اتنی مضبوطی سے تھامو یقین کی ڈور۔ جب تک منزل نہ ملے چلتے جاؤ۔ انسان کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہو سکتا۔ہر انسان میں خوبیاں اور خامیاں دونوں موجود ہوتی ہیں۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم آگے بڑھیں۔ترقی کریں۔تو خود پر اعتماد کریں۔اپنی ذات کو دوسروں کی عینک سے نہ دیکھیں اورنہ ہی ہر وقت اپنی خامیوں کو خود پر حاوی کرکے نفسیاتی دباؤکا شکار ہوں۔اپنی اصلاح اپنے طور پر ضرور کرتے جائیں۔لیکن ہر وقت دوسروں کے سامنے خود کو ڈی گریڈ نہ کریں۔پر اعتماد رہیں۔ناکامیوں پر ماتم کناں ہونےکی بجائے مثبت طریقے سے آگے بڑھیں گے تو مزیدراستے نکل آئیں گے۔یہ سوچ ذہن میں رکھیں کہ ہمارے اردگرد جتنے بھی کامیاب لوگ ہیں۔ان کی زندگی میں بھی بہت سے اتار چڑھاؤ آتے رہے ہوں نگے۔نجانے کتنی بار گرے اور سنبھلے ہوں گے۔