بچپن میں ہم چڑی روزہ رکھتے تھے ۔ صبح سب بڑوں کے ساتھ سحری اور ظہر کے وقت امی افطاری کروادیتی تھیں یہ بتا کر کہ بچوں کا روزہ ظہر تک ہوتا ہے اور بڑوں کا مغرب تک۔ اب ایسا لگتا ہے کہ شاید اس چڑی روزے کا جو کہ روزہ تھا بھی نہیں۔ اجر و ثواب زیادہ ہو۔ کیونکہ جو اس وقت ایمان کی حالت تھی اور روزے کے دوران ہم ڈرتے تھے کہ منہ سے جھوٹ چغلی یا غیبت نہ نکل جاے ۔ ٹی وی نہیں دیکھنا۔ کسی کا دل نہیں دکھانا اللہ کو راضی کرنے والے کام تلاش کرنا وہ کیفیت اب کم ہوتی جارہی ہے۔ بچپن کے ادھورے روزے اب کے پورے روزوں سے بہتر لگ رہے ہیں ۔عبادتوں میں سے اخلاص نکل جائے تو کیا بچتا ہے؟ کس کس نے رکھا ہے بچپن میں چڑی روزہ؟
واہ جی واہ بہت خوب👌👌 زبردست👍👍 تالیاں👏👏👏 پوری دنیا کھوج میں,دعا اپنی موج میں😍😍😍 یااللہ اس دعا کیلیۓ میں نے جتنی بھی دعاٸیں🙏 کی تھی وہ سب میرے دادا,دادی کو پہنچا دے آمین