Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

کرم کِیا، کہ رُکے تم نگاہ بھر کے لیے
نظر کو اِس سے زیادہ کی تاب تھی بھی نہیں
وہ ایک پَل ہی سہی جس میں تم میسر ہو
اُس ایک پَل سے زیادہ تو زندگی بھی نہیں

DarK_PrincE
 

بڑا جادو ھے اُس کے لہجے میں
وہ محبت کہے تو ہو جائے

DarK_PrincE
 

ایک تو ہی محسوس ہوتا ہے میرے چاروں طرف
یار تجھ پہ اور تیرے آنے والے ہر خیال کے صدقے

DarK_PrincE
 

شجر کی اوٹ سے وہ جھانکتا ہوا سورج
عجب نظارہ بچھڑنے کی شام بنتا ہے
چلوں تو عمر گزر جائے تجھ تک آنے میں
گنوں تو فاصلہ دو چار گام بنتا ہے

DarK_PrincE
 

بتا رہی ہے میرے تن کی خستگی کہ مجھے
تیرا خیال... ضرورت سے کچھ زیادہ ہے
میں جانتا تو نہیں... تجھ سے کیا تعلق ہے
مگر یہ طے ہے کہ... محبت سے کچھ زیادہ ہے.

DarK_PrincE
 

ﻣﯿﮟ ﺟﮩﺎﮞ ﺭہوﮞ ، ﺭہیں ﮔﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ ہر ﺩﻡ
ﺗﯿــﺮﯼ ﮔُﻔﺘﮕُﻮ ﮐﮯ ﻣــــﻮﺳـــــﻢ ﺗﯿﺮﮮ ﺫِﮐـﺮ ﮐﮯ ﺯﻣــــﺎﻧﮯ

DarK_PrincE
 

قطرہ قطرہ کر کے پگھلتی رہی انتظارِ زیست
وہ کریں گے ہم سے رابطہ شاید آج شاید آج!!

DarK_PrincE
 

"ہر رات تمہاری کوئی خوشبو، کوئی یاد، کوئی لمس سا آ کر میرے وجود میں اتر جاتا ہے،
مجھے اندر ہی اندر جلائے رکھتا ہے،
اور پھر پلٹ کر صرف تمہاری طرف دیکھتا ہے…

DarK_PrincE
 

بات مانی نہیں آنکھوں نے میری
تیرے چہرے سے نہیں ہٹتی ہیں
پہلے تو بھاری تھیں راتیں ہم پر
اب دوپہریں بھی نہیں کٹتی ہیں

DarK_PrincE
 

منتظر ہوں ستاروں کی ذرا آنکھ لگے
چاند کو آنگن میں بلا لونگا اشارہ کرکے

DarK_PrincE
 

تیرا مسکرا کر میری جانب دیکھنا
مجھے گمان کرنے پر مجبور کرتا ہے
کہ دنیا میں محبت ابھی بھی باقی ہے

DarK_PrincE
 

پگھل پتھر بھی سکتے ہیں۔۔۔
الٹ دریا بھی سکتا ھے۔۔۔
کوئی آوارہ سا پنچھی۔۔۔
پلٹ کر آبھی سکتا ھے۔۔۔
جو شب کہ۔۔۔
مجھ پہ ہنستی ھے۔۔۔
وہی شب رو بھی سکتی ھے۔۔۔
محبت ہو بھی سکتی ھے۔۔۔

DarK_PrincE
 

میز پر رکھے ہیں دو بھاپ اڑاتے ھوئے کپ
سامنے رکھا ھے نا ھونے والی ملاقات کا دکھ

DarK_PrincE
 

رات بھر جاگتا رہا مگر یہ فيصلہ نہ کر سکا
وہ یاد آرہی ہے یا میں یاد کر رہا ہوں...

DarK_PrincE
 

منظر میں تو نہیں ہے تو پھر اس سے کیا غرض
تیری جگہ پہ کون ہے اور ہے بھی یا نہیں ! :

DarK_PrincE
 

آخری خط تیرا دیمک سے بِھی کھایا نہ گیا
کِتنی کڑواہٹ تِھی ترے ہجر میں اندازہ کر

DarK_PrincE
 

نیند آئے گی تو اک حشر بپا ہو گا!!!!
لوگ روئیں گے بہت ھم کو جگانے کے لئے۔

DarK_PrincE
 

بسی ہوئی ہے مرے دل میں، درد جیسی ہے
وہ اجنبی ہے مگر گھر کے فرد جیسی ہے
کبھی وہ چشمِ تصوّر میں عکس کی صورت
کبھی خیال کے شیشے پہ گرد جیسی ہے میں
جدا ہوئی نہ لبوں سے وہ ایک پل کے لیے
کبھی دعا، تو کبھی آہِ سرد جیسی ہے

DarK_PrincE
 

اس کی صورت پہ خرچ کر ڈالا
نور جتنا تھا میری آنکھوں میں

DarK_PrincE
 

انہی راستوں نے جن پر کبھی تُــم تھے ساتھ میرے..
مجھے روک روک پوچھا تیرا ہمســفر کہاں ہے ..!!