Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

یہ کہ دو بغیر میرے
نہیں گزارا تو میں تمہارا
اگر میں جیتا تو تم ہو میرے
اگر میں ہارا__تو میں تمہارا

DarK_PrincE
 

تجھ کو در پیش ہیں مجبوریاں
تو زخمی ہے
بے بسی ہے ترے چہرے سے عیاں کہ تو نے
کبھی دیکھا ہی نہیں
ان ہوسناک ابلتے ہوئے چہروں کے سوا
ان خطا کار نگاہوں کے سوا
میں بھی مجبور ہوں
مجھ کو بھی میری سسکتی ہوئی مجبور انا
ایک دن تیرے تصور سے جدا کر دے گی
دکھ تو یہ ہے
تری بانہیں کبھی اٹھی ہی نہیں میری طرف
ورنہ اس بے بس و مجبور سے شاعر کا لہو
تیرے ہاتھوں کی حنا دل کا اجالا بنتا
اور میں تیری ہر اک عام سی خواہش کے لیے
روح تک اپنی جلا دیتا مگر
تجھ کو مجبور نہ رہنے دیتا

DarK_PrincE
 

اپنے چہرے سے جو ظاہر ہے چھپائیں کیسے
تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے
گھر سجانے کا تصور تو بہت بعد کا ہے
پہلے یہ طے ہو کہ اس گھر کو بچائیں کیسے
لاکھ تلواریں بڑھی آتی ہوں گردن کی طرف
سر جھکانا نہیں آتا تو جھکائیں کیسے
قہقہہ آنکھ کا برتاؤ بدل دیتا ہے
ہنسنے والے تجھے آنسو نظر آئیں کیسے
پھول سے رنگ جدا ہونا کوئی کھیل نہیں
اپنی مٹی کو کہیں چھوڑ کے جائیں کیسے
کوئی اپنی ہی نظر سے تو ہمیں دیکھے گا
ایک قطرے کو سمندر نظر آئیں کیسے
جس نے دانستہ کیا ہو نظر انداز وسیم
اس کو کچھ یاد دلائیں تو دلائیں کیسے

DarK_PrincE
 

نہ جانے کیوں مرا جی چاہتا تھا وقتِ وداع__
پلٹ کے پھر تجھے دیکھوں کسی بہانے سے!!

DarK_PrincE
 

وقت نے ھرا پھیری کر دی ہمارے ساتھ ۔۔۔۔۔
#مـــــرشد
ورنہ محبت تو دونوں کی سچی تھی ۔۔۔۔۔۔

DarK_PrincE
 

ضبط کر کے ہنسی کو بھول گیا
میں تو اس زخم ہی کو بھول گیا
ذات در ذات ہم سفر رہ کر
اجنبی اجنبی کو بھول گیا
صبح تک وجہ جاں کنی تھی جو بات
میں اسے شام ہی کو بھول گیا
عہد وابستگی گزار کے میں
وجہ وابستگی کو بھول گیا

DarK_PrincE
 

ہر انسان خوبصورت ہے کوئی میک اپ سے ، کوئیoppo سے،کوئیvivo سے اور کوئی میری طرحnatural

DarK_PrincE
 

مسافِر عِشق کا ہوں میری منزِل مُحبّت ھے
تیرے دِل میں ٹھر جاؤں اگر تیری اِجازت ہو

DarK_PrincE
 

وحشت پسند شخص کو خدشہ عجیب تھا
آھٹ پے چیختا تھا کہ دستک نہ دے کوئی !

DarK_PrincE
 

مزہ برسات کا چاہو تو اِن آنکھوں میں آبیٹھو
سفیدی ہے ، سیاہی ہے ، شفق ہے ، ابرِ باراں ہے

DarK_PrincE
 

کوئی میری ساس کو بتا دے
شادیوں کا سیزن چل رہا ہے

DarK_PrincE
 

Good night and good luck

DarK_PrincE
 

روز روتے ھوئے کہتی ھے زندگی مجھ سے
صرف اک شخص کی خاطر مجھے برباد نہ کر

DarK_PrincE
 

سانس سانس قربتیں ہیں, بات بات دُوریاں
تیرے میرے درمیاں یہ رابطے عجیب ہیں.

DarK_PrincE
 

" اور پھر کہاں جوڑنے سے جڑتے ہیں
" ہاۓ وہ مان و اعتبار جو اپنوں پہ تھے

DarK_PrincE
 

ہم روحِ سفر ہیں ہمیں ناموں سے نہ پہچان
کل اور کسی نام سے آجائیں گے ہم لوگ

DarK_PrincE
 

بے حِساب حسرتیں نہ پالیئے
جو مِلا ھے اُسے سنبھالیئے.

DarK_PrincE
 

شعر مُجھ پر بھی کوئی لکھ دیجیۓ،،
نظم لکھیۓ ناں !! کو ئی اچھی سی،،،
شوخ زُلفوںپہ !! گال پر لکھیۓ !!
میری چشمِ غزال پر لکھیۓ !!
اپنے زخموںکو چاک لکھتے ہیں!! میری آنکھوں پہ گر نہیں لِکھا،،،
لوگ سمجھیںگے، خاک لکھتے ہیں.. ؟؟

DarK_PrincE
 

دن کی اِک اِک بوند گراں ہے، اِک اِک جرعۂ شب نایاب
شام و سحر کے پیمانے میں جو کچھ ہے، ڈر ڈر کے پیو
آہستہ آہستہ برتو اِن گنتی کی سانسوں کو
دل کے ہات میں شیشۂ جاں ہے، قطرہ قطرہ کر کے پیو

DarK_PrincE
 

آدمــی آدمــی سے ملتا ہے
دل مگر کم کسی سے ملتا ہے
بھول جاتا ہوں میں ستم اس کے
وہ کچھ اس سادگی سے ملتا ہے
آج کیا بات ہے کہ پھولوں کا
رنگ تیری ہنسی سے ملتا ہے
ســــلســــلہ فــتـنۂ قــیامت کا
تیری خوش قامتی سے ملتا ہے
مل کے بھی جو کبھی نہیں ملتا
ٹوٹ کر دل اسی سے ملتا ہے
کاروبارِ جہاں ســــنورتے ہیں
ہوش جب بےخودی سے ملتا ہے
روح کو بھی مــزہ محبت کا
دل کی ہمسایگی سے ملتا ہے
#