اے مصور تجھے استاد مانوں گا
دردبھی کھینچ میری تصویر کے ساتھ
کیا ہوا اگر دو چار دعائیں قبول نہیں ہوئیں تم نے بھی تو
اس کی کتنی '"حى على الصلاة"' کا جواب نہیں دیا"۔
بیٹھ جاتے ہیں ملنگ اپنی کہانی لے کر
بھوک درگاہوں کو چوپال بنا دیتی ہے
اس لیے تم کو پریشان نہیں لگتا ہوں
ماں کی عادت ہے مرے بال بنا دیتی ہے
جانے والے ابھی اوجھل نہیں ہونے پاتے
دھول وحشت کے خد و خال بنا دیتی ہے
کوچہ ء عشق تری خاک کے کیا کہنے ہیں
سر میں پڑتی ہے تو ابدال بنا دیتی ہے
یوں زبانی نہ جتاتا کہ محبت کیا ہے
میں تجھے کر کے دکھاتا کہ محبت کیا ہے
کیسے سینے سے لگاؤں کہ کسی اور کے ہو
میرے ہوتے تو بتاتا کہ محبت کیا ہے
عشق سے لے کے ہوس تک میں تجھے لے جاتا
کاش تُو پوچھنے آتا کہ محبت کیا ہے
خوب سمجھاتا تجھے تیری مثالیں دے کر
تجھ میں احساس جگاتا کہ محبت کیا ہے
پاگلوں جیسی بنا دیتا میں حالت تیری
پھر تجھے خود سمجھ آتا کہ محبت کیا ہے
عشق کی آگ خد و خال بھی گم کر دیتی
آئینہ یاد دلاتا کہ محبت کیا ہے
یہ تو میں یاد دلا جاتا ہوں آتے جاتے
ورنہ تُو بھول ہی جاتا کہ محبت کیا ہے
ﻣﺠﮭﮯ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﺷﺎﻡ چاﮨﯿﮯ
ﺟﻮ ﺗﻢ ﭘﺮ ﺍﺩﮬﺎﺭ ﮨﮯ
ﻭﮨﺎﮞ ﮐﭽﮫ ﯾﺎﺩﯾﮟ
ﺑﮑﮭﺮﯼ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﯿﮟ
ﻭﮨﯿﮟ ﻣﻨﺘﻈﺮ ﺍﯾﮏ ﮐﭗ ﻣﯿﮟ
ﭼﺎﮰ ﭨﮭﻨﮉﯼ ﭘﮍﯼ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ
ﺍﯾﮏ ﻟﻤﺤﮧ ﺑﮭﯽ ﻭﮨﯿﮟ
ﺳﺴﮏ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ
ﺗﯿﺮﯼ ﺑﮯ ﻧﯿﺎﺯﯼ ﭘﺮ
ﻣﯿﺮﮮ ﻟﻔﻆ ﺍﺩﺍﺱ ﮨﯿﮟ ۔..!!
خوشی دیکھتے ہیں نہ غم دیکھتے ہیں
فقط تیری مرضی کو ہم دیکھتے ہیں
کبھی ان نگاہوں سے تم بھی تو دیکھو
تمھیں جن نگاہوں سے ہم دیکھتے ہیں
تیری آنکھوں کی سِمت وہ دیکھے
جس نے خوابوں میں خواب دیکھے ہوں
اَدھ کُھلے آفتاب دیکھے ہوں
تیری آنکھوں کا رَمز وہ سمجھے
جس نے ہستی کے بھید کھولے ہوں
دیوتاؤں کے دِل ٹٹولے ہوں
تیری آنکھوں کی وہ کرے پُوجا
کفر جس کا جہاں پہ بھاری ہو
جس پہ بس لا اِلہ طاری ہو
تیری آنکھوں کو وہ بیان کرے
جو نئے لفظ ڈھال سکتا ہو
اپنی حیرت سنبھال سکتا ہو
تیری انکھوں کی وہ تعریف کرے
جس نے ساری دنیا کنگالی ہو
اپنی ہستی مٹا لی ہو
وہ تُم ہی تو ہو
جو اپنی ایک جھلک دِکھا کر میرے دل کی پُر سُکون دھڑکنوں کو جب چاہو بے ترتیب کر سکتی ہو
تمہاری ایک جھلک دیکھنے کے واسطے
ہمیں رقیب منانا پڑے گا ۔۔۔! حیرت ہے
میں ٹھیک کیوں نہیں ہو پا رہا دواؤں سے.
تمہیں بھی یار بتانا پڑے گا۔۔!حیرت ہے
آ کِسی روز دِکھائیں تُجھے تہہ خانہِ دل
ہَم تیری یاد کا سامان یہیں رَکھتے ہیں
بن تیرے باخدا نہیں آتا
لفظ جس کو قرار کہتے ہیں
شکستِ رنگِ تمنا کو، عرضِ حال کہوں
سکوتِ لب کو تقاضاۓ صد سوال کہوں
ہزار رخ تِرے ملنے کے ہیں نہ ملنے میں
کسے فراق کہوں اور کسے وصال کہوں
تم کر سکتے ہو، اعتبار میرا
کوفہ سے نہیں ہوں، میں
*یہ زندگی صرف تب تک ہلکی ہے _______*
*جب تک سارے بوجھ ماں باپ نے اٹھانے ہوں*
بس ایک بار من پسند شخص مل جائے
پھر دیکھنا ----'میرے عاشقانہ پوسٹیں
good night and good luck
*وہ تمھـــاری سســکیاں اور* *طـــویل*
*سجــدے *
*اللّہ واقــف ہے تــمھارے ہــر غـــم ســـے*
کیا شادی شدہ لوگوں کو ان کی بیویاں واقعی اپنی گیلی زلفوں سے جگاتی ہیں یا یہ صرف کنواروں کا وہم ہے.
عکس عکس، گماں گماں، خیال سارے مُسترد
تُو نہیں تو کچھ نہیں، سوال سارے مُسترد
عنوان محبت پر بس اتنا ہی لکھ پائے
بہت کمزور رشتے تھے بہت مضبوط لوگوں سے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain