ایسا نہیں ہوتا کہ کسی کے جانے سے زندگی رک جاتی ہے یا ہم مر جاتے ہیں .. نہیں ! بس ایسا ہوتا ہے نا جب اس کا نام سنو تو دل کی دھڑکن ایک لمحے کو ٹھہر سی جاتی ہے، جب بے تحاشا ہنستے ہوئے اچانک اس کی یاد آتی ہے تو ہنسی تھم جاتی ہے اور پرملال مسکراہٹ اس کی جگہ لے لیتی ہے، دنیا بھر کی مصروفیات سے جب فرصت ملے تو ایک یاد چپکے سے ذہن کے دریچے میں آ بیٹھتی ہے اور آنکھوں کو نم کر جاتی ہے، جب کسی کو دیکھو تو ہر کسی میں اس کا عکس ڈھونڈنے کی عادت سی ہو جاتی ہے ! زندگی نہیں رکتی، بس جذبات تھم جاتے ہیں ! 🖤🔥"