ایک عدد Gold Leaf سیگریٹ کی ڈبّی جو کہ صرف ایک دفعہ کُھلی ہے اور دو سیگریٹ استعمال ہوئے ہیں، باقی سارے سیگریٹ ورکنگ کنڈیشن میں ہیں ۔۔ اَن ٹچ۔ ڈبی اے پلس جینوئن حالت میں ہے، ایک دفعہ شلوار والی جیب میں ڈال کر گیارہ کلومیٹر پیدل سفر کیا ہے، ڈبّی ایک ہی ہاتھ میں رہی ہے، فرسٹ پرچیز۔۔۔ خریداری کی اوریجنل رسید موجود ہے۔ اندر باہر سے بالکل اوکے ہے اور سارے سیگریٹ اپنی اوریجنل ترتیب سے پڑے ہوئے ہیں، برائے فروخت ہے ۔۔۔ کسی قسم کا کوئی نقص نہیں ہے اور نہ کسی فالٹ کی وجہ سے بیچ رہا ہوں، صرف کچھ پیسوں کی ضرورت پڑنے پر مجبوراً بیچنا پڑ رہی ہے ۔۔۔ بار بار صبح شام تصویریں منگوانے والے دور رہیں، چسکا پارٹی بھی دور رہے ۔۔۔ صرف سنجیدہ لوگ جو خریدنا چاہتے ہیں قیمت کے لئے انباکس میں رابطہ کریں ۔۔۔ 😂
22 فروری یوم وفات ابوالکلام آزاد "لوگ ہمیشہ اس کھوج میں لگے رہتے ہیں کہ زندگی کو بڑے بڑے کاموں کیلئے کام میں لائیں، لیکن نہیں جانتے کہ یہاں ایک سب سے بڑا کام زندگی ہوئی، یعنی زندگی کو ہنسی خوشی کاٹ دینا۔ یہاں اس سے زیادہ سہل کام کوئی نہ ہوا کہ مر جائیے، اور اس سے زیادہ مشکل کام کوئی نہ ہوا کہ زندہ رہیے، جس نے یہ مشکل حل کرلی اس نے زندگی کا سب سے بڑا کام انجام دے دیا۔" ~ ابوالکلام آزاد
پہلے پہل تو عشق کے آداب یہ بھی تھے میں "آپ" وہ "جناب" بڑی دیر تک رہا اک عمر تک میں اس کو بڑا قیمتی لگا میں اہم تھا، یہ وہم تھا بڑی دیر تک رہا تخیلاتی زندگی