اِس سے پہلے کہ کوئی اِن کو چُرا لے، گِن لو
تُم نے جو درد کیے تھے میرے حوالے، گِن لو
میں اسے چھوڑ بھی نہیں سکتا
میں اسکا ہو بھی نہیں سکتا
بڑی دلچسپی ہے ہماری کہانی
میں اس کی بانہوں میں سر رکھ کے رو بھی نہیں سکتا
کیا خبر ان کو بھی آتا ہو کبھی میرا خیال
کن ملالوں میں ہوں، کیسی ہوں، کہاں رہتی ہوں_____!!!
اپنے وجود میں وہ کُل کائنات کا حسن رکھتی ہے
تتلی پکڑنے میں وقت ضائع مت کرو اپنا گارڈن ٹھیک کرو تتلی خود بخود آ جائے گی
حسین عورت کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا
وہ عمر کے کسی بھی حصے میں ہو، حسین رہتی ہے
چل ہی جانا تھا ہمارے بغیر بھی نظام ہستی
نجانے پھر بھی ہمارا ہونا کیوں مقدر ٹھہرا
شدت تشنگی میں بھی غیرت مے کشی رہی
اس نے جو پھیر لی نظر میں نے بھی جام رکھ دیا
"محبت کی سب سے بڑی راحت وہ لمحہ ہے جب صبر آزما انتظار کے بعد محبوب کو گلے لگایا جائے۔"
کہہ دیتا ہوں ویسے اب میرا کہنا نہیں بنتا
میرے دل کے علاوہ تیرا کہیں رہنا نہیں بنتا
تری خاموشی نے کھائے ہوئے ہیں کان مرے
مجھے کچھ اور نہیں عید مبارک تو کہو
محبت سے جو پالا تھا وہ بچھڑا بیچ آیا ہوں
جو میری گود میں کھیلا وہ بکرا بیچ آیا ہوں
کسی کی رسم کی خاطر کلیجہ بیچ آیا ہوں
میں قربانی کے دھوکے میں کھلونا بیچ آیا ہوں
وہ منڈی تھی کسے فرصت وہاں رشتے سمجھ پاتا !
وہ کہتے تھے کہ مہنگا ہے میں سستا بیچ آیا ہوں
ٹریفک سے اٹی گلیوں میں شہزادہ پڑا ہو گا
وہ اسماعیل تھا میرا میں بیٹا بیچ آیا ہوں
خُدا کے حکم پر عابی ہمارے جسم و جاں حاضر !
میں گائے کے لیے اپنا پسینہ بیچ آیا ہوں
مجھے شدت سے یہ محسوس ہوتا کہ میں خود کو دنیا میں کتنا بھی گم کرلوں مجھے تمہارا دھیان رہتا ہے میرے معمول کے سب راستے اب بھی تمہاری سوچ سے ہو کر گزرتے ہیں...
محبتوں کے سبهی فلسفوں سے واقف ہوں
کہ میں نے آگ سے پانی بجها کے دیکها ہے ــ
تنہائی کا گناہ "زوال" تک
اور تنہائی کی نیکی "کمال" تک پہنچا دیتی ہے.
روک لیتا ہوں تو کہتی ہے کہ جانے دو مجھے..!!
جانے دیتا ہوں تو کہتی ہے یہی چاہت تھی..!!
حسین شخص !
تمہاری خوشبو نے کتنی تتلیوں کو گمراہ
کر رکھا ہے
کتنے گلاب تمہارے عشق میں
محوِ رقصاں ہیں
خدارا !
ان گلستانوں سے اب
ہماری بستی کو سدھارو
عین ممکن ہے کہ یہاں
کئ بوسیدہ روحیں تمہاری خوشبو سے
جی اٹھیں
میں مُنتظرِ اَجل " میں مُسافر وحشتوں کا
تُو رونقِ دَشت و ساگر تو مُسرتوں کا داعی
خلوص بانٹتے بانٹتے جب خود خالی ہو جاؤ، تب سمجھ آتا ہے کہ رشتے یک طرفہ بھی ہو سکتے ہیں
جی پڑے ہیں تمہارے کہنے پر
بندہ پرور ____دغا نہ دے جانا..
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain