مجھ نادان دل کی پہلی ترجیح عزت ہے
رشتہ چاہے سوشل میڈیا کا ہو یا ریئل لائف کا
میں عزت کو ہر چیز پر مقدم رکھتا ہوں۔
سامنے یار ہو اور ہوش تیرے گُم نہیں
یا وہ یار نہیں، یا عاشق ” تم“ نہیں
زیر بحث آئے محبت کی کہانی کسی روز
اور یکلخت کوئی مجھ کو تمہارا کہہ دے۔
ترے خیال میں سگرٹ فقط نشہ ہے مگر
ہم اہلِ ہجر اسے اپنا رزق کہتے ہیں۔
توڑا ہے ہم نے اس طرح صیاد کا غرور،،!
سینے پہ تیر کھا کے بھی جاری اڑان ہے.
آنکھ لٹکی ہوئی ہے سُولی پر
جب سے تُم نے کہا تھا،آیا مَیں!!
ہمارے قُرب میں کچھ پل گزار کر دیکھو
تمام عمر محبت کے گیت گاؤ گے۔۔۔
میں اپنی ذات کی صفائیاں نہیں دیتا...
جس نے جیسا سوچ لیا میں ویسا ہی ہوں...
اٹھا کے ہاتھ جو بالوں میں سجایا جوڑا اس نے
سانس تھمنے لگی آنکھوں میں بینائی نہ رہی ,!!!
تو روز جس کے تجسس میں آرہا ہے یہاں
ہزار بار بتایا ہے _______ وہ نہیں ہوں میں !!
وہ بہت ہنستی ہے مگر خوش نہیں ہوتی
وہ باتیں تو بہت کرتی ہے مگر اپنے دل کی نہیں بتاتی
کچھ لوگ تمہیں سمجھایں گے
وہ تم کو خوف دلالیں گے
جو ہے وہ بھی کھو سکتا ہے
اس راہ میں رہزن ہیں اتنے
کچھ اور یہاں ہو سکتا ہے
کچھ اور تو اکثر ہوتا ہے
پر تم جس لمحے میں زندہ ہو
یہ لمحہ تم سے زندہ ہے
یہ وقت نہیں پھر آے گا
تم اپنی کرنی کر گزرو
جو ہو گا دیکھا جائے گا
میں جو دلکش ہوں یہ حسن نظر ہے تیرا
تیرا یہ عشق ابھی اور نکھارے گا مجھے
اُن کی صحبت میں گئے__سنبھلے، دوبارہ ٹوٹے __!
ہم کسی شخص کو ___ دے دے کے سہارا ٹوٹے
یہ عجب رسم ہے ___ بالکل نہ سمجھ آئی ہمیں
پیار بھی ہم ہی کریں ، دل بھی ہمارا ٹوٹے ___!
پہلے عشق کرے گا اسکے بعد لائے گا
میرے واسطے فلک سے وہ چاند لائے گا
میں گریزاں ہوں محبت سے تو سبب کچھ ہیں
ورنہ کون ہے ــــ جو چاہت کا طلبگار نہیں؟
میں تو سراپائے محبت ہوں مگر پھر بھی
مجھے اس لفظ ـــ "محبت" ـــ کا اعتبار نہیں
قید رکھا مجھے صیاد نے کہہ کہہ کے یہی
ابھی آزاد کیا، بس ابھی آزاد کیا
ہائے وہ دل مجھے اُس دل پہ ترس آتا ہے
تُو نے برباد کیا جس کو نہ آباد کیا۔۔۔۔
کسی سے کوئی تعلق نہیں ھے تیرے سوا!!
میں آج کل تیرے عشق کے اعتکاف میں ہوں۔
برسوں کی تنہائی میں تو یادیں بھی تھک جاتی ہیں
کھیل کتابیں گلیاں پیپل خواب کہاں تک جاگیں گے
"-تیری کئی تصویریں ہیں پاس میرے
مگر یہ دل پھر بھی دیدار چاہتا ہے !
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain