Damadam.pk
Ayeza.22's posts | Damadam

Ayeza.22's posts:

Ayeza.22
 

🌻دنیا کا سب سے امیر اور خوشحال انسان وہ ہے
جو زمین پر اللہ تعالیٰ کی رضا کو مقصد بنا کر چل رہا ہے 🍀

Ayeza.22
 

مصائب و مشکلات کا تأثر انسانی زندگی پر بہت گہرا ہوتا ہے عموما انسان مایوسی کی ایسی کیفیت میں چلا جاتا ہے کہ سوچتا ہے اب نکلنے کی کوئی راہ نہیں
پر مومن کا کیا رد عمل ہوتا ہے تکالیف و مصائب میں ؟
مومن کے دل میں جب اس بات کی حقیقت واضح ہو جائے کہ دنیا کی عزت نہ عزت ہے
نہ دنیا کی ذلت ذلت ہے تو
یہ دونوں ازمائش کے طور پر مومن کی زندگی میں ضرور اتی ہی تو وہ
دنیا کی ہر مشکل سے بے نیاز ہو کر رب کو راضی کرنے کی فکر میں لگ جاتا ہے

Ayeza.22
 

جوانی میں سب سے زیادہ بے سکونی اور ذلالت کا سبب نامحرم سے محبت ہے

Ayeza.22
 

اللّٰہ کی پسند
ایک بات کہوں !!
تمہارے نزدیک کچھ بھی اللّٰہ کی پسند سے بڑھ کر مقدم نہیں ہونا چاہیے ،پھر وہ کوئی چیز ہو ،بات ہو یا پھر کوئی انسان ۔۔
ورنہ یہ حقیقت ہے کہ تم جسے اللّٰہ کی پسند سے بڑھ کر ترجیح دو گے اسی کے ذریعے ذلیل وخوار ہو جاؤ گے🥀🥀۔

Ayeza.22
 

*خود کو عادت ڈال لیں بھلا کس چیز کی؟ میرے عزیز خاموشی کی کیوں؟ کیونکہ اس سے آپکے دل میں سکون رہے گا اور پتہ ہے کس کس مقام پہ خاموش رہنا ہے غصہ میں اداسی میں ٹھکرائے جانے پر اتنا عرصہ دیکھ لیا شور کر کہ باتیں کر کہ بحثیں کر کہ آپکو کچھ حاصل ہوا نہیں نا؟ تو پھر زندگی میں ایک موقع خاموشی کو بھی دے کر دیکھیں🌺❤️*

Ayeza.22
 

ازمائش کے دلدل میں...
اندھی کے جھونکوں میں
طوفان کے دھاروں میں
کبھی تم ہار جاو گے
بہت انسو بہاؤ گے
پر نگاہ اوپر اٹھاو گے
رب کی رحمت کو پاؤ گے
غموں کو تم بھلاو گے
تبھی تو مسکراو گے.....

Ayeza.22
 

غمِ زندگانی میں تم کُن کے منتظر رہنا....
کانٹوں پہ چل چل کر جب ،تم تھک جاو گے
رِستے خوں کے نشانوں سے تم رَستے بناو گے
انہی پُر نور راہوں سے تم جگمگاو گے
روشنی لیے دلوں میں تم راہ دیکھاو گے....
بس اپنے حوصلوں کو بلند رکھنا
اور کُن کے منتظر رہنا....
مصائب سے نہ گھبرانا
گھٹاؤں سے نہ ٹکرانا
صبر کو تم اپنا رکھنا
انسوؤں کو چھپا رکھنا....
بُلندی پر نگاہ رکھنا
بس کُن کے منتظر رہنا....
اِمتحان زندگانی میں ....
کبھی دل گھٹ جاے گا
تمہیں بے حد ستاے گا
دلوں میں خوف خدا رکھنا
محبت کو وفا رکھنا .....
ارادوں کو جگا رکھنا
بس کُن کے منتظر رہنا.ے.....

Ayeza.22
 

ہیں بہت تیز ہوائیں نئی تہذیب کی لیکن!
میں سر سے دوپٹے کو اترنے نہیں دونگی❤👑ان شاء اللہ
پردہ کا حکم اس لیۓ آیا تھا تاکہ پاکیزہ عورتیں پہچانی جائیں ستائی نہ جائیں....😍
کون کہتا ہے ہم صنفِ نازک ہیں؟ ریشم میں لپٹا ہوا فولاد ہیں ہم!😍ا

Ayeza.22
 

*ماہر نفسیات کہتے ہیں!*
〰️〰️〰️〰️
*معاف کر دینے سے خوشیاں ملتی ہیں اور روٹھ کر الگ ہونے اور انتقامی جزبات کا اظہار کرنے سے Anxiety اور Depression جیسی بیماریاں جنم لیتی ہے*
”اور اگر تم معاف کر دو اور درگزر سے کام کو اور بخش دو! تو بیشک اللہ تعالی بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے.......!!!❣️“
*أَلقرآن(سورۃ التغابن:14)*

Ayeza.22
 

کچھ آزمائشیں بھی بہت قیمتی ہوتی ہیں
اللّٰہ تعالی کبھی کبھی بڑی آزمائش سے بچانے کے لیے ہمیں چھوٹی آزمائش میں ڈال دیتا ہے🌱
اور ہم کسی بڑی مصیبت سے بچ جاتے ہیں
"کیوں کہ ہم اپنے لیے بہتر مانگتے ہیں اور اللّٰہ پاک نے ہمارے لیے بہترین چن رکھا ہوتا ہے "
اللہ ہمیں آزمائشوں میں صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین یا رب العالمین🤲🏻🤲🏻

Ayeza.22
 

سوره کہف" کی انیسویں آیت کا ایک لفظ ہے
"والیتلطف "
یہ تھوڑا بڑا کر کے لکھا ہوتا ہے ،
کیونکہ یہاں قرآن پاک کا درمیان آ جاتا ہے، کہتے ہیں یہ لفظ پورے قرآن کا خلاصہ ہے، اور اس کا ترجمہ ہے "نرمی سے بات کرنا"
جب الله نے موسیٰ علیہ السلام کو فرعون کے پاس بھیجا ، تو بھی یہی کہا کہ تم اس سے نرمی سے بات کرنا شاید وہ مان جاۓ .
کون مان جاۓ ؟؟ وہ انسان جس سے زیادہ متکبر اور گھمنڈ والا شخص دنیا میں اور کوئی نہیں آیا زندگی کتنی بدل جاۓ اگر ہم اس بات کو مان جائیں کہ
نرمی سے بات کرنے کا مطلب بے وقوفی اور کمزوری نہیں بلکہ عاجزی اور اعلی ظرفی ہے .

Ayeza.22
 

سوره کہف" کی انیسویں آیت کا ایک لفظ ہے
"والیتلطف "
یہ تھوڑا بڑا کر کے لکھا ہوتا ہے ،
کیونکہ یہاں قرآن پاک کا درمیان آ جاتا ہے، کہتے ہیں یہ لفظ پورے قرآن کا خلاصہ ہے، اور اس کا ترجمہ ہے "نرمی سے بات کرنا"
جب الله نے موسیٰ علیہ السلام کو فرعون کے پاس بھیجا ، تو بھی یہی کہا کہ تم اس سے نرمی سے بات کرنا شاید وہ مان جاۓ .
کون مان جاۓ ؟؟ وہ انسان جس سے زیادہ متکبر اور گھمنڈ والا شخص دنیا میں اور کوئی نہیں آیا زندگی کتنی بدل جاۓ اگر ہم اس بات کو مان جائیں کہ
نرمی سے بات کرنے کا مطلب بے وقوفی اور کمزوری نہیں بلکہ عاجزی اور اعلی ظرفی ہے .

Ayeza.22
 

آج ایک بات شیٸر کرنی تھی آپ لوگوں سے ہو سکتا ہے آپ کو بری بھی لگے .......
جب ہم کسی خاتون کی کوٸ تصویر شیٸر کرتےہیں چاہے وہ کوٸ ایکٹریس ہو اور آپ لوگوں کی فرینڈ لسٹ میں جو بھی لڑکا اس کی تصویر کو دیکھے گا تو اسکا گناہ آپکے کھاتے میں آۓ گا کیونکہ اسکے لۓ وہ نامحرم تھی اور اسکو دکھانے کی وجہ آپ بنی ۔اس لۓ براہ کرم پروفاٸل پر نظر ثانی کیجۓ ۔۔
تھوڑا نہیں پورا سوچۓ🌺

Ayeza.22
 

*یہ جو درد ھوتے ھیں نا ،یہ ھمیں درد دینے کے لیے نہیں ،بلکہ ھمارے درجات بلند کرنے کے لیے آتے ھیں،ورنہ ھماری ایسی نیکیاں کہاں کہ ھم ان درجوں تک پہنچیں جو اللہ نے ھمارے لیے تیار کر رکھے ھیں،اللہ ھم سب کو صابر اور شاکر بنائے💯🥀🥀

Ayeza.22
 

جیسے کسی شخص کو منانے کے لیے ہم انہیں پیار کرتے ہیں انہیں دکھاتے ہیں کہ ہم آپ کو بہت چاہتے ہیں آپ ہمارے لیے اہم ہو ، اُسے طرح رب العزت کی محبت میں کبھی رب کے آگے آنسو بہا کر دیکھنا، آپکو سکون محسوس ہوگا اللہ تو دلوں کے راز جانتا ہے، وہ ہماری ہر سوچ سے واقف ہے جب میں رب کے آگے روتی ہوں تو یقین جانیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میرے کانوں تک ایک آواز آرہی ہے اور مجھے تسلی دے رہی ہے کہ میں ہوں نہ چپ ہوجاؤ،پھر ایسا لگتا ہے جیسے ایک ٹھنڈی لہر میری ذات پر اترتی ہے اور مجھے پھر ڈھیر سارا سکون محسوس ہوتا ہے، بیشک اللہ ہم سے بہت پیار کرتا ہے 🥀

Ayeza.22
 

*اللہ پر توکل کریں اس کے بنائے ہوئے خوبصورت منصوبے پر بھروسہ کریں۔ میں جانتی ہوں کہ یہ سب کچھ بہت مشکل ہو گا اور میں یہ بھی جانتی ہوں کہ یہ سب راتوں رات ٹھیک بھی نہیں ہوگا۔ لیکن جب آپ اپنا آپ الله کو سونپ دیں گے تب آپ کو موقع مل جائے گا۔ سکون حاصل کرنے کا ، آپ کو اپنے بوجھ کے ختم ہونے کا احساس ہوگا، آپ کی تکلیفوں کا وزن آپ کے کاندھوں سے اترتا جائے گا اور آپ طویل عرصے سے جس درد اور پریشانی کو برداشت کر رہے تھے اس کے بعد آخر کار آپ سکون محسوس کریں گے۔ اللہ سب سے بہتر منصوبے بنانے والا، سب سے بہتر سمجھنے والا، سب سے زیادہ پیار کرنے والا ہے۔ اور جو کچھ بھی وہ آپ کے لئے چاہتا ہے یقینا وہی ہے جو آپ کے لئے بہتر ہے۔ لہذا اس پر بھروسہ کریں اللہ وہی کرتا ہے جو آپ کیلئے اچھا ہوتا ہے۔ ہماری طرف جو بھی مشکلیں آتی ہیں وہ الله کی طرف سے آتی ہیں اور الله ج

Ayeza.22
 

_سب سے بڑی سزا یہ ہے کہ انسان کو سزا کا احساس و شعور تک نہ ہو؛ اس سے سنگین تر یہ ہے کہ انسان سزا پر فرحت و سرور محسوس کرے جیسے مثلا حرام مال یا گناہ کا موقع ملنے پر خوش ہونا!!🌹♥️🌹_
محدث ابن الجوزی رحمہ اللّٰہ
(صید الخاطر)
Priencess-of Islam

Ayeza.22
 

مجهے ضرورت ہے۔
اُس چھوٹی سے چھوٹی آیت پاک کی، اُس چھوٹی سے چھوٹی بات کی، اُس چھوٹی سے چھوٹی نصیحت کی،
بار بار میرے کانوں میں وہ گونجیں، بار بار میری آنکھیں پڑهیں، بار بار میرا منہ اُس طرف رُخ کرے
بار بار میرے کان سنیں، جس میں اللّٰہ پاک کہہ رہے ہیں، میں تمھارا رب ہوں، میں تمہارے ساتھ ہوں، میں تمہیں یاد کرتا ہوں، تم بهی مجهے یاد کرو، پریشان نا ہو ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔ میں بڑا مہربان اور رحم فرمانے والا ہوں۔ ہاں مجهے ضرورت ہے اُن سب چهوٹی چهوٹی سرگوشیوں کی جو شفاء ہیں #امید_ہیں....

Ayeza.22
 

🪴جو رات قبر میں گزرنی ھے ،وہ رات کبھی بستر پہ نہیں آئے گی،اس لیے اپنے لیے خد ھی نیک اعمال کر کے جائیں،کیونکہ ھمارے مرنے کے ٹھیک ایک دو دن بعد ھمارے گھروں میں بریانیاں پکیں گی،مرغ پلاؤ بنے گا،سب بھول جائیں گے کہ کون گیا ھے،اپنے اپنے کاموں میں مصروف ھو جائیں گے،اور مرنے والا اپنی قبر میں دعاؤں کا انتظار کرے گا ،کہ کب کوئی میرے لیے دعا کرے۔۔۔۔ *اللھم اغفر للمؤمنین و* *المؤمنات،والمسلمین والمسلیمات،والاحیاء منھم والاموات*
🪴 *اللہ سے دعا ھے کہ ھمارا خاتمہ بالایمان کرے،آمین*🪴

Ayeza.22
 

میرا رب کہتا ہے میں ٹوٹے دلوں میں بستا ہوں
تو پھر آپ تنہا کیسے ہوئے؟