Damadam.pk
Ayeza.22's posts | Damadam

Ayeza.22's posts:

Ayeza.22
 

تقدیر وہ قوت ہے جو آنکھ والے کو اندھا اور عقل والے کو بے وقوف بنا دیتی ہے لیکن دعا وہ شاندار کوشیش ہے کہ اس قوت پر غالب آ جاتی ہے، دعا اور امید کا دامن کبھی نہ چھوڑیں ہمیشہ اللہ پاک سے مدد مانگیں وہ بن مانگیں بھی بہت عطا کرتا ہے
۔☆☆☆✍️
BESHAK ALLAH PAK mehrbaan badsha ha ..

Ayeza.22
 

ساری بات تو طلب کی ہے،
جب طلب بڑھتی ہے نا....تو تڑپ بھی بڑھ جاتی ہے،
اور جب تڑپ بڑھ جاتی ہے،
تب درد بھی حد سے زیادہ بڑھ جاتا یے،
اور جب درد تمام حدوں کو توڑتا ہوا،
آنسوؤں کے رستے بہتا ہے نا__!!
تب انسان خُود بہ خُود سجدے میں گِر جاتا یے،
اور پھر درد کا سجدہ ہو،
اور ربﷻ نہ ملے؟ ممکن ہی نہیں___❤

Ayeza.22
 

*کچھ دل ایسے بھی ھے،،،،*
کچھ دل ایسے بھی ہیں جو موسیقی سن کر دھڑکتے اور حرکت کرتے ہیں
کچھ دل ایسےہیں جو مال ملنے پرخوش اور چھن جانے پر پریشان اور غمگین ھوتے ہیں
کچھ دل ایسے بھی ہیں جو کتاب اللہ کی آیات سن کرلرزجاتے اور کانپ جاتے ھے
*اے دلوں کو پھیرنے والے ہمارے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھنا* ❤️🌻
آمین،،

Ayeza.22
 

بہت قیمتی ہوتے ہیں وہ دکھ. . . . 💔
جو آپ کو جائے نماز تک لے آتے ہیں. . .☝💯

Ayeza.22
 

آج کا دن جمعہ مبارک کا دن ہے یہ دن سب دنوں کا سردار اور افضل دن ہے یاٰالله اس دن کے صدقے جو دنیا سے رخصت ہوگئے اور جو دنیا سے جانے والے ہیں ان سب کی مغفرت فرما

Ayeza.22
 

*لوگوں کی محبت کو تم اپنا*
*غم نہ بناؤ!*
پس لوگوں کے دل تو الٹتے پلٹنے رہتے ہیں
لیکن اپنا غم الله کی محبت کو بنا لو
پس اگر الله تم سے محبت کرے گا تو لوگوں کے دل بھی ایسے بنا دے گا کہ تم سے محبت کریں!
*اللھم اجعل حبك أحب الاشیاء إلي...*
*اللھم آمین*🌹♥️🌹

Ayeza.22
 

*ہر انسانی آنکھ👀 سے چھپ کر، اندھیرے میں ڈوبے ہوئے بند کمرے میں، لحاف کے اندر، موبائل📱 کی روشنی میں کیے جانے والے گناہوں پر ایک نگہبان ہے جو بہترین نگرانی کرنے والا اور سخت پکڑ کرنے پر قادر ہے‼️*

Ayeza.22
 

کتنی عجیب ہے گناہوں کی جستجو اقبال 😒
نماز بھی جلدی میں پڑھتے ہیں پھر سےگناہ کرنے کے لئے💔

Ayeza.22
 

*🌺ایک بات ضرور سوچا کریں کِہیں آپ کے اندر اِخلاص کی کمی تو نہیں سوچیں، غور کریں اور اپنے اندر اِخلاص پیدا کریں، جب آپ خود دوسروں کے ساتھ مُخلص ہوں گے تو اللّٰہ تعالیٰ بھی آپ کی زندگی میں ایسے لوگ ہی لائے گا، جو آپ کے ساتھ مُخلص ہوں گے، بِلاشُبہ اِخلاص نُصرت و رحمتِ الٰہی، رضاؤ الٰہی، زمین و آسمان والوں کی مُحبت و سرفرازی کا یقینی سبب ہے، دَرحقیقت یہ ایک نور ہے، جِِسے اللّٰہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جسے چاہے ودیعت کردیتا ہے، مگر اس میں بندے کی کوشش بھی کار فرما ہوتی ہے، کوشش سے مُراد اللّٰہ سے کثرت سے دعا اور استعفار کرنا ہے، اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اِخلاص کی دولت اور اس کے نور سے مُنوَّر فرمائے کیونکہ آج ہم اس نعمت سے خود کو محروم کیئے ہوئے ہیں..!!!💖*

Ayeza.22
 

💕 آپ کی زندگی میں کسی بھی تکلیف کو روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آپ اس حقیقت کو قبول کر لیں کہ کچھ بھی آپ کا نہیں ہے، کچھ بھی آپ کا نہیں تھا، اور کچھ بھی آپ کا کبھی نہیں ہوگا۔ یہ سب دنیاوی وابستگیاں اللہ تعالی کی طرف سے عطا کردہ ہیں، اللہ تعالی ہی کی ہیں اور اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانے والی ہیں

Ayeza.22
 

ہر ٹوٹنے والا اس لیے نہیں توڑا جاتا کہ توڑ کے چھوڑ دیا جائے۔ اس لیے توڑا جاتا ہے کہ پھر سے تعمیر کیا جائے۔ اللہ کے فیصلوں کی حکمتیں لازوال ہیں اور پُرسُکون لوگ وہی ہیں، جو اللہ کے فیصلوں پہ خوشی سے سر جھکانےوالے ہیں🥀

Ayeza.22
 

میں چاہتی ہوں کہ میں ایسی بن جاؤں کہ جب لوگ مجھ سے کہیں کہ تمہیں کونسا رنگ پسند ہے تو میں کہوں
💘 "اللہﷻ کا رنگ" اور اس رنگ میں ایسے رنگ جاؤں کہ دنیا کی فکروں کو بھول کر اپنے ربّﷻ کی ہوجاؤں اور اس رنگ کو کبھی نہ اترنے دوں اور اپنے ربّﷻ کے اور زیادہ قریب ہوتی رہوں اور جب میری موت کا وقت آۓ تو میں اسی رنگ کے ساتھ اپنے ربّﷻ سے جا ملوں، اس دو جہانوں کے مالک سے جا ملوں جس نے مجھے اپنے رنگ اپنی محبت سے روشناس کرایا، اور نفسِ مطمئن کے ساتھ اس ربّ ِ کریم کی بارگاہ میں حاضر ہو سکوں.... 💕 .............

Ayeza.22
 

اس کی رحمت کو تو یہ بات گوارہ ہی نہیں اس کی چوکھٹ پہ کوئی جائے اور خالی آئے 💞✨

Ayeza.22
 

جسکی کوئی گارنٹی نہیں اسکا نام "زندگی" ہے
اور جسکی فل گارنٹی ہے اس کا نام "موت" ہے زندگی ایک کتاب ہے
پہلا صفحہ''پیدائش''
آخری صفحہ''موت''
درمیانی صفحات خالی ہیں
اس میں جو پسند ہو لکھیں
بس ایسا کچھ لکھیں
کہ"الله"کو دکھاتے ہوئے
شرمندگى محسوس نہ ہو .♥️♥️

Ayeza.22
 

کیوں نہیں سمجھتے خدا نے وقت مقرر کر رکھا ہے ہر چیز کا....
اللہ تمہیں جس چیز کی حقیقت دکھا کر اسے دور کر رہا اس پہ تمہارا گلہ کرنا بنتا ہی نہیں...
ایسے بھی تو ہو سکتا ہے جو تم نے مانگا ہے وہی تمہارا مقدر ہو...
اس کی نگاہ میں تو تم اب بھی اس کے لاڈلے ہو وہ تو صرف تمہاری واپسی کا انتظار کرتا ہے...
اللہ کے فیصلوں میں جو سکون ہے وہ اور کہاں ہے؟؟؟
حالات بدل جاتے ہیں وقت گزر جاتا ہے اس اللہ پہ بھروسہ کر کے تو دیکھو...
اس (اللہ) سے اچھا گمان رکھو نہ سب اچھا ہو جائے گا...!

Ayeza.22
 

*اور وہ آہستہ آہستہ تمہارے دکھ کم کر دے گا اور تمہیں ایک سیدھی راہ ضرور دکھائے گا، اور تمہارے دل کو سکون اور اپنی محبت سے بھر دے گا اور تمہارا تڑپنا اور بے چینی ختم ہو جائے گی....!!♥️

Ayeza.22
 

*صفا اور مروہ ایک عورت کے صبر و رضا کی نشانی ہیں۔ جب آپکو تپتے صحرا میں چھوڑ دیا جاۓ اور آپ اس توکل پر کہ اللّٰــــہ ہمیں کبھی ضائع نہیں کرےگا صبر کریں تو پھر زم زم کے میٹھے چشمے ضرور پھوٹتے ہیں....!!❣️🌙🤲🏻*🍂

Ayeza.22
 

*جو شخص اللّٰه سے محبت نہیں کرتا وہ تم سے کیسے کرےگا ،جو شخص اللّٰه کے بلانے پر مسجد نہیں جاتا وہ تمھارے سامنے کیسے جھکے گا تمھیں لگتا ہے کہ وہ تم سے وفا کرے گا۔ یاد رکھنا غلط انتخاب چہرے کی رونق چھین لیتا ہے۔*❣️🌙

Ayeza.22
 

پیاری بہنو گرل فرینڈ تو ہر کوئی بنانے کو تیار رہتا جس کو منہ دھونے کا بھی پورا طریقہ معلوم نہیں ہو گا۔وہ بھی پوچھ رہا ہوتا گرل فرینڈ بنو گی 😍
ایک عزت دار لڑکی کے لیے سب سے بڑی گالی ہی کسی کی گرل فرینڈ کہلوانا ہے 😢
گرل فرینڈ تو سبھی بنانے کی پیشکش کرتے ہیں کبھی کسی نے یہ کہا نکاح کرو گی مجھ سے ؟؟یا میں تم سے نکاح کرنا چاہتا ہوں
نہیں کسی نے نہیں کہا تو آپ خود کو بے مول نا کرنا کسی کی گرل فرینڈ بن کر بلکہ جس کو زیادہ ہی دل لگی ہے اسے اجازت دو کے آو نکاح نامہ اور گواہ لے کر پتہ چل جاۓ گا 😊
شہزادیاں ہیں اور شہزادیاں اپنے وقار سے نیچے نہیں گرتیں 😍
کسی کو برا لگا تو معذرت 😊

Ayeza.22
 

سب سے خوبصورت اور اور سچا تعلق اور رشتہ رب العالمین کے ساتھ ہے 🌸
جس پر بھروسہ کبھی ہارنے نہیں دیتا 🎀
جس پر توکل کبھی غم میں مبتلا نہیں ہونے دیتا💞
جس سے امید کبھی مایوس نہیں ہونے دیتی💓
جس پر یقین کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹاتا💝
جس پر ایمان کبھی بہکنے نہیں دیتا💕
اور اگر اس کی طرف کی تمام توجہ کر لی جائے تو وہ کبھی بھٹکنے نہیں دیتا💖