جانتے ہیں سب سے زیادہ تکلیف دہ عمل کیا ہوتا ہے!؟ مانوس لہجوں کا بدل جانا ، جانی پہچانی نِگاہوں کا پِھر جانا ، اپنائیت کو اجنبیت کا سفر طے کرتے دیکھنا ، اور اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے سب سے عزیز شخص کو کِسی اور کا ہوتے ہُوئے دیکھنا۔!-
ﮐﺒﻬﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ، ﺗﻨﮩﺎﺋﯽ ، ﭼﺎﺋﮯ ﮐﺎ ﮐﭗ ﮔﮩﺮﯼ ﺳﻮﭼﯿﮟ ، ﮔﻬﺮﮐﺎ ﻣﻦ ﭘﺴﻨﺪ ﮐﻮﻧﺎﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺩﻭﺳﺖ ﺛﺎﺑﺖ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ!! •کبھی کبھی تو ، فقط چائے کی پیالی سے؛؛ خزاں کی بُوڑھی تھکن کو ، بہار کرتے رہے!! •اُداس رُت میں ، جو یادوں کا اُجڑا گھر کھولا؛؛ یقینی وعدے بہت سوگوار کرتے رہے!!
انسان کا ظاہر و باطن کتنا ہی یکساں کیوں نہ ہو.. اس کے پھر بھی ہزاروں روپ ہوتے ہیں.. کسی کے سامنے وہ دنیا کا سب سے سمجھدار شخص ہوتا ہے.. اور کہیں ایک بگڑا ہوا بچہ.. کوئی اس کو پتھر جانتا ہے.. اور کسی کی نظروں میں وہ موم کی طرح پگھلا ہوا.. ہمارا ہر روپ ہر ایک کے لیے نہیں ہوتا.. اور صرف ایک روپ ہمارا مکمل وجود نہیں ہوتا.. دھوپ اور بارش کے درمیان ایک قوسِ قزاح بھی بنتی ہے.. شاید انہی رنگوں جیسے ہیں ہم۔۔