سفر کی تھکاوٹ ھو یا ترش لہجوں کی اکتاہٹ علاج ایک ھی ھے ایک کپ دودھ پتّی چائے ۔
مجھے اب الجھنا نہیں آتا ،
اب میں ہار مان لیتا ہوں_!!
بیوقوفی کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ بندہ کبھی اکیلا محسوس نہیں کرتا، کیونکہ وہ اپنے جیسے کئی لوگوں کو ڈھونڈ ہی لیتا ہے___
درویش طبیعت مجھے ___ وِرثے میں ملی ہے
میں ٹھیک، غلط، اچھا، بُرا، کچھ نہیں کہتا __!
اے نیک مَنْش میری نہیں _____ فکر کر اپنی
اُجڑے ہوئے لوگوں کو خدا کچھ نہیں کہتا _!
خود میں جھانکنے کے لیے بڑا جگرا چاہیے...!!!
"دوسروں کی برائی کرنے میں ہر کوئی ماہر ہے...
خلشؔ ! اُن کو ندامت کا بہت ہی سامنا ھوگا
محبّت کرنے والوں میں اگر مَیں آخری نِکلا
کچھ لوگ ہماری زندگی کے موسم ہوتے ہیں
وہ چلے جائیں تو ۔۔۔۔
درجہ حرارت منفی ہو جاتا ہے
وہ بے وقت سو جائیں تو ۔۔۔۔
ٹھنڈک مزید بڑھ جاتی ہے
وہ آ جائیں تو ۔۔۔۔۔
دھوپ میں بارش ہونے لگتی ہے
وہ دور ہو جائیں تو دل کا آسمان بے رنگ ہو جاتا ہے۔
راس آیا نہیں تسکین کا ساحل کوئی
پھر مجھے پیاس کہ دریا میں اتارا جائے
مجھ کو ڈر ہے ترے وعدے پہ بھروسہ کر کے
مفت میں یہ دلِ خوش فہم نہ مارا جائے
ذرا سا گستاخ تھا اے شمع تو نے جان ہی لے لی
پروانہ تھا کہاں سے سیکھتا آداب محفل کے۔
دو خط .... بنام زوجہ و جاناں لکھے مگر
دونوں خطوں کا مجھ سے ...لفافہ بدل گیا۔
*زخم تھے کبھی تازہ، مگر اب پرانے لگتے ہیں۔۔!!!*
*آپ وہ ہیں جنہیں دیکھ کر ہم مسکرانے لگتے ہیں ۔۔۔!!!*
شبِ ہجراں بھی روزِ بد کی طرح
کٹ تو جاتی ہے پر گزرتی نہیں
پھر آج شب ترے قدموں کی چاپ کے ہمراہ
سنائی دی ہے دلِ نامراد کی دھڑکن
تیرے سینے پر سر رکھا تو راز یہ کھلا
تکیوں کو زرا اور نرم ہونے کی ضرورت ہے
جتنے حسین چہرے تھے لوگوں کو بھا گئے ,;!
رستوں کو تکتے رہ گئے سادہ نقوش لوگ
دو طرفہ اس سکوت کی بھی خیر ہو مگر
خواہش ہے تجھ سے بات چلے دیر تک چلے
رکھنے والے نے عجب ڈھنگ سے رکھا ھے ہمیں
سبز ہوتے بھی نہیں،شاخ سے جھڑتے بھی نہیں۔
تمہارا غصہ سرآنکھوں پر تمہارا نخرہ قبول
تمہاری ضد منظور --
اس سے زیادہ اور محبت کیا ہو اب ؟
لیکن یہ بھی یاد رکھو !
محبت صرف دو پیروں پر کھڑی رہتی ہے --
جس میں ایک پیر عزت کا
اور دوسرا پیر توجہ اور فرمانبرداری کا ہوتا ہے ۔ دونوں میں سے ایک بھی کھو جائے ۔
تو محبت معذور ہو جاتی ہے ........
ہم ہیں غربت میں گُزارے ہوئے ایام جنہیں
لوگ جب تخت پہ آتے ہیں، بُھلا دیتے ہیں.•
تم تو کہتے تھے _____ تم کو الہام ہوتے ہیں
تو بھی نہ سمجھ سکا کہ پریشان ہوں میں !!
یہ اذیت بھی بھلا کم ہے ______ کہ تیرے ہوتے
میں کسی اور سے کہوں کہ پریشان ہوں میں !!
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain