بهروسہ بہت مشکل سے حاصل ہوتا ہے اس لئے اسے توڑتے ہوئے اس بات کو ذہن نشین کرلیں کہ ایک بار ٹوٹنے کے بعد کوئی بھی انسان پھر آپ سے ویسے تعلق نہیں رکھ سکے گا جیسے اسکا پہلے تھا۔ زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر اُسے آپ سے کچھ کہتے ہوئے شک یا کھٹکا ضرور ہوگا کہ کہیں اسے پھر سے دھوکا نہ ملے۔ اس لئے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر کسی کے بھروسے اور احساس سے نہ کھیلیں کیونکہ وقت ہمیشہ ایک سانہیں رہتا۔