Damadam.pk
Chanda+princess's posts | Damadam

Chanda+princess's posts:

Chanda+princess
 

بعض اوقات انگلیاں بھی پھانسی کی مستحق ہوتی ہیں کیونکہ انہوں نے کچھ لوگوں کیلئے وہ کچھ لکھا جس کے وہ بالکل لائق نہ تھے💔😕

Memes & Satire image
C  : Memes and stair.. - 
Chanda+princess
 

⚡ایک خوبصورت دل ہزار خوبصورت چہروں سے بہتر ہے۔ لہذا ان لوگوں کا انتخاب کریں جو چہروں کے بجائے خوبصورت دل رکھتے ہیں!❤️

Chanda+princess
 

بہت آسان ہے تعلقات ختم ہونے پر نمبر ڈیلیٹ کرنا کسی کو بلاک کرنا کسی کی تصویریں مٹا دینا، پتہ ہے
مشکل کیا ہے؟؟؟؟؟
کسی کی یادوں سے خود کو آزاد کرنا،اس حصار سے نکلنا بہت مشکل ہوتا ہے جو حصار کسی کے چھوڑ جانے سے خود بخود بن گیا ہو -اور سب سے مشکل پتہ ہے کیا ہوتا ہے؟؟؟؟
اس شخص کو کسی اور کا ہوتے دیکھنا جس کے ساتھ کسی کا تصور تک برداشت نہ ہو --روٹھنا منانا الگ بات ہے اذیت یہ ہوتی ہے آپ سے جدا ہوا شخص کسی اور کو جا ملے____!!

Life Advice image
C  : یہ انسان بھی پنسل کی مانند ہوتا ہے، حالات کی رگڑیں اسے گھڑتی رہیں تو اچھا - 
Chanda+princess
 

زندگی پرفیکٹ ہونےکا مطلب یہ نہیں کہ ہمارے پاس ہماری ساری چاہتوں کا سامان ہو، پرفیکشن تو اسے کہتے ہیں کہ چاہے ہم زندگی کے کسی بھی مرحلے میں ہوں ہمارا تعلق اللہ سے ہمیشہ مضبوط رہے، اور یہ کہ ہمیں سب حاصل ہونے کے باوجود بھی اللہ کا شکر ادا کرنے کی توفیق ہو۔۔۔! ♥️

Chanda+princess
 

تجھ کو ہر چیز میسر ہوگی دنیا میں__
تجھ کو لاحق بس میری کمی ہوگی

Motivational Quotes image
C  : In Sha Allah۔۔ - 
Poetry
C  : Poetry ☺️ - 
Digital Art image
C  : ڈیلیٹ جتنا تیزی سے ہوتا ہے اُتنی تیزی سے ڈاؤنلوڈ نہیں ہوتا کیونکہ وقت بنانے - 
کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے. آپ جس کمپیوٹر لیپ ٹاپ پر یہ پڑھ رہے ہیں. چاہے یہ کوئی ٹیبلٹ یا سیل فون ہو. یہ سلو ہو جاتا ہے. کوئی پروگرام کوئی سوفٹویر آپ چلانا چاہتے ہیں یہ کھل نہیں رہا ہوتا. ہم تب کہتے ہیں یہ ہینگ ہوگیا. ہم مایوس نہیں ہوتے اپنے سسٹم کو ری سٹارٹ کرتے ہیں. کچھ دیر لگتی ہے. اور ہمارا کام پھر شروع ہو جاتا ہے.
آپ کیا سمجھتے ہیں... انسانی ہاتھوں سے تعمیر یہ سسٹم انسانی ذہنوں کی تخلیق کہ یہ سوفٹویر اگر ہینگ ہوتے ہیں تو کیا ہم خود اس کیفیت سے نہیں گزرتے..؟؟ شدید غصہ آپ کو ہینگ کرتا ہے. شدید مایوسی دکھ نفرت آپ کو ہینگ کرتی ہے. بوریت آپ کے سسٹم کو سلو کرتی ہے.
جیسے اپنے الیکٹرانک سسٹم کو آپ ری سٹارٹ کرتے ہیں. بلکل ایسے ہی آپ اپنے آپ کو ری سٹارٹ دیں. غصہ ہو تو جگہ چھوڑ دیں. مایوسی ہو تو وہ ماحول کچھ دیر کیلئے بدل دیں. نفرت میں وجہ نفرت سے
C  : کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے. آپ جس کمپیوٹر لیپ ٹاپ پر یہ پڑھ رہے ہیں. چاہے یہ - 
ایک وقت تک ہم بہت انٹرسٹینگ ہوتے ہیں لوگوں کو ہم سے بات کرنا ہمارے ساتھ گزارا  وقت بہت اچھا لگتا ہے  اور پھر ایک وقت آتا ہے کوئی اپنے منہ سے نہیں کہتا ہم بیزار ہورہے ہیں تم سے تمہارے مسیج تمہاری کالز سے وہ اپنے آپ کو مصروف کر لیتے ہیں اور ہمیں اس بات کا خود احساس دلا دیتے ہیں کہ ہم ایک وقت تک خاص تھے اور وقت بیت چکا ہے
شاید اس میں بھی ہمارا ہی قصور ہے کہ ہم اگلے پے   حدد سے زیادہ ڈیپنڈڈ ہوجاتے ہیں. اور وہ ہم سے فقط دوری اختیار کر کے پرسکون مزے میں مست زندگی گزار رہے ہوتے ہیں اور ہم انتظار کی سولی میں لٹک کر ان سے شکوے کرتے ہیں جیسے وہ بس ہمارے لیے ہی بیٹھے ہوں جب کے  کوئی بھی ہمارا اصل میں ہے ہی نہیں. پھر بھی عادت سی رہتی ہے پھر بھی ہم پاگل سے ہر رشتے کو وقت دیتے ہیں اور سوچتے ہے ہم خاص ہے جو کے ہم نہیں ہے🙂
زندگی کی بڑی بڑی غلطیوں میں سے
C  : ایک وقت تک ہم بہت انٹرسٹینگ ہوتے ہیں لوگوں کو ہم سے بات کرنا ہمارے ساتھ - 
Chanda+princess
 

میں فطرتاً بہت حســاس ہوں
مجھے دکھ دیتے ہیں تلخ رویے
میں تھک جاتی ہوں سہہ کر
ســن کر بـول کر ســـوچ کر
اندر ہی اندر دل پہ بوجھ لئے
رہتــی ہوں مگــر ______!!
میں اداسی بانٹ نہیں سکتی
میری خواہش کہ بانٹوں مسکراہٹیں
خوشیــاں آســانیـاں دعائیــــں
فقط اسی لئے اپنی سی کوشش
جاری رکھتی ہوں________!!

Chanda+princess
 

میں نے یہ سبق بھی سیکھا ہے۔۔ زندگی میں لوگوں کے طنز پر پریشان ہونے کی بجائے اسے انجوائے کرنا سیکھیں. لوگوں کی باتیں ہماری پیدائش سے شروع ہوتی ہیں اور مرنے کے بعد بھی جاری رہتی ہیں چاہے آپ دنیا کے عظیم ترین انسان ہی کیوں نہ بن جائیں. دوسروں کا طنز اور حقارت یا تو آپ کو ناکامیوں کی تاریکیوں میں دھکیل سکتا ہے یا پھر آپ کو کامیابی و کامرانی کی جانب گامزن کر سکتا ہے. لوگوں کی طنز و حقارت کو اپنی کمزروی نہیں بلکہ طاقت بنائیں🌹
ٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖ

Chanda+princess
 

کچی عمر میں انسان خواہشات سے آگے بڑھ کر خوابوں کی دنیا پہ گزارا کرتا ہے۔ پھر تھوڑے وقت بعد صرف لفظ کاش پہ گزارا ہوتا ہے۔ اور پھر وقت آ جاتا ہے کہ انسان خواہشات اور خوابوں کی دنیا سے نکل کےزندگی کے تلخ حقائق پہ توجہ دینا شروع کر دیتا ہےاور
پھررفتہ رفتہ یہ ادراک ہوتا ہےکہ
دنیا کی باتوں کی پرواہ نے آپکوآپکی زندگی ویسے نہیں گزارنے دی جیسے آپ چاہتے تھے۔
اور اگر آپ دین کا مناسب علم رکھتے ہوں اور اس علم کو اپنی خواہشات اور خوابوں پہ لاگو کریں تو آپ کے علم میں یہ بات آتی ہے کہ وہ خواہشات اور خواب پورے ہو بھی سکتے تھے کیونکہ وہ اسلام کی حدود کے اندر ہوتی ہیں اور انکو حاصل بھی کیا جا سکتا ہے۔۔۔
لیکن چونکہ ہمارے معاشرے کی روایات اسکے حصول کی اجازت نہیں دیتی تو انسان کو ان سے دستبردار ہونا پڑتا ہے۔ ورنہ وہ معاشرے کےعتاب کا نشانہ بن جاتا ہے۔۔

Chanda+princess
 

ہر لڑکی سورج مُکھی نہیں ہوا کرتی جو اپنے آفتاب کے گرد ساری عمر طواف کرتی رہے۔۔۔ کچھ گلاب زادیاں بھی ہوتی ہیں جن کو پانے کے لیے چل کر آنا پڑتا ہے، کانٹوں سے الجھنا پڑتا ہے، آزمائش سے گزرنا پڑتا ہے۔۔۔ اپنے آپ کو اُنکے قابل بنانا پڑتا ہے۔۔۔
🌼❤🌼

Chanda+princess
 

یہ جو دل کا سکون ہے نا،
یہ چیزوں میں نہیں ہے،
یہ کہیں اور سے آتا ہے،
کبھی کبھار آپ دنیا کے تمام مسائل اور پریشانیوں میں رہتے ہوئے اپنے آپ کو اتنا ہلکا اور پر سکوں محسوس کرتے ہیں کہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔۔
کہ آج ایسا کیا ہوا ہے مجھ سے کہ ٹھہراؤ سا آ گیا ہے طبیعت میں.
ویسے ایک بات محسوس کی ہے میں نے کہ آپ جب کسی کی مدد کرتے ہیں ۔۔
یا کسی کے کام آتے ہیں تو دل کو ایک عجیب سی، پیاری سی خوشی محسوس ہوتی ہے ۔۔
اور وہ اطمینان دیر تلک آپ کے وجود میں سمایا رہتا ہے....
*سچ ہے نا!؟*

Chanda+princess
 

*ہوتا ہے ایسا بھی کہ جو انسان آپ کو ہمیشہ سمجھتا آیا ہو۔۔ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ وہ آپ کو سمجھنا چھوڑدیتا ہے ۔۔ انجانے میں آپ دکھی ہوجاتے ہیں۔۔۔ پھر ہمیں لگتا ہے وہ انسان بدل گیا ۔۔۔ایسا نہیں ہوتا۔۔۔ سب نہیں بدل جاتے۔۔مگر قدرت ہماری سوچ ضرور بدل دیتی ہے۔۔ کوٸ ہمارا اپنا نہیں ہوتا۔۔۔ اگر سمجھنا ہے تو اللہ کو سمجھیں۔۔۔ اگر چاہتے ہیں کہ آپ کو سمجھا جاٸے تو اللہ کو بتایا کریں۔۔ وہ بہترین سمجھنے والا ہے ۔۔ وہ انجانے میں بھی دکھی نہیں کرتا۔۔کیوں کہ دکھ سکھ کا بادشاہ ہے*

Chanda+princess
 

میں کبھی کسی کو برا نہیں سمجھتی۔ وقتی طور پہ غصہ ہو جاتی ہوں ۔ اکثر ہی سچے جھوٹے وعدوں پہ یقین کر لیتی ہوں کیونکہ میں انسان کے اندر جھانک نہیں سکتی اس کا من نہیں پڑھ سکتی لیکن اس کے درد کو سمجھ سکتی ہوں۔ میں کسی ایک شخص کی زیادتی کا بدلہ کسی دوسرے شخص سے نہیں لیتی میرا بھی دل چاہتا ہے کہ اس سے بدلہ لیا جائے اس کو بتا دیا جائے کہ کسی کے خلوص کا امتحان نہیں لینا چاہئے لیکن تھوڑی ہی دیر کے بعد سارا کا سارا غصہ جھاگ بن کر بیٹھ جاتا ہے پھر یہی سوچ کے چپ کر جاتی ہوں کہ اس انسان کا ظرف ہی اتنا تھا۔ کیونکہ ہم جیسے لوگ بس اپنی ذات کو ختم کر سکتے ہیں کسی دوسرے کی ذات کو نہیں۔ یہ نہیں کہ ہم اچھے ہوتے ہیں بلکہ ہماری برائی اپنی ذات تک محدود ہوتی ہے کسی اور کو تکلیف دینے کی عادت نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر ہی ہم جیسے لوگ اچانک لاپتہ ہو جاتے ہیں...

Chanda+princess
 

--👑"🌸🌈
°ہم سب کہیں ادھورے کہیں پورے"🌸✨
کہیں دکھی کہیں سکھی اور یہی زندگی ہے ..!!