ہمارے کڑوے الفاظ لوگوں کو بہت جلد چبھ جاتے ہیں۔
لیکن ہمارا صاف دِل کسی کو دکھائی نہیں دیتا۔
جاھل پہلے گُفتگو کو بحث میں تبدیل کرتا ھے۔
پھر جب بات ہاتھ سے نکل رہی ہو تو بد۔ گوئی اور الزامات کا سہارا لیتا ھے۔
انسان کا رویہ صرف انہی کے ساتھ تلخ ھوتا ھے
جن پر اُنکا زور چلتا ھے۔
اور جن پر اُنکا زور نہیں چلتا ۔
انکے لئے وہ منافق ھوتا ھے۔
مانگی ہوئی توجو عزت نفس کی توہین ہوتی ھے
تنہا ھو جانا نظرانداز ھونے سے بہتر ھے
بعض اوقات خوشی کسی تعلق کے حصول کے بجائے اُسے ترک کر دینے سے ملتی ہے
یہاں لوگ محبّت نہیں کرتے بلکہ سودا کرتے ہیں۔
اِس سودے میں کسی کی پاکیزگی جاتی ھے۔
کسی کی سادگی کا ہنر،کسی کا جِسم کسی کی جان، اور کسی کا ایمان۔۔
ویرانوں میں ایک کشش ہوتی ھے مگر وہاں رہنا کوئی نہیں چاہتا۔۔
جیسے اُجڑے ہوئے لوگوں کو جاننا ہر کوئی چاہتا ھے۔۔
مگر اپنا نہ کوئی نہیں چاہتا۔۔
گھڑی کی سوئی اوقات بتاتی ھے
انسانی جسم بھی ایک گھڑی ھے
اور زبان اُسکی سوئی ھے
جو بندے کی اوقات بتاتی ھے
فکر میں رہو گے تو خود جلو گے
بے فکر رہو گے تو دُنیا جلے گی
سانپ کے مقدر میں وہ زہر کہاں جو۔
انسان عداوت میں اگلتے ہیں
اعتبار ضرور کریں دوسروں پر لیکن کسی کو موقع نہ دیں کہ وہ آپکو اندھا ہی سمجھنے لگے
وفا کے نام پر آنسوں بہانے میں کیا رکھا ھے 💔💔
جو پی لیتے ہیں آنسوں اُنسے پوچھو وفا کیا ھے 💔💔
ہم باوفا تھے اِس لئے نظروں سے گر گئے 💔
شائد تمہیں تلاش کسی بیوفا کی تھی 💔
اکثر لوگ لڑائی کے دوران یہ بات کہہ کر لڑائی جاری رکھتے ہیں کہ هم سے غلط بات برداشت نہیں ہوتی۔۔
حالانکہ غلط بات برداشت کرنا ہی صبر ھے۔۔
صحیح بات برداشت نہیں کی جاتی تسلیم کی جاتی ھے
ٹھیک کہتے ہیں بڑے پریشانی تب بڑھتی ھے۔
جب ہم غیر ضروری لوگوں کو ضروری سمجھنا شروع کر دیتے ہیں
جیسے گھڑی سے وقت اور ترازو سے وزن ناپا جاتا ھے۔
ویسے ہی انسان کو جانچنے اور ناپنے کے لئے اُسکی زبان ہوتی ھے۔
جو بتاتی ھے کہ اُسکی تربیت کیسے ہوئی ھے
لوگ مطلب کی بات سمجھ لیتے ہیں۔ بات کا مطلب نہیں
کُچھ رشتے دِل سے بنتے ہیں باتوں سے نہیں۔
کُچھ لوگ بہت باتوں کے بعد بھی اپنے نہیں ھوتے۔
اور کُچھ لوگ خاموشی سے اپنے ہو جاتے ہیں
کُچھ رشتے کرایے کے مکان کی طرح ہوتے ہیں۔
اُنہیں آپ جتنا مرضی چاہے سجا لو۔ چمکا لو۔ دیکھ بھال کر لو کبھی اپنے نہیں ھوتے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain