میرے دل کے سب سے زیادہ قریب ، میری بہن کے نام۔۔۔ دنیا کے پاکیزہ ترین رشتوں میں سے ایک رشتہ بہن بھائی کا ہے۔۔۔ آپی، میرا دل آپ کے دور جانے کی وجہ سے اداس ہے، مگر کیا کریں کہ یہی قانون قدرت اور دستور زمانہ ہے۔۔۔ آپ سے دور ہونا بالکل بھی آسان نہیں۔۔۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کی زندگی کے تمام دکھ، درد اور غم مجھے مل جائیں اور میری زندگی کی تمام خوشیاں آپکو۔۔۔ اگر یہ فیصلہ آپ کے لیے اچھا ثابت ہو تو یہ اللہ کا فضل ہے اور اگر خدانخواستہ توقعات کے برعکس ہو تو ہم اپنی غلطی تسلیم کریں گے۔۔۔ آپ کے ساتھ گزرا ہوا ہر ایک لمحہ یاد ہے اور خوبصورتیں یادوں کے لیے ڈھیروں شکریہ۔۔۔ آپی نکاح کی مبارک ہو۔۔۔ ہزاروں دعاؤں اور خوشیوں کے سائے میں ہمیشہ مسکراتی اور سلامت رہیں۔۔۔