Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

آوارہ مزاجی کہیں کا نہیں چھوڑے گی تمھیں
چھوڑ کے یہ در بدری، گھر کیوں نہیں جاتے
تم جس اذیت کا روز اتنا ڈھول پیٹتے ہو
زخم اتنا ہی گہرا ہے تو مر کیوں نہیں جاتے

DarK_PrincE
 

تیرے جانے کے بعد......!!
جب تُم یُوں تنہا ہو جاؤ
کسی کے بچھڑ جانے کے بعد
سمجھو گے تُم وہ درد تب ہی
جب تڑپو گے کسی اپنے کے بعد
جی چاہتا ہے بیاں کر دوں
وہ درد لفظوں میں ہی سارا
پر ملتا نہیں اب تو کوئی حرف بھی
تیرے یُوں بچھڑ جانے کے بعد
اک شب بھی نہیں گُزری سکون سے
میرا چین لُٹ جانے کے بعد

DarK_PrincE
 

میں آرزو تو نہیں ہوں مگر تو پال کے دیکھ
محبتوں میں کوئی راستہ نکال کے دیکھ
میں اپنی دونوں طرف ایک سا ہوں تیرے لئے
کسی سے شرط لگا پھر مجھے اچھال کے دیکھ
میں اپنے پاوں کے ناخن سے سر کے بالوں تک
فقط تیرا ہوں کہیں سے بھی کھول کھال کے دیکھ

DarK_PrincE
 

رفاقتیں کبھی پابند سلاسل نہیں ہوتیں
جگنو قید میں رکھ کر نہیں پالے جاتے

DarK_PrincE
 

مُجھ کو معلوم تھا ، رستے سے پلٹ جائیں گے
مَیں نے بے کار ہی یکجا کیئے، بھٹکے ہوئے لوگ

DarK_PrincE
 

اور ہم!!
مرتے دم تک اُن لمحوں میں قید رہتے ہیں.!!
جِن لمحوں میں ہم جینا چاہتے تھے.!!
اور جِن لمحوں کو!!
جی لینا ضروری تھا..

DarK_PrincE
 

کچھ بھی نہ بچا کہنے کو ہر بات ہوگئی
آؤ کہیں چائے پئیں بہت رات ہوگئی

DarK_PrincE
 

سارا شہر شناسائی کا دعویدار تو ہے لیکن
کون ہمارا اپنا ہے وقت ملا تو سوچیں گے
ہم نے اس کو لکھا تھا کچھ ملنے کی تدبیر کرو
اس نے لکھ کر بھیجا ہے وقت ملا تو سوچیں گے
موسم‘ خوشبو‘ بادِ صبا‘ چاند‘ شفق اور تاروں میں
کون تمھارے جیسا ہے وقت ملا تو سوچیں گے
یا تو اپنے دل کی مانو یا پھر دنیا والوں کی
مشورہ اس کا اچھا ہے وقت ملا تو سوچیں گے

DarK_PrincE
 

جس طرح چاہے بنا لے ، ہمیں وقت قتیل،
درد کی آنچ پہ ، پگھلائے ہوئے لوگ ہیں ہم۔

DarK_PrincE
 

جسکی شِدت سے تمنا تھی فقط اُس کے سِوا
بزمِ احباب میں ہر شخص نے چاہا مُجھ کو

DarK_PrincE
 

تُو میسر جو ہوتا ،تو کہتے یہ ہم بھی
بھلی شے ہے محبت ، سبھی کیجئیے

DarK_PrincE
 

تم تو ہر بیماری کے
حکیم تھے
پھر بھی یہ عشق لا
علاج کیسے رہے گیا

DarK_PrincE
 

کَہِیں وَجُود کَہِیں پَر خَیال رہ گیا ہے
سو ہَر کِسی سے تعلق بَحال رہ گیا ہے
مَیں اِس اِدارے کا سَب سے ذَہِین بچہ تھا
تُمہارے عِشق کے چَکَّر میں سال رہ گیا ہے

DarK_PrincE
 

اِک خوابِ حنا بار سے آنکھیں ہیں گلابی
اِکــ دردِ دل آویــــز نگھبــان ھـــے میرا
لازم ھے کہ ہر شام ہتھیلی پہ رکھوں دل
وہ شخص ناں آ کر بھی تو مہمان ھے میرا

DarK_PrincE
 

"تُمہارے دائرے میں ہوں اِک عمر سے محوِ گردش ،،
"میرا مَرکز نہیں بدلا_______ میرا محورنہیں بدلا ۔۔۔

DarK_PrincE
 

تُو بھی اُلفت میں گِرفتار رَہا، جُھوٹ کَہا
مُحبتوں میں بـے قَرار رَہا، جُھوٹ کَہا
بَڑے سُکوں سے مُجھے چَھوڑ دِیا، تَوڑ دِیا
پھِر مِرے بعد سوگوار رَہا، جُھوٹ کَہا
کَٸی رُتوں سے مِرا حَال تَک نَہیں پُوچَھا
تُو رابطے کا طَلَبـگار رَہا، جَھــؔوٹ کَہـا

DarK_PrincE
 

شاموں میں بہتریں ہے تری گفتگو کی شام
صبحوں میں معتبر تری صبحوں کا ذکر ہے
تو آخری خیال ہے سونے سے پیشتر
اور جاگنے کے بعد مری پہلی فکر ہے

DarK_PrincE
 

ہر لفظ کے تمام معانی میں ہم بھی تھے ،
کیا دور تھا کہ تیری کہانی میں ہم بھی تھے ،
پھر ایک روز اُس نے غزل سے دیا نکال
وہ شعر جس کے مصرعۂ ثانی میں ہم بھی تھے ،

DarK_PrincE
 

دل کے احساس سے ملتا ہے محبت کو دوام
پیار کے بول تو ہر شخص لئے پھرتا ہے

DarK_PrincE
 

سگریٹ سے سیکھو وفا کا ہنر
جو سر سے ہاوں تک جل جاتی ہے اک ہونٹ کی حاطر