ایک دِن آپ اُس پختگی کی عُمر کو پہنچ جائیں گے جس کی وجہ سے آپ وَقتی اور عارضی رِشتوں ، ٹَھنڈی اور بے رُوح دوستیوں ، حَماقت بَھری بحثوں اور جَعل پن میں ڈُوبی ھُوئی مَصنُوعی چیزوں اور لوگوں کے ساتھ مُنسلک ھونے سے مُکمل طَور پر اِنکار کر دیں گے. فِیودور دَوستوفِسکی
امتحان سخت ہے اورممکن ہے قدرے طویل بھی ہو مگر کیا کیجئے۔سوچی سمجھی رائے تو بدل نہیں سکتے۔ جناب علی کرم اللہ وجہہ سے منسوب ایک قول کا مفہوم یہ ہے: اپنے خیال کو جو کسی کے خیال سے بدلتا ہے، کسی دن اپنے معبود کو کسی کے معبود سے بدل سکتا ہے۔
یہ زرد پیڑوں کے شاخچوں سے لگے پرندے کبھی ہوا کو غلام کرنے کا سوچتے تھے کمال یہ ہے کہ ایک ہی عمر تھی جسے ہم نہ جانے کس کس کے نام کرنے کا سوچتے تھے احمد فرہاد
خود ساختہ مظلومیت یا زبردستی طاری کی گئی خود ترسی انسانی خوشی اور سکون کو کھا جاتی ہے ۔ اپنے پاس موجود خوشیوں کا ادرک نا ہونا بھی اپنی قسم کی ایک جہالت ہے ۔
ہر خوبصورت چیز کی باونڈریز ہوتی ہیں! حد سے بڑھی ہر چیز اتنی خوبصورت نہیں دِکھے گی آپ کو، اور نہ ہی اتنی اٹریکٹ کرے گی جتنی اٹریکشن آپ کو حد میں رہی گئی چیز سے ہوتی ہے۔ کیونکہ اس کو جاننے اور حاصل کرنے کا اشتیاق آپ کو اس کی طرف کھینچتا ہے۔ ایسے ہی سَرےعام پڑے ہیرے کو بھی تو لوگ نقلی سمجھ کر نظر انداز کرتے آگے بڑھ جاتے ہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain