: ساری عُمر گُزر گئی...کبھی مُروّت...کبھی محبّت...کبھی یہاں...تو. .کبھی وہاں..محبتوں کے سِکّے...لُٹائے چلے گئے...جِس کا بھی درد مِلا...اُٹھائے چلے گئے...جِس نے پلٹ کر بھی نہیں پوچھا...اُس سے بھی تعلق نبھائے چلے گئے...اُس رستہ پہ چلتے چلتے...یونہی زرا سا شوق ہوا تھا...دیکھوں تو...ساری عُمر لُٹا کر...میرے حِصّے کیا آیا ہے...میرے حِصّے میں بھی...کیا کوئی ایک شخص بھی آیا ہے...؟خود کو پائی پائی کر کے...کیا کوئی ایک شخص کمایا ہے...؟یا..خالی ہاتھوں کے حِصّے میں...خالی ہاتھ ہی آیا ہے...؟ایک گہری خاموشی تھی...دل سے صِرف ایک صدا آئی...جِس کے حِصّے میں کُچھ نہیں ہوتا...اُس کے حِّصے میں رب آیا ہے...یہ جو رب ہے ناں...وُہی سب ہے ناں. ..جہاں سایہ بھی ساتھ چھوڑ دیتا ہے...وہ وہیں سے پِهر تعلق جوڑ دیتا ہے...❤
ہر کوئی وفا کا رونا روتا ہے پر میں نے ہر رشتے سے وفا کرکے دیکھی ہے حقیقت میں لوگ خو بےوفا ہیں پر کہتے ہیں ہمیں وفا نہیں ملی یہاں کوئی وفادار نہیں ہے اور نہ کسی کو وفا چاہیے🙂💔🔥
جس کو آپ کا قرب مطلوب ہوگا وہ خود ہی آپ سے قریب ہوجائے گا، جس کو آپ کی دید کی چاہت ہوگی وہ خود آپ کی طرف کھنچا چلا آئے گا، جس کو آپ کی آواز بھلی لگتی ہوگی وہ خود آپ سے رابطہ کرلے گا، یہ تمام چیزیں ایسی ہیں کہ وقت اور حالات ان پر بند نہیں لگاتے بلکہ لوگ خود اس کی تمنا چھوڑ دیتے ہیں (اور پھر بہانہ وقت اور حالات کا بناتے ہیں)
*یقین مانیے ایسے جینے میں بھی ایک الگ مزا ہے جب آپ لوگوں کو وضاحتیں دینا چھوڑ کر اُنہیں انکی خوش فہمیوں میں جینے دیتے ہیں جب آپ ان سے خفا ہونا چھوڑ دیتے ہیں انکو منانا چھوڑ دیتے ہیں ان کو نظر انداز کرنا سیکھ جاتے ہیں ٹھیک ویسے ہی جیسے وہ آپکو نظر انداز کرتے ہیں جب آپ ان انسانوں کی طلب سے آزاد ہو جاتے ہیں تو جو سکون اور چاہ ہم لوگوں میں کھوج رہے ہوتے ہیں وہ ہمیں اپنی ذات میں ہی نصیب ہو جاتا ہے اور خود سے یاری کا نشہ ایسا ہے جو ایک بار سر چڑھ جائے تو پھر کبھی نہیں اترتا...
*کوئی کیچڑ سے پِھسل کر گِر جائے تو وہ یہ بعد میں دیکھتا ہے کہ مُجھے چوٹ تو نہیں آئی پہلے یہ دیکھتا ہے مُجھے کِسی نے گِرتے ہوئے دیکھا تو نہیں اِس کا مطلب یہ کہ انسان کو اپنی جان سے بڑھ کر عزت پیاری ہوتی ہے اس لئے اپنی اور دوسروں کی عزتوں کا خیال رکھیں....
"میرا دل کسی دلچسپ اجنبی سے بات کرنے کا چاہتا ہے مجھے ہمیشہ سے اجنبی لوگوں کے ساتھ مختصر مگرپرلطف وقت گزارنا اچھا لگتا ہےجن سے ملیں تو ہونٹوں پرمسکراہٹ آ جائے مگر بچھڑتے وقت دل میں کوئی ملال نہ ہو_🖤
دروازے ضرور کھلے رکھیں ... لیکن وقتــــــــ کی بھیک کبھی نہ مانگیں ... کیونکہ اُن لوگوں کیلئے کئی کلومیٹرز چلنا ... جو لوگ آپـــــــــ کیلئے دو قدم نہ چل سکیں ... سراسر بیوقوفی ہے ... تعلق میــــں ... جن چیزوں کا تعاقب کرنا پڑے ... وہ کبھی آپــــــــ کی ہوتی ہی نہیـــــــــں ....... 💯✔️
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain