رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آ آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ کچھ تو مرے پندار محبت کا بھرم رکھ تو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لیے آ پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تو رسم و رہ دنیا ہی نبھانے کے لیے آ کس کس کو بتائیں گے جدائی کا سبب ہم تو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیے آ اک عمر سے ہوں لذت گریہ سے بھی محروم اے راحت جاں مجھ کو رلانے کے لیے آ اب تک دل خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیں یہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ
غزل تم نے انگڑائی کو جب ہاتھ اٹھائے, ہائے لوگ دل تھام کے کرنے لگے ہائے ہائے میری آنکھوں میں مقید ہے وہ پورا منظر تم جو اقرار پہ شرمائے, لجائے, ہائے کیا محبت ہے کہ ہم دونوں ہی خاموش رہے آنسؤوں نے ہمیں احوال بتائے, ہائے میں شرابی ہوں مگر پی کے بہکنے کا نہیں کافر آنکھوں نے مرے ہوش اڑائے, ہائے یاد آئی بتِ کافر کی تو آتی ہی گئی اشک آنکھوں نے تسلسل سے بہائے, ہائے آس باقی ہے کہ آ ئے گا مسافر کوئی خالی خالی ہے مرے دل کی سرائے, ہائے زندگی بھر کی ریاضت کا صلہ کچھ بھی نہیں ہم ترے شہر سے ناکام ہی آئے, ہائے کسی اعزاز سے کچھ کم نہیں یہ بات سحر ! اس نے مجھ کو مرے اشعار سنائے, ہائے
"اب تُم چاہے مُجھے ہزار بار کال کرو یا بلاک کر دو میں تُم سے بات نہیں کرنا چاہتا ۔ اچھے سے یاد کرو وہ دن ؛ جب میں نے تُم سے بات کرنے کے کُچھ پل کی بھیک مانگی تھی تو تُم نے کہا تھا ؛ ٹائم نہیں ہے پُرانی وائس سن لو ۔ اُس ٹائم میں بہت رویا تھا اور تُمہیں کہا تھا ایک دن تُم بھی مُجھ سے بات کرنے کو تڑپ رہی ہو گئی ، مگر میں تم سے بات نہیں کروں گا! ۔"🖤🙂 #AdaTt💔
*خدا کرے تمہارا نکاح تمہاری محبت سے ہو جس کے لئے تم روتے ہو جس کے لئے تم دعائیں مانگتے ہو اللہ اُسے تمہارے نکاح میں لے آئے*✨💞😊 🤲 *﴿ آمیــــــــــن ﴾* 🤲