ڈال دی.
اس کنویں میں مینڈکوں کی حکومت تھی۔ مینڈکوں نے جب ایک نئی چیز دیکھی تو پہلے تو وہ ڈرے گھبرائے دور دور گھومنے لگے۔ آخر ایک بڑے مینڈک نے ہمت دکھائی اور مچھلی کے تھوڑا قریب گیا اور پوچھا: تم کون ہو ؟
میں مچھلی ہوں! مچھلی نے جواب دیا
مینڈک تم کہاں سے آئی ہو ؟
مچھلی سمندر سے
مینڈک : وہ کیا ہوتا ہے ؟
مچھلی وہ بہت بڑا ہوتا ہے اور اس میں پانی ہوتا ہے.
مینڈک نے کہا کتنا بڑا ؟
مچھلی بہت بڑا
یہ سن کر مینڈک نے اپنے گرد چھوٹا سا گول چکر کاٹا اور پھر مچھلی سے پوچھا کیا اتنا بڑا ہوتا ہے ؟
مچھلی مسکرائی اور بولی نہیں بڑا ہوتا ہے
مینڈک نے تھوڑا بڑا چکر لگایا اور کہا اتنا بڑا
مچھلی ہنسی اور کہا نہیں بڑا ہوتا ہے
مینڈک اب جوش میں آ گیا

جتنے دن زندہ رہو اسے غنیمت سمجھو اور  💕اس سے پہلے کے لوگ تمہیں مردہ کہیں نیکی کر جاؤ۔ ❣️❣️❣️
A  : جتنے دن زندہ رہو اسے غنیمت سمجھو اور 💕اس سے پہلے کے لوگ تمہیں مردہ کہیں - 
Areeba-chaudhry
 

کی بیٹیوں کی حفاظت فرمائیں آمین 💕💕💕

Areeba-chaudhry
 

اور کہنے لگی کہ اماں تم تو بوڑھی ہوچکی اب ہمیں ہماری زندگی جینے دو تمہیں کیا پتہ آزادی کیا ہوتی ہے باہر خوبصورت کھیت ہونگے ہرے بھرے باغ ہونگے ہر طرف ہریالی ہوگی خوشیاں ہی خوشیاں ہونگی تم اپنی نصیحت اپنے پاس رکھو اب ہم مزید یہ قید برداشت نہیں کرسکتیں یہ کہ کر سب آزادی آزادی کے نعرے لگانے لگیں اور بھوک ہڑتال کردی ریوڑ کے مالک نے جب یہ صورتحال دیکھی تو مجبورا انہیں کھول کر آزاد کردیا بکریاں بہت خوش ہوئیں اور نعرے لگاتی چھلانگیں مارتی نکل بھاگیں
مگر یہ کیا؟؟؟؟ بھیڑئیوں نے تو ان پر حملہ کردیا اور معصوم بکریوں کو چیر پھاڑ کر رکھ دیا
آج عورتوں کے حقوق کی بات کرنے والے درحقیقت عورتوں تک پہنچنے کی آزادی چاہ رہے ہیں یہ ان معصوموں کے خون کے پیاسے ہیں انہیں عورتوں کے حقوق کی نہیں اپنی غلیظ پیاس کی فکر ہے کاش کہ کوئی سمجھے
اللہ پاک سب امت مسلمہ

Areeba-chaudhry
 

بھیڑیوں نے بکریوں کے حق میں جلوس نکالا کہ بکریوں کو آزادی دو بکریوں کے حقوق مارے جا رہے ہیں انہیں گھروں میں قید کر رکھا گیا ہے ایک بکری نے جب یہ آواز سنی تو 8 دوسری بکریوں سے کہا کہ سنو سنو ہمارے حق میں جلوس نکالے جا رہے ہیں چلو ہم بھی نکلتے ہیں اور اپنے حقوق کی آواز اٹھاتے ہیں..
ایک بوڑھی بکری بولی بیٹی ہوش کے ناخن لو یہ بھیڑئے ہمارے دشمن ہیں ان کی باتوں میں مت آو..
مگر نوجوان بکریوں نے اس کی بات نہ مانی کہ جی آپ کا زمانہ اور تھا یہ جدید دور ہے اب کوئی کسی کے حقوق نہیں چھین سکتا یہ بھیڑئے ہمارے دشمن کیسے یہ تو ہمارے حقوق کی بات کر رہے ہیں
بوڑھی بکری سن کر بولی بیٹا یہ تمہیں برباد کرنا چاہتے ہیں ابھی تم محفوظ ہو اگر ان کی باتوں میں آگئی تو یہ تمہیں چیر پھاڑ کر رکھ دیں گے
بوڑھی بکری کی یہ بات سن کر جوان بکری غصے میں آگئی اور کہنے لگی

Areeba-chaudhry
 

ہے. یہ قرآن اللہ کا کلام ہے. ہم سے زیادہ خوش قسمت کون ہو سکتا ہے جس سے خود اللہ کلام کرتا ہے. "
زین کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے. ندامت سے سر جهک گیا مگر اللہ کی محبت سے سینہ روشن تها. اس نے قرآنِ کریم کو اٹھا کر چوم لیا . اس کی ماں کی دعا قبول ہو گئ تهی
اور آج ہمیں بچوں کو قرآن پڑھانے سے زیادہ اسکول داخل کروانے کی فکر لگی ہوتی ہے اپنے بچوں کو دین کی ابتدائی تعلیم ضرور دو پھر اسکول بھیجو پہلے اسے یہ تو پتا چلے کے میں ہوں کیا میرا دنیا میں انے کا مقصد کیا ہے پھر جو چاہے اسے بناؤ

Areeba-chaudhry
 

"ایک بچے نے اپنی ماں سے کہا:" ماں میں جنت میں جاؤں گا یا جہنم میں؟
ماں نے جواب دیا:"بیٹا اگر نیک کام کرو گے تو جنت میں اور اگر کسی کا دل دکهاؤ گے اور برے کام کرو گے تو دوزخ میں. "
بچے نے کچھ دیر سوچا اور کہا:" اماں میرے ہاتھ پر جلتا ہوا کوئلہ رکھ دو."
"میں کیسے رکھ سکتی ہوں بیٹا؟" ماں نے کہا
بچے کے اصرار پر بهی ماں نے منع کر دیا.
پهر بچے نے کہا: " ماں اگر تم ماں ہونے کی وجہ سے میرے ہاتھ نہیں جلا سکتی تو اللہ جو ہم سے ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے وہ کیسے ہمیں معاف نا کرے گا. جب تمہارا دل نہیں کرتا میرا ہاتھ جلانے کا تو اللہ تو مجھ سے اس سے بهی زیادہ پیار کرتا ہے جتنا تم کرتی ہو پهر مجھے کیوں جلائے گا؟ کیوں معاف نہیں کرے گا؟ جب اللہ نے یہ بهی فرما دیا ہے کہ تمہارے گناہ اگر آسمان تک ہوں تب بهی معاف کر دوں گا
اللہ ہم سے اس قدر محبت کرتا

Areeba-chaudhry
 

ماما میں قرآن پڑھنے نہیں جاؤں گا. سب دوست مجھ پر ہنستے ہیں. کہتے ہیں تم بڑے ہو کر مولوی بنو گے.داڑهی رکهو گے. تمہاری سوچ کتنی پرانی ہے." زین نے اپنی ماں سے بہت بدتمیزی سے کہا.
ماں اپنی آنکھوں میں آنسو لیے اسے کچھ دیر تک تکتی رہی. یہ خیال دماغ سے محو نہیں ہورہا تھا کہ اللہ نے مجھے جنت کے باغ کے ایک پهول کی پرورش کی ذمہ داری سونپی اور میں وہ بهی نا کر سکی. ماں کی آنکھوں میں آنسو کہاں برداشت تهے اسے؟ فوراً اپنی ماں کے ہاتھ چوم کر بولا: "آئی ایم سوری مما."
ماں نے گلے سے لگا لیا مگر آنسو نا تهمے. پہلے جو سلامتی کی دعا کرتی تهی آج اس کے لیے اللہ سے ہدایت اور مغفرت کی دعا کرنے لگی.
زین مدرسے میں داخل ہوا. آج تو خطبے کا دن ہے. میں ایسے ہی آگیا بور ہونے. یہ سوچتے ہوئے بےبسی سے بیٹھ گیا. آج کا خطبہ اللہ کی محبت پر تها. خطبہ شروع ہوا. الفاظ یہ تھے.

Areeba-chaudhry
 

ایک حکایت ھےکہ ایک عورت نے ہمسائیوں کے دروازے پر دستک دی اور ان سے نمک مانگ لیا ، اسکا بیٹا یہ منظر دیکھ رہا تھا کہنے لگا
"امی جی ! ابھی کل ہی تو میں نمک بازار سے لے آیا تھا ، پھر یہ ہمسائیوں سے مانگنے کی کیا ضرورت تھی؟"
ماں جی کہنے لگی، "بیٹا! ہمارے ہمسائے غریب ہیں وہ وقتاً فوقتاً ہم سے کچھ نہ کچھ مانگتے رہتے ہیں مجھے معلوم ہے کہ ہمارے کچن میں نمک موجود ہے ۔ لیکن میں نے ان سے نمک صرف اس لئے مانگ لیا تاکہ وہ ہم سے کچھ مانگتے ہوئے ہچکچاہٹ اور شرمندگی محسوس نہ کریں ، بلکہ وہ یہ سمجھیں کہ ہمسائیوں سے حسب ضرورت چیزیں مانگی جا سکتی ہیں ، یہ ہمسائیوں کے حقوق میں سے ہے ۔"
دوستو ! خوبصورت معاشرے ایسی ہی ماؤں سے تشکیل پاتے
ہیں۔
💞💞💞💞💞💞💞

Areeba-chaudhry
 

*اصلاح نفس کے چار اصول ہیں:*
*1- "مشارطہ"*
اپنے نفس کیساتھ"شرط" لگانا کہ"گناہ" نہیں کروں گا-
*2- " مراقبہ"*
کہ آیا "گناہ" تو نہیں کیا-
*3- "محاسبہ"*
کہ اپنا حساب کرے کہ کتنے "گناہ"کیے اور کتنی "نیکیاں" کیں-
*4- "مواخذه"*
کہ"نفس" نے دن میں جو "نافرمانیاں" کیں ھیں اس کو ان کی"سزا" دینا اور وہ سزا یہ ھے کہ اس پر "عبادت" کا بوجھ ڈالے-
(امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ ۔۔۔ احیاء علوم الدین)
💞💞💞💞💞💞💞🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼

جمعہ کے دن سورۃ کہف کی تلاوت کرنے سے انسان دجال کے فتنے سے محفوظ رہے گا
A  : جمعہ کے دن سورۃ کہف کی تلاوت کرنے سے انسان دجال کے فتنے سے محفوظ رہے گا - 
اور جبـــ دل بھـــاری ہــو جـــاۓ تــو قــرآن پــاڪــــ
 پــڑھ لیـــا ڪـــریــں ڪیـــونڪـہ اس ڪلام میــں
 جسمــانــی بیمــاریــوں ڪـــے ســــاتھ ســــاتھ 
دردِ دل ڪـــی دوا بھـــی مــوجــــود ہـــــے...!!!!
A  : اور جبـــ دل بھـــاری ہــو جـــاۓ تــو قــرآن پــاڪــــ پــڑھ لیـــا - 
*اگر آپ!*
صاحِبِ عِلم یا دولت مند ہیں تَو، 
اپنی اِس خُوبی سے، 
دوسروں کے لئے، 
*کارِ خیر بَن جائیے،*
تاکہ! 
دوسرے بھی آپ کے ذریعے، 
چھوٹی چھوٹی خوشیاں خرید سکیں، 
*اوروں کے لئے،* 
*ایک ستُون بَنئے،*
*نہ کہ رُکاوٹ•*
A  : *اگر آپ!* صاحِبِ عِلم یا دولت مند ہیں تَو، اپنی اِس خُوبی سے، دوسروں کے - 
💫💫انسان کا ماضی چاہیےکتنا ہی گناہوں سے بھراہــوا کیوں نہ ہـو۔۔

اس کامستقبل پاک ہے کیونکہ اللہﷻ توبہ کو پسند کرتا ہے🌷🌷
A  : 💫💫انسان کا ماضی چاہیےکتنا ہی گناہوں سے بھراہــوا کیوں نہ ہـو۔۔ اس کامستقبل - 
*اور جب دل میں دراڑیں پڑنے لگیں.
*..... تو معمار کی طرف لوٹ جاؤ
A  : *اور جب دل میں دراڑیں پڑنے لگیں. *..... تو معمار کی طرف لوٹ جاؤ - 
Social media post
A  : *♥️ الله نام ہے* مایوسی میں اُمید کا، تاریکی میں نور کا، کچھ نہیں میں سب کچھ - 
Social media post
A  : *زندگی دکھ سکھ کا نام ہے، جدوجہد کا نام ہے....!!!* *کچھ ناموافق لمحات کی - 
*آپ کسی کو بھی... زبردستی دو کاموں کے لیے مجبور نہیں کر سکتے...*
*ایک " محبت " اور دوسرا*  *عبادت "دونوں دل سے ہوتی ہیں اور دونوں کا تعلق روح سے جڑا ہوتا ہے۔۔۔۔۔!!*
A  : *آپ کسی کو بھی... زبردستی دو کاموں کے لیے مجبور نہیں کر سکتے...* *ایک " محبت -