زندگی بہت خوبصورت ہے سچ تو یہ ہے کہ انسان ہی اِنسان کی دوا ہے اگر کوئی دُکھ دیتا ہے تو، کوئی سکون بن جاتا ہے۔ کوئی نفرت کرتا ہے تو، کوئی محبت دے کر حساب برابر کردیتا ہے۔ کوئی رُلاتا ہے تو، کوئی مسکرانے کی وجہ بن جاتا ہے۔ کوئی ٹھوکر لگا کر گرا دیتا ہے، تو کوئی انتہائی محبت سے سہارا بن جاتا ہے۔ یہی تو زندگی ہے🌹
اگر تم قرآن کو آنکھوں سے دیکھو گے تو الفاظ نظر آئینگے دماغ سے دیکھو گے تو علم نظر آئے گا دل سے دیکھو گے تو محبت نظر آئے گی اور اگر اپنی روح سے دیکھو گے تو تمہیں "خُدا" نظر آۓ گا،♥️♥️
قبولیت کے لمحات مل جائیں تو اپنے رب سے اس کی رحمت اور جو حق میں بہتر ہو وہ مانگ لینا چاہیے آج بہت فرصت سے سوچا تو بلاشبہ اپنے رب کا بارہا شکر ادا کیا سورہ ق میں اللہ رب العزت نے فرمایا وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ اور ہم اس کی رگ جان سے بھی زیادہ اس سے قریب ہیں۔ تو اپنے دکھ، پریشانیاں، حالات، مشکلات لوگوں کے بجائے اپنے رب سے شئیر کریں بلاشبہ وہ آپ کی مشکلات کو آسان کرتا ہے آپ کو نوازتا ہے بندے کا اپنے رب پر توکل اور شکر گزاری اسے پرہیزگاروں میں سے بناتی ہے۔ اور پرہیزگار لوگ مستجاب الدعوات ہوتے ہیں یا ربی ہمیں پرہیزگار بنا اور اپنے خاص بندوں مین شامل کر آمین ثم آمین
عورت جِس پر دنیا کی سات ہزار ایک سو سترہ زبانوں میں سات ہزار ایک سو سترہ کتابیں لکھی گئیں ہر کتاب میں اُسے ایک نئے انداز اور نئی محبت سے لکھا گیا مگر ان سات ہزار ایک سو سترہ کتابوں میں صرف ایک لفظ مشترک تھا اور وہ تھا "واجب المحبت"
*آپکو کیا لگتا ہے آپکے مرنے کے بعد آپکے رشتےدار آپکے دوست آپکی اولاد آپکے بہن بھائی قرآن پڑھ پڑھ کے آپکو بخشوا لیں گے؟؟؟* یہ اولادیں آپکے لیے قرآن پڑھیں گی جو آج آپکے کہنے پر نماز پڑھنے نہیں اٹھتی یہ رشتےدار آپکے لیے دعا کریں گے جن سے آپکی لڑایاں ہی ختم نہیں ہوتیں؟ یہ دوست، یہ بہن بھائی آپکے لیے صدقہ خیرات کریں گے جو عید کے عید ملتے ہیں ؟ اے بھولے انسان خلوص کے زمانے گزر گئے ہیں یہ افراتفری کا دور ہے یہاں لوگ زندوں کو بھولے بیٹھے ہیں مرنے کے بعد کون یاد رکھے گا اپنی آخرت کی فکر خود کریں اپنے لیے قرآن خود پڑھیں یہی عقلمندی ہے اور اپنے ہاتھ سے صدقہ خیرات کر کے رخصت ہوں... الله پاک ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے ۔۔۔۔۔۔آمین ۔🍂
زندگی بغیر ڈگریوں کے چل سکتی ہے .زندگی ایک ہی کپڑے کو سو دفعہ پہن کر گزاری جا سکتی ہے .زندگی دو روٹیوں کی بجائے ایک روٹی کها کر بھی گزاری جا سکتی ہے .لیکن زندگی بغیر عزت کے نہیں گزر سکتی زندگی میں ہمیشہ ان لوگوں کا چناؤ کریں جن کو عزت دینے پر وہ خود سے بڑھ کر آپکو عزت دیں یہی بہترین لوگوں کی نشانی ہے💯 کسی سے چھین کر کھانے سے کبھی پیٹ نہیں بهرے گا .اور کسی کا حق مار کر مکے جانے سے صرف فاصلہ ہی طے ہوگا حج نہیں ❤️ محبتیں بانٹیں. ..محبتیں سمیٹیں ❤️