Damadam.pk
Balouch_007's posts | Damadam

Balouch_007's posts:

Balouch_007
 

ایک امید ہی تو ہے جو ختم نہیں ہوتی
کہانی تو کب کی ختم ہو چکی ہے

Balouch_007
 

ایک سانولے رنگ کی لڑکی اور خالی جیب والا مرد ہی بتا سکتے ہیں کہ اِس معاشرے میں رہنا کتنا مُشکل ہے

Balouch_007
 

ہم قدم ہم سفر نہیں ہوتا
ہاتھ تھامو کہ اعتبار آئے

Balouch_007
 

وہ ترے نصیب کی بارشیں کسی اور چھت پہ برس گئیں
دلِ بے خبر مری بات سن ، اسے بھول جا ، اسے بھول جا

Balouch_007
 

کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو۔۔

Balouch_007
 

عشق جس کو طلاق دے ڈالے۔۔۔
اس کی ساری حیات عدت ہے

Balouch_007
 

ہم تجھ کو بھی اپنا ہی سمجھ لیتے تھے پہلے
اب آ کے کہیں تھوڑے سمجھدار ہوئے ہیں

Balouch_007
 

مولوی ! بیٹا قبول ہے ؟
اُس نے ماں کی طرف دیکھا
ماں نے آنکھیں ملانے سے گریز کیا
اُس نے ماں کی مجبوری سمجھی
پہلا قبول کہا اور
اور ماں کو رسوائی سے بچایا
مولوی ! بیٹا قبول ہے ؟
اُس نے باپ کی طرف دیکھا
باپ نے سر پے رکھی دستار کو چُھوا
اُس نے باپ کا اشارہ سمجھا دوسرا قبول کہا اور
باپ کی دستار کا سر سے رشتہ مزید مضبوط کیا
مولوی ! بیٹا قبول ہے ؟
اُس نے بھائی کی طرف دیکھا
بھائی نے اکڑی گردن سے مونچھ کو تاؤ دیا
اُس نے تیسرا قبول کہا اور
بھائی کی غیرت کا مان رکھا
پھر خوشی خوشی مٹھائی بانٹی گئی
کہ لڑکی راضی ہے

Balouch_007
 

محبت ایک ناقابلِ تسخیر قوت ہے۔جب ہم اسے قابو کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ ہمیں تباہ کر دیتی ہے ، جب ہم اسے قید کرنے کو کوشش کرتے ہیں تو یہ ہمیں غلام بنا دیتی ہے

Balouch_007
 

کسی نے خواب میں آ کر کہا "میں جا رہا ہوں"
ہم آنکھیں ملتے ہوئے اٹھ کے ہاتھ ملنے لگے
آیت سناو صبر کی کوئی قرآن سے
ورنہ الجھ پڑو گا میں سارے جہان سے

Balouch_007
 

کچھ بھی میرا نہیں ہے میرے پاس
بد دعا بھی کسی کی دی ہوئی ہے

Balouch_007
 

آرزو کے کنول کھلے ہی نہ تھے
فرض کرلوکہ ہم ملے ہی نہ تھے

Balouch_007
 

آج تک رکھے ہیں پچھتاوے کی الماری میں
ایک دو وعدے جو دونوں سے نبھائے نہ گئے

Balouch_007
 

حضرت علئ نے فرمایا:
کسی کے خلوص اور پیار کو اس کی بیوقوفی مت سمجھو۔
ورنہ کسی دن تم خلوص اور پیار تلاش کرو گے اور لوگ تمہیں بیوقوف سمجھیں گے

Balouch_007
 

ہم سے نہیں ہوتی ٹوٹے تعلق میں بحالیاں
ہم بدل جانے والوں کو مردہ تصور کرتے ہیں

Balouch_007
 

جائیں کہیں بھی لوٹ کے آئیں گے تیرے پاس
یعنی ہمارا اور ٹھکانہ تو ہے نہیں!
لگتا ہے میرا روٹھنا بیکار جائے گا
معلوم ہے کہ تم نے منانا تو ہے نہیں

Balouch_007
 

یہ ہنسی ساری فریب ہے جاناں
تو نے چھوڑا ہی کہاں تھا ہنسنے جیسا

Balouch_007
 

بس یہی کہہ کہ اسے میں نے خدا کو سونپا
اتفاقاً کہیں مل جائے تو روتا نہ ملے

Balouch_007
 

خواب کی طرح بکھر جانے کو جی چاہتا ہے
ایسی تنہائی کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے

Balouch_007
 

نہ کوئی میری منزل ھے نہ کوئی کنارہ
تینائ میری محفل اور یادیں میرا سہارا
ان سے بچھڑ کر کچھ یوں وقت گزرا
کبھی زندگی کو ترسے کھبی موت کو پکارا