ایک ہی حادثہ تو ہے اور وہ یہ کہ آج تک
بات نہیں کہی گئی ، بات نہیں سنی گئی
بعد بھی تیرے جانِ جاں ، دل میں رہا عجب سماں
یاد رہی تری یہاں، پھر تری یاد بھی گئی
نہیں مِلا ہے کوئی تُجھ سا آج تک مُجھ کو
پھر یہ سِتم اَلگ ہے کہ مِلا تُو بھی نہیں۔
Tu mujy dhond main tujy dhondun🙂
Koi hum main sy reh gaya hai kahin♥️
اِک شور ہے مجھ میں
جو خاموش بہت ہے
وُہ مجھے زندگی سمجھتا ہے
یعنی اُسے میرا اعتبار نہیں!
جبین چُوم کے مجھ سے اداسیوں نے کہا
تمہیں بنایا گیا ہے فقط ہمارے لیے
پھٹے کپڑوں کُھلے بالوں کی جانب
وہ کیوں آئے گا ہم ایسوں کی جانب
میرے چہرے پہ دنیا بھر کی نظریں
میرا چہرہ ترے پیروں کی جانب
ایک وہ ہی نہیں مرا یوسف
ورنہ تو سب ہے مرے حصے میں
انہیں کہو کہ مرا جرم صرف میرا ہے
انہیں کہو مرے شجرے کا احترام کریں
کس طرح تیرے فہم میں آئے ہمارا دکھ؟
تُو نے کبھی کسی کو گنوایا تو ہے نہیں
چھوڑ دیا نہ آخر یوں بیچ چوراہے پر عامر
تم بھی نہ بس وہی دنیا دار ہو گئے
اب نہیں دل میں وہ سوزِ انتظار
زندگی شائید گزاری جاچکی
آنکھ نے بور اٹھایا ہے درختوں کی طرح
یاد آتے ہیں اِسی رت میں بُھلائے ہوئے لوگ
میں کچھ دن سے اچانک پھر اکیلا پڑ گیا ہوں
نئے موسم میں اِک وحشت پُرانی کاٹتی ہے!
میں بھی بیکار ہوں اور تم بھی ہو ویران بہت
دوستو آج نہ گھر جاؤ کہ کچھ رات کٹے
Only women, children, and dogs are loved unconditionally...But a man is loved under the condition that he provides something...
A Bitter trust!
اب میں بس رہ گیا ہوں راتوں میں
مر گئے جون! مر گئے مرے دن!
جہاں میں کوئی بھی کاندھا نہیں ملا ہم کو
سو ہم ، بروزِ حشر خُدا سے لپٹ کے روئیں گے
خدا کی طرح وہ سن کر جواب دیتا نہیں
یہ تجربہ مجھے دونوں سے بات کر کے ہوا
میں بہتر حوروں کا اکلوتا دلبر
تم پہ مرتا ہوں تو کوئی بات تو ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain