ایسا اک وقت بھی آتا ہے میری نیند پہ جب
خواب سے پہلے ہی تعبیر بدل جاتی ہے
ُ پڑھتا رہتا ہوں میں ہاتھوں کی لکیریں،یوں بھی
میں یہ سنتا تھا کہ تقدیر بدل جاتی ہے
مجھے کچھ اس طریقے سے بھی وہ ممتاز کرتا ہے
سبھی لوگوں میں بس مجھ کو نظر انداز کرتا ہے
تُو وہ جس کا ذکر صحیفے کی نعمتوں میں ہوا
اور ہم "والعصر" کے بعد پُکارے ہوئے لوگ۔
پھر یوں ہوا کہ بات جدائی پر آ گئی
خود کو تیرے مزاج میں ڈالا نہیں گیا
تو نے کہا تو تیری تمنا بھی چھوڑ دی
تیری کسی بھی بات کو ٹالا نہیں گیا.
میز پر چائے کے دو بھاپ اڑاتے ہوئے کپ
اور بس سامنے رکھا ہے ملاقات کا دکھ
محبتیں بھی ٫ مُقدر میں دَرج ہوتی ہیں
کسی کا رزق ٫ کسی اور کو نہیں مِلتا۔۔۔
فلک تک نہ سہی دکان تک ہی ساتھ چلو
مجھے آپکے پیسوں سے ترترے کھانے ہیں
*برسوں سے سفر پر تھے جس منزل کے لیے*
*جب ہم پہنچے تو وہ منزل گر چکی تھی*
*ہم وآپس نہ آتے راہ عشق سے تو کیا کرتے*
*وہ کمبخت اپنی بات سے پھر چکا تھا*
مجھے شوق تھا تیرے ساتھ کا
جو مل نہ سکا ، چلو خیر ہے ۔۔
میری زندگی بھی گزر گئی
تو بھی جاچکا، چلو خیر ہے۔۔
یہ گھٹےگٹھے سے ہیں سلسلے
یہ رکے رکے سے تعلقات،،
نہ میں کہہ سکی کبھی کھل کے
کچھ نہ تو سن سکا، چلو خیر ہے ۔۔
کبھی تم کو ضد تھی میں ملوں
کبھی میں بضد تھی کہ تو ملے
یونہی دھیرے دھیرےختم ہوا
یہ بھی سلسلہ ،چلو خیر ہے ۔۔
میسر تو بہت تھی تیرے بعد بھی مگر
دل سبھی چاہتوں سے بیزار ہی رہا
زندگی تُو تو گوارا ہے __مگر اُس کے بغیر
مسئلہ یہ ہے کہ تجھے کیسے گزارا جائے؟
آپ جس طرح چاہو گے , ہم ویسے ہی ملیں گے
گنہگار بھی ہیں بلا کے اور پارساؤں کے امام بھی__
رکھنے والے نے عجب ڈھنگ سے رکھا ھے ہمیں
سبز ہوتے بھی نہیں،شاخ سے جھڑتے بھی نہیں۔
کون روکے گا یہ ملاقاتیں
صرف آنکھیں ہی تو بند کرنی ہیں
"آپ ایسے شخص کو شکست نہیں دے سکتے جس نے اداسی، دھوکہ دہی اور تنہائی کو برداشت کیا ہو۔"
"شروع دن سے دیکھتی تھی وہ حویلیوں کے خواب "
"کسی کے پاؤں جا پڑے ۔۔۔۔۔ ہمارے بازؤں کے خواب "
یہ کیوں کہتے ہو راہ عشق پر چلنا ہے ہم کو
کہو کہ زندگی سے اب فراغت چاہئے ہے
بکھری پڑی ہیں پتوں کی طرح لوگوں کی چاہتیں
کوئی حاصل پر رو رہا ہے اور کوئی لا حاصل پر
عُمرِ جُنوں ہے اور اِسمیں بھی عاصم اگر وُہ
سنبھلنے پہ تُلے ہیں__ تو پھر ہو رہی مُحبت
لے کر جنوں کے دشت میں اب رات بھر چراغ
میں اس کو ڈھونڈتی ہوں، جو موجود ہی نہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain