کبھی کسی عورت نے سوچا ھے اس کا شوہر مر گیا تو ان بچوں کو کیسے پالے گی کون دے گا اسے اتنے پیسے کون دے گا گھر کون کرے گا اس گھر کی حفاظت کون بچائے گا اسے رشتہ داروں اور دنیا سے .؟ کبھی سوچ کر تو دیکھے اپنے شوہر کی غیر موجودگی کو اور ان تمام چھوٹی بڑی چیزوں کو جو وہ چلا رہا ہے، ان تمام کاموں کو جو وہ کر رہا ہے اگر اسے اپنا دماغ ماوف ہوتا محسوس ہو اپنے جسم پر خوف اور لرزہ طاری ہوتا محسوس ہو تو سمجھ لے کہ یہ خوف اور لرزہ اس کا شوہر ہر لمحے محسوس کرتا ہے ... وہ بھی اسی فکر میں رہتا ہے کہ اگر اسے کچھ ہو گیا تو اس کے بیوی بچوں کا کیا بنے گا ... خُدا سب کو سلامت رکھے ...