Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

دل سے خوبصورت بنو۔۔
شکل سے تو ویسے بھی نہیں ہو

DarK_PrincE
 

دل کرتا تمہیں پرپوز کردوں
مگر دماغ کہتا لڑکا نکلا تو

DarK_PrincE
 

چلتی ہی جا رہی ہے یہ عمرِ رواں کی ریل
ہم کو یہی اترنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ زنجیر کھینچئیے

DarK_PrincE
 

ترے لیے ہی تو گزرے ہیں دشتِ شب سے ہم
وگرنہ ہم بھی ستارے تھے کتنے پیارے تھے

DarK_PrincE
 

اَدائیں حشر جگائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے
خیال حرف نہ پائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے
بہشتی غنچوں میں گوندھا گیا صراحی بدن
گلاب خوشبو چرائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے
قدم ، اِرم میں دَھرے ، خوش قدم تو حور و غلام
چراغ گھی کے جلائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

DarK_PrincE
 

تھی کسی دور علیلوں کی عیادت واجب
لیکن اب , قربتِ بیمار سے , ڈر لگتا ھے
جنکی آمد کو سمجھتے تھے خداکی رحمت
ایسے مہمانوں کے آثار سے , ڈر لگتا ھے.
جو گلے مل لے میری جان کا دشمن ٹھہرے
اب , ہر اک , یارِ وفادار سے , ڈر لگتا ھے
ایک نادیدہ سی ہستی نے جھنجوڑا ایسے
خلق کو , گنبد و مینار , سے ڈر لگتا ھے
بن کے ماجوج , نمودار ہوا , چاروں اور
اِسکی یاجوج سی, رفتار سے, ڈر لگتا ھے
عین ممکن ھے یہاں سب ہوں کورونا آلود
شہر کے. کوچہ و بازار سے ڈر لگتا ھے
اب تو اپنوں سے مصافحہ بھی ہے پُر خطر میاں
یوں نہیں کہ فقط اغیار سے, ڈر لگتا ھے.

DarK_PrincE
 

ہوا کے دوش پر اب تک دہائی دیتی ہیں.!
پرانی دستکیں اب تک سنائی دیتی ہیں.!
قفس کو توڑنے کی جستجو میں گزری ہے.!
وہ بیتی گھڑیاں مگر کب رہائی دیتی ہیں.!
نکل تو سکتا ہوں اسکی گلی سے میں لیکن.!
وہاں سے آگے نہ راہیں سجھائی دیتی ہیں.!
تو کیسے مانوں دلیلیں میں عقل کی سوچو.!
کسی کی یادیں جو پل پل صفائی دیتی ہیں.!

DarK_PrincE
 

" ﻣﺤﺒﺖ ﺫﺍﺗﯽ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﮨﮯ "
ﯾﮧ ﮨﻢ ﻧﮯ ﭨﮭﺎﻥ ﻟﯽ ﺍﺏ ﮐﮯ
ﺩﻋﺎﺅﮞ ﺳﮯ، ﻭﻓﺎﺅﮞ ﺳﮯ
ﺍﺳﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﻧﺎ...
ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺧﻂ ﻟﮑﮭﻨﺎ ﮨﮯ
ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﻟﻔﻆ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ
ﻧﮧ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﯾﭽﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﺳﻠﮕﺘﯽ ﺭﺍﺕ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ
ﮔﻼﺑﯽ ﺷﺎﻡ ﺭﮐﮭﻨﯽ ﮨﮯ...
ﻧﮧ ﮨﯽ ﺷﺎﻡ ﮐﺎ ﺗﺎﺭﮦ
ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ
ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﯾﺎﺩ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﻮ ﮐﺮ
ﺧﯿﺎﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﺠﺎﻧﺎ ﮨﮯ
ﻧﮧ ﭘﮭﻮﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﻧﺎ ﮨﮯ
ﻧﮧ ﺗﺘﻠﯽ ﮐﻮ ﺳﺘﺎﻧﺎ ﮨﮯ

DarK_PrincE
 

*مرشد تیرا بچھڑنا بھی میرے لیے مفید رہا*
*مرشد کہ اس خسارے کے باعث کئی خسارے گئے*

DarK_PrincE
 

سنا ہے تم بھی راتوں کو دیر تک جاگتے ہو
محبت میں ہارے ہو یا یادوں کے مارے ہو

DarK_PrincE
 

" سر بھی نا دکھے اسکا
جس نے دل دکھایا ہے میرا "

DarK_PrincE
 

یہ دولت بھی لے لو، یہ شہرت بھی لے لو
بھلے چھین لو مجھ سے میری جوانی
مگر مجھ کو لوٹا دو بچپن کا ساون
وہ کاغذ کی کشتی وہ بارش کا پانی
محلے کی سب سے پرانی نشانی
وہ بڑھیا جسے بچے کہتے تھے نانی
وہ نانی کی باتوں میں پریوں کا ڈھیرا
وہ چہرے کی جہریوں میں میں صدیوں کا پھیرا
بھلائے نہیں بھول سکتا ہے کوئی
وہ چھوٹی سی راتیں وہ لمبی کہانی
کھڑی دھوپ میں اپنے گھر سے نکلنا
وہ چڑیاں وہ بلبل وہ تتلی پکڑنا

DarK_PrincE
 

بہت قریب آکر بتایا اس نے
"دور ایسے جاتے ہیں"

DarK_PrincE
 

تو مجھ کو دیکھ، پرکھ، اور پھر بتا مجھ کو
تیرے سوا میرے اندر کہیں پہ میں بھی ہوں؟

DarK_PrincE
 

کبھی اس پار ملنا تم"
جہان پر خواب بوڑھے ہوں مگر تعبیر بنتی ہو
جہاں پر سات رنگوں سے مِری تصویر بنتی ہو
ہماری زلف خم کھائے تو اس کو صرف تم دیکھو
انہی خم دار زلفوں سے کوئی زنجیر بنتی ہو
وہاں پر ہاتھ باندھے مجھ کو آہ و زار ملنا تم
"کبھی اس پار ملنا تم"
"کبھی اس پار ملنا تم"

DarK_PrincE
 

جام ھو دستِ حنائی میں، تو فتوی' یہ ھے،
تھام لو ہاتھ ___ مگر ہاتھ ھو دستانے میں،

DarK_PrincE
 

وہ بھی سزا سناتے ہوئے سوچتا نہیں
اُس کے بغیر کوئی بھلا کیسے خوش رہے

DarK_PrincE
 

What a nonsense

DarK_PrincE
 

اب کے تجدیدِ وفا ہو تو بہت بہتر ہے
عشق کا رنگ نیا ہو تو بہت بہتر ہے
ہو کے مجبور بچھڑنے کے سوا سب ہےقبول
ہجر کی اور وجہ ہو تو بہت بہتر ہے
لذَّتِ عشق میں جنت کے سبھی درجوں پر
جانِ من ساتھ ترا ہو تو بہت بہتر ہے

DarK_PrincE
 

تُمہارےدِکھنےسےآنکھیں روشن ہوں جب ہماری
پھر اپنے دِل پر بھی اپنی چلتی ہے کب ہماری
ہلا کے ہاتھوں کو الوداع اس نے جب کہا تھا
بتائیں کیسے کہ کیسی حالت تھی تب ہماری
ہوئی جو اُلجھن تو سر بہ سجدہ ہوئے ہمیشہ
ہمیں یقیں تھا کہ بات سنتا ہے رب ہماری