تو مجھ کو اور میں تجھ کو سمجھاؤں کیا
دل دیوانہ تیرا بھی ہے میرا بھی
تم تو کہتے تھے تم کو الہام ہوتے ہیں
تو بھی نہ سمجھ سکا کہ پریشان ہوں میں !!
یہ اذیت بھی بھلا کم ہے کہ تیرے ہوتے
میں کسی اور سے کہوں کہ پریشان ہوں میں !!
تُم کو لگا، تین سو پینسٹھ ہی دن تھے بس۔۔۔
ہم پر تو جیسے سال میں صدیاں گُزر گئیں۔۔
کس نے نگاہِ ناز سے دیکھا ہے اس طرف ،،
فریاد کـــــر رہا ہے جگر،، ہاۓ دل گیا ،،
تمام شاعری میری، تمہاری بدولت ہے مگر
تم سامنے آؤ تو کوئی شعر نہیں بولاجاتا
اور بحث میں کوئی جیت نہیں پاتا مجھ سے
تم روبرو آؤ تو منہ ہی نہیں کھولا جاتا ۔۔۔۔۔۔۔
آﺝ ﺑﮍﯼ ﻣﺪﺕ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ
ﺿﺒﻂ ﮐﺎ ﺑﻨﺪﮬﻦ ﭨﻮﭦ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﻟﮑﮫ ﺑﮭﯿﺠﺎ ﮨﮯ،
' ﻗﻄﻊ ﻧﻈﺮ ﺳﺐ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﮐﮯ،
ﺍﺗﻨﺎ ﮐﮩﻮ __ ﺗﻢ ﮐﯿﺴﮯ ﮨﻮ ؟؟
حالت بگاڑ __ شور مچا ___توڑ کوئی شئے
جیسے بھی تجھ کو ٹھیک لگے ، دکھ بیان کر _!
مجھے وہ رات ڈھلے ٹوٹ کے یاد آتا ہے
اسی لئے تو مجھے رات اچھی لگتی ہے
ملو تم روز ہم سے، لوگ چاہے جو بھی مطلب لیں،
یہاں محفوظ تہمت سے نا یوسف ہے نہ مریم ہے۔۔۔
مُجھ کو معلوم تھا ، رستے سے پلٹ جائیں گے
مَیں نے بے کار ہی یکجا کیئے، بھٹکے ہوئے لوگ
روز محشر حساب ہوگا ہم بھی کہ دیں گے
وہ گولیوں کھاتے تھے ہم بوتل سے پیتے تھے
یہ رات آخری لوری سُنانے والی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
میں تھک چُکا ہوں مُجھے نیند آنے والی ہے
ہنسی مذاق کی باتیں یہیں پہ ختم ہوئیں
اب اس کے بعد کہانی رُلانے والی ہے۔۔۔۔۔۔
ساری خوشیوں سے اجنبی ہوکر
اِک تیرے غم سے روشناس رہیں
آج جی ہے کہ تُجھ کو یاد کریں
اور پھر دیر تک اُداس رہیں
اداسی میں تیرا ہونا ضروری تھا کبھی
اب فقط چائے کا کپ کافی ہے مجھے
ساری دنیا سے الجھتے ہیں مگر تیرا کہا،
مان لیتے ہیں شرافت سے یہی کافی ہے_!!
میں آرزو تو نہیں ہوں مگر تو پال کے دیکھ
محبتوں میں کوئی راستہ نکال کے دیکھ
میں اپنے دونوں طرف ایک سا ہوں تیرے لئے
کسی سے شرط لگا پھر مجھے اچھال کے دیکھ
میں اپنے پاؤں کے ناخن سے سر کے بالوں تک
فقط ترا ہوں ،کہیں سے بھی کھول کھال کے دیکھ
رازِ حیات مُنکشف ہونے کو تھا کہ ہم۔۔
اِک مُنکرِ حیات کی باتوں میں آ گئے.
عجیب چپ سی لگی ہے تمہارے بعد ہمیں
سخن بھی ہو نہیں سکتا زبان ہوتے ہوئے
۔
اب اس کے بعد مجھے گفتگو میں مت رکھنا
میں تھک چکا ہوں مسلسل بیان ہوتے ہوئے
کشتی جلا دی اپنی کہ واپس نہ جا سکیں
رُخصت ہوئے وہاں سے تو دل بھی بڑا کیا
مدتیں روئیں گی تیری آنکھیں ہمیں بھولنے کو
مدتوں ہم تیرے اشکوں میں پائے جائیں گے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain