Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

سکوتِ شام میں چیخیں سنائی دیتی ہیں
تو جاتے جاتے عجب شور بھر گیا مُجھ میں

DarK_PrincE
 

میں اس کی دسترس میں ہوں مگر وہ
مجھے میری رضا سے مانگتا ہے

DarK_PrincE
 

وہ جسے پا کر چہرہ چمک اٹھے
اسے محبوب نہیں فیس واش کہتے ہیں
وڈے آئے تسی عاشق

DarK_PrincE
 

صورت کے آئینے میں______ دل پائمال دیکھ
الفت کی واردات کا______ حسن مثال دیکھ
جب اس کا نام آئے____ کسی کی زبان پر
اس وقت غور سے میرے چہرے کا حال دیکھ

DarK_PrincE
 

حسرت ھے تُجھے سامنے بیٹھے کبھی دیکھوں!!!!
میں تُجھ سے مخاطب ھوں تیرا حال بھی پوچھوں
تُو اشک ہی بن کے میری آنکھوں میں سما جا!!!!!
میں ائینہ جو دیکھوں تو فقط تیرا عکس ھی دیکھوں.

DarK_PrincE
 

مہکی ہوئی گفتار میں پھــــــولوں کا تبسم
بہکی ہوئی رفتار میں جھونکوں کی روانی
ممکن ہے خـــــــزاؤں کا تصور ہی بدل دے
اے جــــان بہاراں تیری گل پوش جوانی

DarK_PrincE
 

تیرے جہان کی تو خبر کچھ نہیں مگــــر
تجھ سا کوئی نہیں ھے ہمارے جہان میں۔

DarK_PrincE
 

نہا کے جھیل سے نکلے تو رند پانی میں
مہک شراب سی پائیں، وہ اتنا دلکش ہے

DarK_PrincE
 

گونگوں کو تکلم کے مواقع ہیں میسر
ہم ماہر گفتار بڑی دیر سے چپ ہیں!!ا

DarK_PrincE
 

میرا ہو کر بھی کسی اور کو وہ سوچتا ہے
نفع بھی میں نے کمایا تو خسارے جیسا
کیوں مری تلخ زبانی کا گلہ کرتے ہو
آپ کا اپنا بھی لہجہ تو ہے آرے جیسا.......

DarK_PrincE
 

```میری یاداشت چلی گئی ہیں
کوئی مجھے بتاسکتا ہے.
میں اس وقت کس کے دل میں ہو

DarK_PrincE
 

ایک ٹھـہرا ہُـوا دریـا ہے ، مِیـری آنکـھوں میـں
جانے کِس گھاٹ پہ مارے گی تِری پیاس مجھے ..... !

DarK_PrincE
 

صاف اظہار ہو اور وہ بھی کم از کم دو بار
ہم وہ عاقل ہیں جنہیں ایک اشارا کم ہے

DarK_PrincE
 

ویسے تو سبھی کرتے ہیں ایک بار محبت
سو ہم کو بھی ہوگئی تجھ سے یار محبت
بےکار تھے ! بیزار تھے کوئی کام نہیں تھا
سو ڈھونڈ لیا ہم نے بھی ایک کار محبت
ناصح ! نہ بتا ہم کو یہ نقصانِ محبت
ہم پھر بھی کریں گے اُن سے ہزار محبت
بُھلےکوبھی پہنائے ہیں اِس عشق نے گُنگرو
نچاتی ہے سب کو سرِ بازار محبت
کم ظرف ہیں بَلا کےمیری نظر میں محسنؔ
بنایا جنہوں نے ہے کاروبار محبت

DarK_PrincE
 

رُوح میں شامل ہےفقط نس نس میں نہیں
وہ اِک شخص جو میری دسترس میں نہیں
حل یہی ہے کہ اب میں بھول جاؤں اُُسے
اور یہی ایک بات میرے بس میں نہیں

DarK_PrincE
 

مضبوط ہونے کا خسارہ یہ ہے کہ کوئی بھی نہیں جانتا کہ آپ کس تکلیف میں ہیں۔"

DarK_PrincE
 

مثل شیشہ ہیں ہمیں تھام کر رکھنا
ہم تیرے ہاتھ سے چھوٹے تو بکھر جائیں گے

DarK_PrincE
 

اس کا حسن!
قدیم بغداد سا ہے
جیسے دجلہ پر شام اتر رہی ہو
حسین ترین مخمور سا
سرد اداسی میں ڈوبا۔۔۔۔۔!!

DarK_PrincE
 

میرا خیال تھا میں ہی یہاں اکیلا ھوں..!!
سنا ہـے آپ کا بھـی ہمنشیں نہیں کـوئی..!!

DarK_PrincE
 

خواب پوش آنکھوں میں
آنسوؤں کا بھر جانا؟
حسرتوں کے ساحل پر
تتلیوں کا مر جانا؟
حبس کی ہواؤں میں
خوشبوؤں کا ڈر جانا؟
دل کے گرم صحرا میں
حشر ہی بپا ہونا؟
درد لا دوا ہونا؟
کیا بہت ضروری ھے؟
اب تیرا جدا ہونا؟