اِس راہ محبّت کی تم بات نہ پوچھو۔
انمول جو انسان تھے بیمول بکے ھیں۔
سنا ھے بک رہا ہے عشق بازاروں میں آج
جاؤ اُس عشق فروش سے پوچھو وفا بھی ساتھ دیتے ھو۔
تب بہت دیر ہو چُکی ہوگی
جب تجھے ہم سمجھ میں آئیں گے
بس اک شخص سے مطلب تھا
اور افسوس کہ وہ بھی مطلبی نکلا۔💔
بیوفا سے وفا نہ مانگیے
ان سے درد کی دوا نہ مانگیے
ہم اکیلے کیوں رہتے ہیں پتا ہے جناب
کیونکہ ہم جھوٹ بول کر اچھا بن نے کا شوق نہیں رکھتے
اگر کوئی محبّت کرنے والا شخص تم کو نصیحت کرنا چھوڑ دے تو سمجھ جاؤ کے تم اسکی نظروں میں اپنی اہمیت کھو چکے ہو۔
کامیاب لوگ اپنے فیصلوں سے حالات بدل لیتے ہیں۔
ناکام لوگ حالات کے ڈر سے فیصلے بدل لیتے ہیں
کُچھ لوگ اپنا اچھا وقت گزرنے کی خاطر دوسروں کی زندگیاں برباد کر دیتے ہیں۔
مجھے کوئی غم نہیں تھا غمِ عاشقی سے پہلے۔
نہ تھی دشمنی کسی سے تیری دوستی سے پہلے۔
غم کی راہوں میں مجھے چھوڑ کے جانے والے۔
بیوفا کیوں نہ کہیں تجھ کو زمانے والے۔
خواب دیکھا کر جھوٹے کوئی تُجھ کو لوٹے۔
کبھی تیرے دل کا آئینہ بھی میری طرح سے ٹوٹے۔
میری چاہت کا ہر خواب جلانے والے بیوفا کیوں نہ کہیں تُجھ کو زمانے والے۔
گلی گلی ہرجائی تیری ہو رسوائی۔
تو پیار کو ترسے محفل محفل تُجھ کو ملے تنہائی۔
مجھ کو اداسی کی تصویر بنانے والے۔
بیوفا کیوں نہ کہیں تُجھ کو زمانے والے۔
اسے کہنا بدل گیا ہوں میں۔
اور یہ بھی کہنا تم نے بدلا ھے مجھے
ہماری ضرورت ہی نہیں تو زبردستی کے رشتے رکھنے سے کوئی مطلب نہیں
پتا نہیں کیسی دنیا ھے یہاں برے لوگوں کو موقع اور اچھے لوگوں کو دھوکا ہی ملتا ھے
کُچھ لوگ آپکی زندگی سے جانے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں۔۔
وہ ڈھونڈھ نہیں رہے ہوتے بلکہ ایسی وجوہات پیدا کرتے ہیں کہ کسی صورت اس سے بگاڑے اور وه بہانہ اور وقت دیکھ کر نکل جائے۔
اور ایسے لوگوں کی مشکل آسان کر دینی چاہیے۔ اُنھیں چھوڑنے میں پہل کر کے کیونکہ آپکو چھوڑنے کا فیصلہ وہ پہلے ھی کر چُکے ہوتے ہیں۔
پھر ایسے لوگوں کو باندھ کر رکھنا نہ ممکن ھوتا ھے۔
دل برا رکھ کر زبان کا میٹھا بننا مجھے نہیں آتا۔
جسے عزت دی دل سے دی جسے چھوڑا دل سے چھوڑا۔
کسی شریف آدمی کا صبر مت آزماؤ کیونکہ جب چھیڑ چھاڑ حد سے زیادہ ھو جائے تو بہت خطرناک ہو جاتا ھے
کسی نے مجھ سے پوچھا کہ تیرا اپنا کون ھے۔
اِک پل کی خاموشی کے بعد میرا جواب تھا۔
جو کسی اور کے لئے مجھے نظرانداز نہ کرے۔
عورت کے سینسرز اتنے تیز ہوتے ہیں کہ وہ نظر اور نیت پہنچان لیتی ھے۔
دراصل وہ دھوکا تب کھاتی ھے جب وہ خود دھوکا کھانا چاھے
جو وفادار اور اداکار میں شناخت نہیں کر سکتے وہ تنہا رہ جاتے ہیں۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain