Damadam.pk
Balouch_007's posts | Damadam

Balouch_007's posts:

Balouch_007
 

آپ دُکھا تو رہے ہیں دل مگر
خیال کیجئے خدا کو پتہ نہ چلے

Balouch_007
 

چھو نہ پایا میرے اندر کی اداسی کوئی
میرے چہرے نے بڑی اچھی اداکاری کی

Balouch_007
 

تو نے پوچھا ہے کبھی پاس بلا کر ہم سے
ہم ترے سامنے کاسہ لیے کیوں آتے ہیں

Balouch_007
 

تم ایسے شخص کو کیسے تلاش پاو گے
جو اپنے آپ سے ملنے کو بھی تیار نہیں

Balouch_007
 

درد اتنا ہے کہ ہر رگ میں ہے محشر برپا
اور سکوں ایسا کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے

Balouch_007
 

چل پڑا ہوں میں زمانے کے اصولوں پہ محسنؔ
میں بھی اب اپنی ہی باتوں سے مکر جاتا ہوں

Balouch_007
 

وصل یوسف بھی ہوگا میسر اک دن۔۔۔۔۔
صبر یعقوب آن ٹھرا ہے میرے دامن میں

Balouch_007
 

دو چار روز دے کے خوشی چھین لی گئی
ہنسنے لگے تھے ہم سے ہنسی چھین لی گئی
عرصہ لگا خدا سے اسے مانگتے ہوئے
جونہی وہ میرے ہاتھ لگی چھین لی گئی
سوچو وہ شخص کیسے جئے گا جہان میں
وہ جس سے ہر خوشی کی گھڑی چھین لی گئی
مشکل سے اس کو اپنا بنایا تھا خواب میں
اک دم سے میری آنکھ کھلی چھین لی گئی
سوچا تھا اس کو روکے منائیں گے ایک دن
پھر یوں ہوا آنکھوں سے نمی چھین لی گئی

Balouch_007
 

تونہیں تو تیرا خیال صحیح
کوئی تو ہم خیال ہے میرا

Balouch_007
 

وہ جب آئے گا دیکھے گا تو مجھ سے پوچھے گا
یہ کس کا ہجر ہے ، یہ کون کھا گیا تم کو

Balouch_007
 

اور کیا دلکش کیا بدصورت
ہر چہرے پر نقاب ہے
ہر شخص با حجاب ہے

Balouch_007
 

پوچھتا پھرتا ہوں میں اپنا پتہ جنگل سے
آخری بار درختوں نے مجھے دیکھا تھا

Balouch_007
 

میرا ذکر پڑھنے والے، میرا راستہ نہ چُن لیں
سر ورق یہ بھی لکھنا، مجھے مات ہو گئی تھی

Balouch_007
 

تهکن سے کہیں مر ہی نہ جاؤں
سر پہ "ماضی" اٹهائے پھرتا ہوں

Balouch_007
 

اُوکوں آکھیں
سَاڈے اَندر تُوں اِی تُوں ہیں
بِیا کونی
بِیا کَہیں دِی جَھا اِی کونی
بِیا سَاڈا رَاہ اِی کونی

Balouch_007
 

وہ آئے اور کوئی دل کی بات ہو اس سے
اک انتظار پسِ انتظار کھینچتے ہیں

Balouch_007
 

یا تو احساس چھین لے مجھ سے
ورنہ مجھ کو قرار دے یا رب
یادیں یادوں سے کہاں جاتی ہیں
کوئی راہ ِ فرار دے یا رب
کب کہا مجھ کو سکندر کر دے
خود پر تو اختیار دے یا رب
اک صنم کی ہی آرزو کی ہے
کب کہا بے شمار دے یا رب

Balouch_007
 

وہ اتنا ڈھیر حسین تھا کہ ہم پہ واجب ہے
تمام عمر بچھڑنے کا غم کیا جائے

Balouch_007
 

تم مخاطب بھی ہو قریب بھی ہو
تم سےبات کریں کہ تم کودیکھیں۔۔

Balouch_007
 

بے تکلف ہے بہت مجھ سے اداسی میری
مسکراؤں تو پکڑتی ہے مجھے کالر سے