Damadam.pk
Bakhiya_gr's posts | Damadam

Bakhiya_gr's posts:

Bakhiya_gr
 

جو مانگتا تھا وہ دینا میری بساط نا تھی
وہ میری روح کا مجھ سے قرار مانگتا تھا۔
اُسے طلب تھی کوئی ٹوٹ کر اُسے چاہے
وہ ہاتھ جوڑ کر اُلفت ہزار مانگتا تھا

Bakhiya_gr
 

ہم نہ ہوں گے تو کسی اور کے چرچے ہوں گے
خلقتِ شہر تو کہنے کو فسانے مانگے

Bakhiya_gr
 

عین ممکن هے میری سانس یہیں تھم جائے
عین ممکن هے میں وعدوں کا بھرم رکھ نہ سکوں

Bakhiya_gr
 

جلا ہے جسم جہاں دل بھی جل گیا ہوگا
کریدتے ہو جو اب راکھ جستجو کیا ہے

Bakhiya_gr
 

تم نہ سمجھو گے کبھی__خاک نشینوں کا سکوت
تم ابھی درد کی __لذت سے شناسا جو نہیں

Bakhiya_gr
 

آہ ایسی، کہ سُنے کوئی تو سمجھے نغمہ
اشک ایسا، کوئی دیکھے تو ستارا سمجھے
اتنى دشوار ہوں کیا میں ، جو کسی پر نہ کُھلوں؟
کوئی تو ہو، جو مجھے میرے علاوہ سمجھے
ابھی سمجھو تو میں کیا خوب سخن تم سے کروں
بعد میرے مجھے سمجھے بھی تو پھر کیا سمجھے

Bakhiya_gr
 

شدت سے کوئی یاد کرتا ہے
مدت سے یہ وہم نہیں جاتا

Bakhiya_gr
 

اَب کے دینا کوئی سخن نیا
یا درد پر داد کا لبادہ نہ کرنا
ہو اگر تمنا اپنا مقام دیکھنے کی
دل چیر دینا فقط ارادہ نہ کرنا
تعرف میں چھپا ہے اگر فریب میرا
ٹہر جا ابھی کوئی وعدہ نہ کرنا
جو ہر کوئی آکر بیٹھ جاۓ
اپنے دل کو اتنا کشادہ نہ کرنا

Bakhiya_gr
 

تیری صورت سے ہے عالم میں بہاروں کو ثبات
تیری آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھا کیا ہے

Bakhiya_gr
 

چڑھ فریدا کوٹھے تے، دیکھ گھر گھر لگی اگ
توں سمجھیں میں دکھی آں، ایتھے دکھی سارا جگ

Bakhiya_gr
 

عورت نے جسم بیچا تو وہ طوائف بن گئی
مرد نے جسم نوچا تو وہ کیا بنا

Bakhiya_gr
 

یہ جو تم میں دو نقطے ہیں نہ
ایک میں ہوں اور ایک تم

Bakhiya_gr
 

وہ شخص جس کو حوصلے میں نے عطا کیا
واصف وہ میرے عزم کی توہین کر گیا

Bakhiya_gr
 

تم میرے ساتھ ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا

Bakhiya_gr
 

تھکے تنہا
گرے تنہا
اٹھے تنہا
چلے تنہا

Bakhiya_gr
 

میں اس کے سامنے سے گزرتا ہوں اس لیے
ترک تعلقات کا احساس مر نہ جائے

Bakhiya_gr
 

اپنی حالت کا خود احساس نہیں ہے مجھ کو
میں نے اوروں سے سنا ہے کہ پریشان ہوں میں

Bakhiya_gr
 

ہم کو نہ مل سکا تو فقط اک سکون دل
اے زندگی وگرنہ زمانے میں کیا نہ تھا

Bakhiya_gr
 

ادھر سے بھی ہے سوا کچھ ادھر کی مجبوری
کہ ہم نے آہ تو کی ان سے آہ بھی نہ ہوئی

Bakhiya_gr
 

درد دل کتنا پسند آیا اسے
میں نے جب کی آہ اس نے واہ کی