لگژری کمرا اور اُس میں لگا ہوا اے سی ،اور خوبصورت ڈبل بیڈ آپ کے ذہنی سکون کا سامان نہیں بن سکتے اور نہ ہی ان چیزوں سے محبت کی جاسکتی ہے ، جس محل میں آپ کی عزت نہ ہو اُ س محل سے وہ جھوپڑی ہزار درجہ بہتر ہے جس میں رہتے ہوۓ آپ کو انسان سمجھا جاۓ محبت ملے ، اور آپ کو ذہنی سکون ہو، لہذا تمام لڑکیوں سے گزارش ہے کہ رشتے انسان سے کریں نہ کہ بڑی بڑی کوٹھیوں اور لگژری گاڑیوں سے ۔۔۔
"فیودَر دَستوئفیسکی" لکھتے ہیں۔۔۔۔ ایک دفعہ مَیں ایک لائبریری میں داخل ہوا، وہاں کام کرنے والے سے پوچھا کہ کیا آپ کے پاس خودکشی پر کتابیں ہیں؟ تھوڑی دیر خاموش رہنے کے بعد اُس نے کہا: "ہاں، لیکن یہ واپس کون لائے گا؟"
کبھی کبھی کچھ لوگوں سے ایسے شدید بات کرنے کو دل چاہا رہا ہوتا ھے کہ ابھی کال یا میسج کریں اور ہم ان سے ڈھیروں باتیں کریں۔ پھر ہم یہ سوچ کر چپ کر جاتے ہیں کیا پتا وہ بات کریں یا نا کریں، کیا پتا ہماری موجودگی انہیں چین نا دے یا پھر اچھا نا لگے۔