کسی کی اصلیت جاننا چاہتے ہو تو اُسے اپنی زندگی میں خاص مقام دے دو پھر دیکھو تماشا۔
انسان کو صرف ایک بار آزمانا چاہئے پھر جو اُسکا رنگ ھوتا ھے بس وہی اُسکا رنگ ھوتا
ھے۔
اسکے بعد وہ آپکو نہیں آپ خود کو دھوکا دیتے ہیں۔
کسی کو اتنا پیار دو کہ گنجائش نہ چھوڑو۔
اگر وہ پھر بھی تمھارا بن نہ سکے تو اسے چھوڑ دو۔
کیونکہ وہ محبت کا طلبگار ہی نہیں بلکہ ضرورت کا پجاری تھا۔
آپ جسکے ساتھ جتنا مخلص رہو گے۔
وہ آپکو اتنا ہی زوردار تھپڑ مارے گا کہ آپکی مخلصی بھی حیران رہ جائے گی۔
چپ رہ کر سہتے رہو تو آپ سے اچھا کوئی نہیں۔
اور اگر آپ بول پڑے تو آپ سے بُرا کوئی نہیں۔
ہمارے کڑوے الفاظ لوگوں کو بہت جلد چبھ جاتے ہیں۔
لیکن ہمارا صاف دِل کسی کو دکھائی نہیں دیتا۔
جاھل پہلے گُفتگو کو بحث میں تبدیل کرتا ھے۔
پھر جب بات ہاتھ سے نکل رہی ہو تو بد۔ گوئی اور الزامات کا سہارا لیتا ھے۔
انسان کا رویہ صرف انہی کے ساتھ تلخ ھوتا ھے
جن پر اُنکا زور چلتا ھے۔
اور جن پر اُنکا زور نہیں چلتا ۔
انکے لئے وہ منافق ھوتا ھے۔
مانگی ہوئی توجو عزت نفس کی توہین ہوتی ھے
تنہا ھو جانا نظرانداز ھونے سے بہتر ھے
بعض اوقات خوشی کسی تعلق کے حصول کے بجائے اُسے ترک کر دینے سے ملتی ہے
یہاں لوگ محبّت نہیں کرتے بلکہ سودا کرتے ہیں۔
اِس سودے میں کسی کی پاکیزگی جاتی ھے۔
کسی کی سادگی کا ہنر،کسی کا جِسم کسی کی جان، اور کسی کا ایمان۔۔
ویرانوں میں ایک کشش ہوتی ھے مگر وہاں رہنا کوئی نہیں چاہتا۔۔
جیسے اُجڑے ہوئے لوگوں کو جاننا ہر کوئی چاہتا ھے۔۔
مگر اپنا نہ کوئی نہیں چاہتا۔۔
گھڑی کی سوئی اوقات بتاتی ھے
انسانی جسم بھی ایک گھڑی ھے
اور زبان اُسکی سوئی ھے
جو بندے کی اوقات بتاتی ھے
فکر میں رہو گے تو خود جلو گے
بے فکر رہو گے تو دُنیا جلے گی
سانپ کے مقدر میں وہ زہر کہاں جو۔
انسان عداوت میں اگلتے ہیں
اعتبار ضرور کریں دوسروں پر لیکن کسی کو موقع نہ دیں کہ وہ آپکو اندھا ہی سمجھنے لگے
وفا کے نام پر آنسوں بہانے میں کیا رکھا ھے 💔💔
جو پی لیتے ہیں آنسوں اُنسے پوچھو وفا کیا ھے 💔💔
ہم باوفا تھے اِس لئے نظروں سے گر گئے 💔
شائد تمہیں تلاش کسی بیوفا کی تھی 💔
اکثر لوگ لڑائی کے دوران یہ بات کہہ کر لڑائی جاری رکھتے ہیں کہ هم سے غلط بات برداشت نہیں ہوتی۔۔
حالانکہ غلط بات برداشت کرنا ہی صبر ھے۔۔
صحیح بات برداشت نہیں کی جاتی تسلیم کی جاتی ھے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain