Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

"-تیری کئی تصویریں ہیں پاس میرے
مگر یہ دل پھر بھی دیدار چاہتا ہے !

DarK_PrincE
 

عورت ذات کو شکر کرنا چاہیے کہ اللہ نے انکو مرد جیسی نعمت سے نوازا ہے ۔۔۔۔۔۔۔

DarK_PrincE
 

تم میری زندگی کی حسرت ہو اور
حسرتیں ہمیشہ ادھوری رہ جاتی ہیں

DarK_PrincE
 

محبت میں زبردستی اچھی نہیں ہوتی جب تمہارا دل چاہے تب میرے ہو جانا

DarK_PrincE
 

دل چاہتا ہے کچھ ایسا لکھوں
لفظوں کی آہیں نکلیں
قلم سے خون ٹپکے
کاغذ پر درد بکھرے
میری خاموشی ٹوٹے
*پھر اذیت سے جان چھوٹے۔

DarK_PrincE
 

رقص کرتے ہوئے صدقہ بھی اُتارا جائے
کیسے ممکن ہے تجھے جیت کے ہارا جاٸے
ایک بھی شخص بھری بھیڑ میں اپنا نہیں ہے
ایسے حالات میں کس کس کو پکارا جائے
شہرِ قاتل ہے یہ،انسان کہاں بستے ہیں
آدمی آدمی کے ہاتھوں سے مارا جائے
عشق کے کھیل میں انعام کہاں ملتا ہے
اس میں تو جیت کے بھی سارے کا سارا جاٸے
مجھ پہ لازم ہے رکھوں میں ترے جذبوں کا خیال
چاہتی ہوں مجھے ہر آن پکارا جاٸے
مانگتے کب ہیں دعا لوگ ثمینہ سید
چاہتے سب ہیں کہ بس خوان اُتارا جائے

DarK_PrincE
 

تمہارے ہاتھ کے دستک کی آس میں محسن
میں اپنے گھر سے کہیں نہیں گیا برسوں ۔

DarK_PrincE
 

سحر ہو جانے کو ہے اور دیپ بجھ جانے کو ہے
کیا سجی محفل ہے لیکن تو کبھی اتا نہیں ہے

DarK_PrincE
 

عمر گزری ہے جھلستے ہوئے صحرا میں...!!!
'"کیا کریں گے تیری دیوار کا سایہ لے کر...!!!

DarK_PrincE
 

گفتگو اُسی سے کیجئے__جو آپ کی زبان سے بھی زیادہ آپ کے دل کو سننے کی مہارت رکھتا ہو___

DarK_PrincE
 

سو مجھ کو ہار کے رکھنا پڑا ہے اپنا بھرم
وہ داؤ کھیل رہا تھا میرے سکھائے ہوئے!

DarK_PrincE
 

اس دور کے انسان کو کس انداز سے جانچوں؟
ذرے کو یہ دعویٰ ہے کہ سورج سے بڑا ہوں

DarK_PrincE
 

میں نے مانگی تھی اجالے کی فقط ایک کرن
تم سے یہ کس نے کہا ____ آگ لگا دی جائے...!

DarK_PrincE
 

نجانے کب تھا، کہاں تھا! مگر یہ لگتا ہے
یہ وقت پہلے بھی ہم نے کبھی گزارا ہے

DarK_PrincE
 

کچھ اپنوں نے اداس کر دیا ورنہ
لوگ مجھ سے مسکرانے کا راز پوچھا کرتے تھے

DarK_PrincE
 

لازم نہیں کہ عقل ہی کُلیہ ہو جیت کا
منزل بہت سے پاتے ہیں بحرے جُنون سے
کیوں تج دیں زندگی کو کمانے میں زر بہت
تھوڑا ہی ٹھیک ہے جو یہ گُزرے سُکون سے

DarK_PrincE
 

O bella ciao, bella ciao, bella ciao, ciao, ciao
Una mattina mi son alzato
E ho trovato l'invasor
O partigiano, portami via
O bella ciao, bella ciao, bella ciao, ciao, ciao
O partigiano, portami via
Che mi sento di morir
O partigiano
Morir
Ciao, ciao
Morir
Bella ciao, ciao, ciao
O partigiano
O partigiano
Bella ciao, ciao, ciao

DarK_PrincE
 

رشتوں کی دھوپ چھاؤں سے آزاد ہو گئے
اب تو ہمیں بھی سارے سبق یاد ہو گئے
آبادیوں میں ہوتے ہیں برباد کتنے لوگ
ہم دیکھنے گئے تھے تو برباد ہو گئے
میں پربتوں سے لڑتا رہا اور چند لوگ
گیلی زمین کھود کر فرہاد ہو گئے
بیٹھے ہوئے ہیں قیمتی صوفوں پہ بھیڑیے
جنگل کے لوگ شہر میں آباد ہو گئے
لفظوں کے ہیر پھیر کا دھندہ بھی خوب ہے
جاہل ہمارے شہر میں استاد ہو گئے

DarK_PrincE
 

*میں کیا کہوں کے اس کا ساتھ کیسا ہے*
*وہ ایک شخص پوری کائنات جیسا ہے*

DarK_PrincE
 

دل مخلص تھا تیری محبت میں
ورنہ لوگ اور بھی میسر تھے دل لگانے کو