Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

اتنی شدّت کی بغاوت ہے میرے جذبوں میں
میں کسی روز محبت سے مکر جاؤں گا۔

DarK_PrincE
 

سنا ہے رات اسے چاند تکتا رہتا ہے
سنا ہے رات کو جگنو ٹھہر کے دیکھتے ہیں

DarK_PrincE
 

جسے پڑھا نہیں کبھی تم نے محبت سے
کتاب زیست کا وہ باب ہیں میرے آنسؤں

DarK_PrincE
 

جائز نہیں ہجراں میں ہلکا سا تماشہ یوں..!!
یا آہ بھی مت کیجئے یا حشر اٹھا دیجئے..!!

DarK_PrincE
 

دیکھا پلٹ کے اس نےکہ حسرت اسے بھی تھی
ہم جس پہ مر مٹے تھے محبت اسے بھی تھی
چپ ہوگیا تھا دیکھ کر وہ بھی ادھر اُدھر
دنیا سے میری طرح شکایت اسے بھی تھی
یہ سوچ کر اندھیروں کو گلے سے لگا لیا
راتوں کو جاگنے کی عادت اسے بھی تھی
وہ رو دیا مجھ کو پریشان دیکھ کر
اس دن کو میری ضرورت اسے بھی تھی

DarK_PrincE
 

علم و حکمت کا جنہیں شوق ہے نہ آئیں ادھر
کوچہ عشق میں کچھ بھی نہیں حیرت کے سوا

DarK_PrincE
 

کب بچھڑنا ہے مجھے پہلے بتا دیتا ہے
وہ میرے کرب کی شدّت کو گھٹا دیتا ہے
پہلے دکھ درد سے بھر دیتا ہے دنیا میری
پھر میرا یار میرے حق میں دعا دیتا ہے

DarK_PrincE
 

بچھڑ کے اس سے زندگی وبال کر نہیں سکے
ہم ایسے لوگ عشق میں کمال کر نہیں سکے
ملا تو اب کی بار ہم بھی اجنبی بنے رہے
یہ اور بات دھڑکنیں بحال کر نہیں سکے
پلٹ گیا تو ہم نے بھی اسے کبھی صدا نہ دی
کہ زندگی سے رابطہ بحال کر نہیں سکے

DarK_PrincE
 

تیری سوچوں سے مہکتا ہے مرا شہرِ سخن
کوئی خوشبو کا نگر ایسا کہاں ہونا ہے
ہو تو سکتا ہے کسی دن وہ نظر ڈھونڈے مجھے
ہو تو سکتا ہے مگر ایسا کہاں ہونا ہے

DarK_PrincE
 

عشق میں غیرت جذبات نے رونے نہ دیا
ورنہ کیا بات تھی کس بات نے رونے نہ دیا
آپ کہتے تھے کہ رونے سے نہ بدلیں گے نصیب
عمر بھر آپ کی اس بات نے رونے نہ دیا
رونے والوں سے کہو ان کا بھی رونا رو لیں
جن کو مجبورئ حالات نے رونے نہ دیا
تجھ سے مل کر ہمیں رونا تھا بہت رونا تھا
تنگیٔ وقت ملاقات نے رونے نہ دیا
ایک دو روز کا صدمہ ہو تو رو لیں فاکرؔ
ہم کو ہر روز کے صدمات نے رونے نہ دیا

DarK_PrincE
 

کچھ لوگ زمانے میں ایسے بھی تو ہوتے ہیں
محفل میں جو ہنستے ہیں تنہائی میں روتے ہیں
یہ درد کے ٹکڑے ہیں اشعار نہیں ساغر
ہم کانچ کے دھاگوں میں زخموں کو پروتے ہیں

DarK_PrincE
 

میں نے نقصان کی تفصیل کہاں مانگی ہے
پیار میں جو بھی خسارہ ہے، پڑا رہنے دے
کھینچ تصویر میری ہنستے ہوئے لمحوں میں
اور اداسی کو کہیں دور کھڑا رہنے دے

DarK_PrincE
 

ایسے ویسے یہاں افلاک لیے پھرتے ہیں
دامنِ زیست میں ہم خاک لیے پھرتے ہیں
لوگ ہر روز بدلتے ہیں ____تعلق کا لباس
اور ہم ایک ہی __ پوشاک لیے پھرتے ہیں...

DarK_PrincE
 

پهر یوں ہوا کہ، زخم نے جاگیر بنا لی
پهر یوں ہوا کہ، درد مجھے راس آ گیا_

DarK_PrincE
 

خامیاں ڈھونڈوگے تو ملیں گی ہی...!
_ _خدا کے بندے ہیں ہم_ _فرشتےتھوڑی ہیں...!_

DarK_PrincE
 

کُچھ بھی تو نہیں ویسا ! جیسا کبھی....!!
سوچا تھا جیسا کبھی چاہا تھا....!!

DarK_PrincE
 

تُمہارے دائرے میں ہوں اِک عمر سے محوِ گردش ،،
"میرا مَرکز نہیں بدلا_______ میرا محورنہیں بدلا ۔

DarK_PrincE
 

ﮔﺮﻓﺘﮧ ﺩﻝ هے ﺑﮩﺖ ____ﺷﺎمِ ﺷﮩرِ ﯾﺎﺭﺍﮞ ﺁﺝ
ﮐﮩﺎﮞ هے ﺗﻮ ؟ ﮐﮧ ﺗﺠﮭﮯ ﺣﺎﻝِ ﺩﻟﺒﺮﺍﮞ ﻟﮑﮭﻮﮞ۔

DarK_PrincE
 

یہ بار بار محبت جتانے والے لوگ
لگے گی آگ تو دامن سے بھی ہَوا کریں گے
ہمارا ہجر تو اک مستقل مصیبت ہے
کہیں پہ بیٹھ کے رو لیں گے اور کیا کریں گے

DarK_PrincE
 

تُو بھی اُلفت میں گِرفتار رَہا، جُھوٹ کَہا
مُحبتوں میں بـے قَرار رَہا، جُھوٹ کَہا!!!
بَڑے سُکوں سے مُجھے چَھوڑ دِیا، تَوڑ دِیا
پھِر مِرے بعد سوگوار رَہا، جُھوٹ کَہا!!!
کَٸی رُتوں سے مِرا حَال تَک نَہیں پُوچَھا
تُو رابطے کا طَلَبـگار رَہا، جَھــؔوٹ کَہـا!!!