سب کچھ مل جاتا ہے
نہیں ملتے تو مخلص لوگ🍂
🥀 _*میرے الفاظ*_ 🥀
ایسا بھی ہوتا ہے کہ جو انسان آپ کو ہمیشہ سمجھتا آیا ہو ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ وہ آپ کو سمجھنا چھوڑ دیتا ہے
انجانے میں آپ دکھی ہوجاتے ہیں
پھر ہمیں لگتا ہے
وہ انسان بدل گیا ایسا نہیں ہوتا سب نہیں بدل جاتے مگر قدرت ہماری سوچ ضرور بدل دیتی ہے
کوئی ہمارا اپنا نہیں ہوتا اگر سمجھنا ہے تو اللّٰہ کو سمجھیں اگر چاہتے ہیں کہ آپ کو سمجھا جاٸے تو اللّٰہ کو بتایا کریں
وہ بہترین سمجھنے والا ہے
وہ انجانے میں بھی دکھی نہیں کرتا کیونکہ دکھ سکھ کا بادشاہ ہے
میں اُسے بُھولوں بھی تو
بُھولوں کیسے ؟
وہ تو اک خواب ھے
میں خواب کو چُھو لُوں کیسے ؟
اُس کی تصویر سے
منسوب ھیں آنکھیں میری
میں کسی اور کو دیکھوں بھی تو
دیکھوں کیسے ؟
وہ میری سوچ کے
پردے میں چُھپا بیٹھا ھے
میں کسی اور کو سوچُوں بھی تو
سوچُوں کیسے ؟🍁



*بات کرنے کے لیے وقت اور موڈ کی ضرورت نہیں ہوتی بس دل میں اہمیت ہونی چاہیے🥀🌚*
ڈر لگتا ہے مجھے ایسے لوگوں کے ساتھ وقت بیتانے سے جن کا پاس ہونا مجھے خوشی دیتا ہو جو مجھے سہارا دینے لگ جائیں، جو مجھ سے ہمدردیاں کرنے لگیں کیونکہ ایسے لوگ اکثر اپنی عادت ڈال کر جدا ہو جاتے ہیں ۔
میرے الفاظ 🥀
میری تمنا ہے کہ میں ایک اچھا تاثر چھوڑ کر جاؤں جب کوئی مجھے یاد کرے تو کہے کہ وہ ایسی تھی جو لفظوں کے نشتر نہیں چبھوتی تھی
میرے دکھوں کا تمسخر نہیں اڑاتی تھی جو کبھی مجھے بیچ راستے میں چھوڑ کر الگ نہیں ہوئی اور جب بھی مجھ پر دنیا تنگ ہوئی تو وہ میرے انتظار میں رہی بات یہ ہے کہ مجھے اس حیاتِ ناتمام میں بہت سارے اذیت رساں ملے ہیں جو خود تو چل دییے مگر ان کے چلائے گئے تیر دل میں پیوست ہیں
اور میں ان جیسا نہیں بننا چاہتی
🖤
جب کسی کو آپ پر مان ہو نا تو کبھی اسکے مان کو مت توڑئیے گا۔۔ جب کوئی آپ کو آزادی دے تو کبھی اس آزادی کو غلط استعمال مت کیجئے گا۔۔۔۔ چاہے معاملہ کسی انسان کا ہو، یا آپ کے رب کا۔♥️
اپنے تعلقات میں بھی ہمیشہ "امین" بنیں، "خائن" نہیں۔۔۔ چاہے تعلق رب سے ہو یا انسانوں سے۔
یقین مانیں آپ سب سے بڑے بیوقوف ہیں اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کسی دوسرے سے اپنی حقیقت چھپائے ہوئے ہیں آپ محض خود کو دھوکہ دے رہے ہیں۔۔ اور بہت جلد یہ بات خود آپ پر بھی واضح ہو جائے گی✨
ہم انسان کتنے بھولے ہوتے ہیں جو یہ سوچ لیے بیٹھے ہوتے ہیں کہ ہمارے جاتے ہی سب کچھ رُک جائے گا یا بدل جائے گا، مگر کچھ نہیں رکتا، کچھ نہیں بدلتا۔
سب کچھ ویسا ہی رہتا ہے ، بس ہم نہیں ہوتے۔ گویا ہمارا ہونا نہ ہونا سب برابر ہے ، تو پھر اس نہ ہونے کے برابر ہونے کا اتنا زعم کیوں، اتنا گھمنڈ کس لیے۔ ۔ ؟









submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain