معافی ہمیشہ غلطیوں کی ہوتی ہے ...
دیئے گئے دھوکے کی نہیں ... 🙃
دنیا کا سب سے مشکل کام اس کی وضاحت کرنا ھے کہ آپ کسی کے ساتھ کتنے سچے اور مخلص ہیں
🔥
تجھ پہ جادو ہے،نہ آسیب،نہ سایہ ہے کوئی،
جس گداگر کو رُلایا ہے،اسے راضی کر،
میں نے مانا کہ شِفاء دم میں بھی ہوتی ہے مگر
تُو نے جس جس کو ستایا ہے اسے راضی کر
جو لوگ جانتے ہو بچهڑجانے کا دکھ
وہ ساتھ بیٹھے پرندوں کو اڑایا نہیں کرتے💔💔🔥
چلو پھر لوٹ جائیں ہم جہاں پر کچھ نہیں بدلا
نہ ماہ و سال بدلے ہیں نہ ماضی حال بدلے ہیں
وہاں ہم لوٹ جائیں پھر جہاں معلوم ہو ہم کو
نہیں کچھ اور ہے بدلا فقط ہم تم ہی بدلے ہیں
وہی مٹی ، وہی خوشبو وہی سوندھی فضائیں ہیں
وہی گلزار منظر ہیں وہی من چاہی راہیں ہیں
وہی بچپن ، وہی بوڑھے وہی سب ہیں جواں قصّے
مگر اب میں نہیں ہوں وہ مگر اب تم نہیں ہو وہ
وہی بادل وہی بارش وہی کشتی ہے کاغذ کی
وہی دھوپیں، وہی سائے وہی دن رات من بھائے
وہی رونق، وہی خوشیاں وہی جینے کی چاہت ہے
مگر بے کار ہے سب کچھ کہ اب ہم تم نہیں ہیں وہ
اس عید پر نہیں مل سکے تو کیا ہوا
جزبوں میں ہوا خلوص تو عیدیں ہزار آئیں گی💚💚
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain