کُچھ رشتوں سے انسان چاہ کر بھی بغاوت نہیں کر سکتا کیوں کہ اُن رشتوں سے بنے تعلقات ہمارے خود ساختہ نہیں ہوتے بلکہ اُن تعلقات کی بنیاد حکمِ خداوندی ہوتا ہے مگر بعض اوقات وہی تعلقات ہمیں اندر تک سے زہر آلودہ کر دیتے ہیں کبھی رشتوں کی محرومی بن کر کبھی دوری بن کر اور کبھی یہی رشتے سایہ شفقت بن کر۔
*یہ زندگی ایک سپر مارکیٹ کی طرح ہے،اس مارکیٹ میں گھومو پھرو،* *جو چاہیے خریدوجتنا چاہیے خریدو،بے شک ٹرالی بھر لو ...لیکن یاد رکھنا ...کیشئر کے پاس بھی جانا ہے، جتنا سامان لیا ہے،اس کا حساب بھی دینا ہے۔🤲🏻*.💔
••|| 🥀🍁 ||•• محبتوں کی قیمتیں نہیں ہوا کرتیں نہ ہی یہ بازاروں میں بکتی ہیں بلکہ یہ بہت خاموشی سے پروان چڑھتی ہیں، جہاں من پسند روح ملے وہیں بیٹھ جاتی ہیں
ہم جدت کے زمانے میں۔۔!! شدت کی محبت کرنے والے۔۔!! پرانی صدی کے لوگ ہیں۔۔!! ہم جیسوں کو سمجھنے کے لیے ۔۔!!! تمہیں دریا کے اُلٹے بہاؤ کی کہانی پر۔۔!! الہامی یقین کرنا ہوگا۔۔۔🖤
اگر کوئی تم سے اتنی محبت کرے کہ دل کے سارے ہی موسم تمہارے نام کردے تو تم اس سے بدلے میں محبت کرو یا نا کرو مگر اتنا احساس کر لو وہ ہنستا ہنستا روئے نہیں۔♥️🔥 #
مجھے اب تک معلوم نہ ہو سکا کہ یہ محبت کونسا اور کیسا جذبہ ہے . . . بس اتنا دیکھا ہے کہ اس جذبے نے بہت سے مضبوط مردوں کو رلایا بھی ہے . . . اور بہت انا پرست لڑکیوں کی انا کو بھی توڑا ہے