میری بیوی لڑکیوں کے کالج میں پڑھاتی تھی میں روز اسے کالج چھوڑنے اور لینے جاتا تھا،کالج کے گیٹ پر پہنچ کر میں گاڑی سے اترتا اور اس کی طرف کا دروازہ کھول دیتا تب وہ نیچے اترتی، میرا یہ طریقہ لڑکیوں کے کالج میں موضوع بحث بن چکا تھا،کالج کی استانیاں میری بیگم پر رشک کرتیں اور اسے چھیڑتیں کہ کیا نصیب پایا ہے،کیا رومانس ہے،کاش کہ ہمارے شوہروں کو بھی یہ توفیق ملتی،بلکہ طالبات بھی ایسی باتیں کرتی،لیکن کسی کو نہیں معلوم تھا کہ رومانس ومانس کچھ نہیں تھا گاڑی کا دروازہ خراب تھا اور وہ باہر سے ہی کھلتا تھا مختصر یہ کہ اب میں تین استانیوں کا شوہر ہوں، دروازہ اب تک ویسا ہی ہے، یہ دروازہ میرے لئے خیر کا دروازہ ثابت ہوا. (ایک خراب کار والے کا بیان)😝🤐😂
مرد ہمیشہ خوش کیوں رہتے ہیں؟ اسکی مندرجہ ذیل وجوہات ہیں: 1. فون پر بہت ضروری بات بھی ایک منٹ میں مکمل. 2. ہفتہ بھر کے سفر کے لیے 2 سوٹ کافی ہوتے ہیں. 3. دعوت پر نہ بلانے پر بھی دوستی میں فرق نہ پڑنا. 4. ساری زندگی ایک ہی بالوں کا انداز. 5. کتنی بھی قسم کی خریداری کے لیے صرف 20 منٹ کافی 6. دوسرے کے کپڑوں سے حسد نہ کرنا. 7. سادہ اور ملنگی طرز زندگی، ایک رنگ کا کرتہ پانچ رنگ کے شلوار کے ساتھ چلا لیتے ہیں. 8.ایک سوٹ دو تین شادیوں میں پہن لیتے ہیں. 9.کھانوں میں نخرے نہیں جو مل جائے غنیمت. 10.میچنگ جیسی قباحت سے مبرا. 11. آلو جیسی سیدھی سادی فطرت، ہر قسم کی سبزی کے ساتھ ایڈجسٹ کر لینا.🤣 باقی کݮھ رہ گیا ہو تو اضافہ کر دیں.