سٹیٹ ویوز اپڈیٹ عوامی ایکشن کمیٹی ایک بار پھر سرخرو انوار سرکار ایک بار پھر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور تمام مطالبات منظور،باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا۔ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے دباؤ پر انوار سرکار نے ایک بار پھر گھٹنے ٹیک دیئے : ◼ *مہاجرین کی مخصوص نشستوں پر براجمان وزراء کو وزارتوں سے فارغ کر دیا گیا* ◼ *عوامی مطالبے پر سابق صدور، وزرائے اعظم، وزراء اور ممبران اسمبلی کی مراعات کم کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم* ◼ *صحت، تعلیم، ڈویلپمنٹ، ہیلتھ اور ایجوکیشن کے لیے پاکستان حکومت کی جانب سے 30 ارب روپے کی خطیر رقم دینے کا اعلان* ◼ *صحت و تعلیم عام شہریوں کے لیے مفت فراہم کرنے پر عملدرآمد کا آغاز* یہ تمام اقدامات جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے دباؤ اور ریاست بھر میں جاری عوامی احتجاج کا نتیجہ ہیں۔